Naram O Mulaim Hont Ab Aap Ke Bhi - Article No. 2860

Naram O Mulaim Hont Ab Aap Ke Bhi

نرم و ملائم ہونٹ اب آپ کے بھی - تحریر نمبر 2860

ہونٹوں کو قدرتی طور پر دلکش اور گلابی بنانے کے لئے دودھ کی بالائی سے زیادہ موثر اور کوئی چیز نہیں

جمعرات 21 اپریل 2022

چہرے کی جلد جسم کی باقی جلد سے کئی گنا زیادہ حساس اور نرم ہوتی ہے جب کہ ہونٹ چہرے کی جلد سے 10 گنا زیادہ پتلے،حساس اور نرم ہوتے ہیں،اسی حساسیت کی وجہ سے موسم کا اثر سب سے پہلے ہونٹوں پر پڑتا ہے اور ان پر پپڑی جم جاتی ہے۔
خاص طور پر سردیوں کے موسم میں ہونٹ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور انہیں اپنی اصلی حالت میں برقرار رکھنا نہایت مشکل ہوتا ہے،خواتین سردیوں میں ہونٹوں کو نرم و ملائم رکھنے کے لئے مختلف طریقے آزمانے کے ساتھ بازار میں فروخت ہونے والی سستی اور غیر معیاری لپ بام استعمال کرتی ہیں۔
جو کچھ دیر تو کام کرتی ہیں پھر ان کا اثر ختم ہو جاتا ہے اور غیر معیاری پروڈکٹس استعمال کرنے کی وجہ سے ہونٹوں کا قدرتی گلابی رنگ بھی کالے یا بھورے رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ہونٹ نہایت بدنما لگتے ہیں۔

(جاری ہے)


یہاں ہونٹوں کو قدرتی طور پر نرم،ملائم رکھنے اور ان کا رنگ گلابی کرنے کے چند طریقے پیش کیے جا رہے ہیں۔
لپ بام خریدتے وقت ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ معیاری ہونے کے ساتھ وٹامن سی سے بھرپور ہو،اس کے علاوہ لپ بام میں سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھنے والے اجزاء بھی شامل ہوں کیونکہ سورج کی تیز شعاعیں سب سے پہلے ہونٹوں کو متاثر کرتی ہیں جن سے ان کا رنگ کالا ہو جاتا ہے۔


ہونٹوں کو قدرتی طور پر دلکش اور گلابی بنانے کے لئے دودھ کی بالائی سے زیادہ موثر اور کوئی چیز نہیں،بالائی دیر تک ہونٹوں کو خشک موسم سے بچائے رکھتی ہے اور ہونٹوں کا قدرتی گلابی رنگ بحال کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے،وہ لوگ جن کے ہونٹوں کا رنگ قدرتی طور پر سیاہی مائل یا بھورا ہو انہیں چاہئے کہ بالائی کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔

ہونٹوں پر پپڑی جمنے کی ایک اہم وجہ خشک ہوا میں سونا ہے،سرد اور خشک موسم میں ہونٹوں پر لپ بام یا بالائی لگائے بغیر سونے کے بہت بھیانک نتائج سامنے آتے ہیں،کیونکہ ہونٹ جب خشک ہوتے ہیں تو ہوا میں موجود بیکٹیریا ان پر حملہ کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں،لہٰذا سونے سے قبل ہونٹوں پر بالائی معیاری لپ بام اور موئسچرائزر لگائیں تاکہ بیکٹیریا حملہ نہ کر سکیں۔
ہونٹ جب خشک ہوتے ہیں تو کچھ لوگ ان پر بار بار زبان پھیرتے ہیں،یہ طریقہ غلط اور ہونٹوں کے لئے انتہائی مضر ہے،کیونکہ بار بار زبان پھیرنے سے ہونٹوں کا رنگ کالا ہو جاتا ہے،لہٰذا کوشش کریں کہ خشک موسم میں ہونٹوں کو ہمیشہ موئسچرائزر رکھیں اور زبان پھیرنے والی عادت کو ترک کر دیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Naram O Mulaim Hont Ab Aap Ke Bhi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.