Pairon Par Rahe Aik Nazar - Article No. 2634

Pairon Par Rahe Aik Nazar

پیروں پر رہے ایک نظر - تحریر نمبر 2634

کیا پھٹی ایڑیاں تکلیف دے رہی ہیں

جمعرات 8 جولائی 2021

آپ نے گھر اور ممکن ہے کہ پارلر میں بھی پیڈی کیور کروایا ہو۔کیا آپ کی بیوٹیشن نے آپ کی ایڑیوں پر خصوصی توجہ دی ہے یا آپ کو پھٹی ہوئی یا سوجی ہوئی ایڑیوں کی دیکھ بھال کے لئے کچھ ٹوٹکے بتائے ہوں۔
گھر پر آپ ان چٹکلوں کو باآسانی سے عمل میں لا سکتی ہیں سب سے پہلے تو پیروں کو صاف اور گندگی سے پاک رکھنا ضروری ہے۔گھر میں ایک چھوٹا پلاسٹک کا تسلا رکھ لیں۔
دوپہر یا رات کو اپنے فارغ وقت میں اس تسلے میں نیم گرم پانی سے تھوڑا سا شیمپو ملا کر رگڑائی کر لیا کریں ۔خاص کر ایسی خواتین جو گھروں سے باہر کام کے لئے یا سودا سلف لانے جاتی ہیں ان کے پیر گرد و غبار میں اٹ جاتے ہیں۔جہاں گھر آکر آپ اپنی چپل دھونا نہیں بھولتیں وہیں اپنے پیروں کو بھی نظر انداز کیوں کرتی ہیں۔

(جاری ہے)


صفائی کے بعد ناریل کے تیل کا ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں یا کروا لیں۔


اکثر ایڑیوں کے اطراف گٹھے پڑ جاتے ہیں۔یہ جلد بظاہر سخت اور کسی قسم کے احساس سے عاری ہوتی ہے۔چھونے سے اسے تکلیف نہیں ہوتی مگر بدنما معلوم ہوتے ہیں۔ان گٹھوں کے علاوہ پیروں کی مناسب دیکھ بھال کے لئے ذیل میں چند تراکیب شائع کی جا رہی ہیں۔
زیتون کا تیل کھانے اور مالش کرنے کیلئے بہترین اکثیر کا درجہ رکھتا ہے۔آپ چاہیں تو دو چار قطرے لیموں کے عرق کے بھی شامل کر لیں اور اسے نیم گرم حالت میں پیروں کے سامنے اور اطراف میں لگائیں۔
روئی پر میل آنے لگے گا اور پیر نکھرے نکھرے سے نظر آئیں گے۔ گٹھے بھی دو چار بار کے استعمال سے نرم پڑنے لگیں گے۔کیلا کھائیں اور بہت نرم پڑنے والا کیلا اگر بدبو نہ دے رہا ہو تو اس کا پیسٹ بنا کر ایڑیوں کے اطراف لگانے سے بھی جلد کی صفائی ہو جاتی ہے۔یہ عمل صرف 15 منٹ کیجئے اور پھر پیر دھو لیں۔
پیٹرولیم جیلی کا استعمال زیادہ تر موسم سرما میں ہوتا ہے یہ بات ایسی بھی درست نہیں۔
پیٹرولیم جیلی میں لیموں کے قطرے اور تازہ دودھ بہت تھوڑی مقدار میں شامل کرکے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
سمندری نمک تسلے کے نیم گرم اور قابل برداشت پانی میں ملا کر پیر ڈبو کے رکھ لئے جائیں تو بھی افاقہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ گرمی کے موسم میں زیادہ پانی پینا ضروری ہے۔جلد کے پانی کی کمی سے ہی بیشتر مسائل پیدا کرتے ہیں۔اگر ہم اپنی غذا، آرام، آرام دہ جوتوں اور صفائی کا خیال رکھیں تو ایسے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Pairon Par Rahe Aik Nazar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.