Perfume Ke Istemal Mein Mausam Aur Mizaj Ko Mad E Nazar Rakhain - Article No. 3187

Perfume Ke Istemal Mein Mausam Aur Mizaj Ko Mad E Nazar Rakhain

پرفیوم کے استعمال میں موسم اور مزاج کو مدِ نظر رکھیں - تحریر نمبر 3187

بہت سے لوگ پرفیوم استعمال کرنے کے بہت شوقین ہوتے ہیں لیکن ان کی کوئی خاص چوائس نہیں ہوتی

جمعرات 31 اگست 2023

صومیہ ناز
پرفیوم کو استعمال کرنا بھی ایک فن ہے۔پرفیوم،ایک ایسی خوشبو جو آپ کو فریش رہنے میں مدد دے۔آپ کو تازگی کا احساس دلاتی رہے۔ایک ایسی خوشبو جو آپ کی شخصیت کو مزید اجاگر کرے اور آپ کی پہچان بن جائے۔بہت سے لوگ پرفیوم استعمال کرنے کے بہت شوقین ہوتے ہیں لیکن ان کی کوئی خاص چوائس نہیں ہوتی۔وہ ہر بار ایک نیا پرفیوم استعمال کر لیتے ہیں۔
کبھی کبھار کے لئے تو یہ بات درست ہے لیکن ہمیشہ کیلئے نہیں۔بہتر یہی ہے کہ پہلے اپنی پسند کا جائزہ لیا جائے۔مزاج کے مطابق خوشبو کا انتخاب کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ بہت سے لوگ تیز خوشبو بالکل برداشت نہیں کر پاتے اور ان کے سر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔اس لئے آپ صرف نام دیکھ کر نہیں بلکہ اپنے مزاج کے مطابق خوشبو کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)


موقع کی مناسبت سے بھی پرفیوم استعمال کرنا ایک فن ہے۔

اگر آپ کسی آفس میں جا رہی ہیں یا دن کی کسی تقریب میں شرکت کر رہی ہیں تو ایسے موقع پر ہلکی دھیمی مسحور کن خوشبو کو ترجیح دیں۔اگر آپ رات کی کسی تقریب میں شرکت کر رہی ہیں تو پھر کوئی تیز خوشبو آپ کا بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہے لیکن شرط صرف اتنی ہے کہ اس خوشبو سے نہ صرف آپ خود انجوائے کریں بلکہ دوسروں کو بھی خوش ہونے کا موقع دیں۔درست وقت پر درست خوشبو کا استعمال آپ کے موڈ میں خاصی تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے اور آپ کے اندر خوشی کی لہریں پھیلا سکتا ہے۔

ماہر آرائش حسن کے مطابق گوری رنگت اور خشک جلد پر پرفیوم جلدی اپنا اثر ختم کر دیتا ہے،جبکہ چکنی جلد اور سانوی رنگت پر پرفیوم کی مہک دیر تک رہتی ہے۔اسی لئے وہ گوری رنگت کی حامل خواتین کو تہوں کی صورت میں پرفیوم لگانے کا مشورہ دیتی ہیں۔یعنی جس طرح کی خوشبو کا پرفیوم آپ استعمال کر رہی ہیں،اسی سے ملتی ہوئی باڈی اسپرے استعمال کریں۔
یہ یاد رکھیں کہ پرفیوم لیئرنگ کرتے ہوئے خوشبو ہم آہنگ ہو۔وقت کے ساتھ ساتھ ہر خاتون میک اپ کے نت نئے متعارف ہونے والے ٹرینڈز آزماتی ہے،بالکل اسی طرح پرفیوم کے برانڈز بھی تبدیل کرنے چاہیے۔ہر تین سے چار ماہ بعد اپنا پرفیوم برانڈ بدل لیں اور کبھی بھی کسی اور کا پرفیوم دیکھ کر نہ خریدیں۔ہو سکتا ہے وہ خوشبو آپ کی شخصیت کے لئے موزوں نہ ہو۔پرفیوم ہمیشہ اپنی شخصیت کے مطابق استعمال کریں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Perfume Ke Istemal Mein Mausam Aur Mizaj Ko Mad E Nazar Rakhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.