Rang Rangeeli Choriyaan - Article No. 2078

Rang Rangeeli Choriyaan

رنگ رنگیلی چوڑیاں - تحریر نمبر 2078

جن کی جھنکارتانیں ہی نہیں بکھیرتی یہ صحت کی ضامن بھی ہیں

ہفتہ 25 مئی 2019

خواتین کے زیورات میں سے چوڑیاں ایسا زیور ہے جسے پہننے کے لئے عمریا موقع کی کوئی قید نہیں۔آپ بس اپنی مرضی اور شوق کی تابع ہیں۔خواتین میں چوڑیاں پہننے کا رجحان صدیوں سے چلا آرہا ہے ۔عام دنوں کے علاوہ خصوصاً تہواروں اور تقریبات کے موقعوں پر بڑے ذوق وشوق سے چوڑیاں پہننا پسند کی جاتی ہیں یہاں تک کہ بچوں کی پیدائش کے کچھ مہینے بعد ہی چوڑیوں کی شوقین مائیں ان کے ہاتھوں میں ہلکے اور نرم میٹریل کی چوڑیاں پہنا دیتی ہیں۔

عید کی باقی تیاریاں بھلے مہینے پہلے کیوں نہ مکمل ہو جائیں مگر جب بات آتی ہے رنگ برنگی چوڑیوں کی تو اکثر گھرانوں میں اس کی خریداری چاند رات پر ٹل جاتی ہے۔
خواتین یوں تو ہر انداز کی چوڑیاں پہننا پسند کرتی ہیں خواہ وہ سونے کی ہوں،چاندنی کی،اسٹیل ،پلاسٹک یا کسی اور میٹریل کی تاہم اگر حلقہ خواتین میں سب سے زیادہ مقبولیت پانے والے میٹریل کی بات کی جائے تو کانچ کی چوڑیوں کا کوئی ثانی نہیں۔

(جاری ہے)

یوں تو آپ نے چوڑیوں سے متعلق کئی حکایتیں اور مفروضے سنے ہوں گے آئیں آج جانتے ہیں کچھ ایسی سائنسی تو جیہات جن کی بنیاد پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ چوڑیاں پہننا اب شوق سے آگے کی بات ہے۔
چونکہ چوڑیاں کلائیوں میں پہنی جاتی ہیں کلائیوں سے مسلسل رگڑ کھانے کے باعث خون کے دورانئے کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے ۔علاوہ ازیں جلد کی اوپری سطح پر گردش کرنے والی توانائی چوڑیوں کی گولائی میں ہونے کے سبب جسم سے خارج نہیں ہو پاتی۔
ایکوپریشر کے ماہرین کا ماننا ہے کہ کلائیوں پر چند ایسے پریشر پوائنٹس موجود ہوتے ہیں جو جسم میں ہارمونز کے توازن کو بر قرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
جنوبی ایشیائی ممالک میں بچے کی پیدائش سے چند ماہ قبل”گودبھرائی“کی رسم ادا کی جاتی ہے جس میں نئی ماں کو تحفے کے طور پر چوڑیاں پیش کی جاتی ہیں ۔سائنسی مطالعے کی رو سے پیدائش سے قبل بچے کے دماغ کے خلیات متحرک ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور بچہ سیکھنا اور آوازیں پہچاننا شروع کر دیتا ہے۔
اسی طرح چوڑیوں کی کھنک بھی بچے کے دماغی خلیات کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جوکانچ کے بجائے دوسرے مصنوعی میٹریل سے تیار کردہ چوڑیاں پہنتی ہیں ان میں ذہنی اور جسمانی دباؤ کی شکایت زیادہ دیکھنے میں آتی ہے ۔لوگوں کا ماننا ہے کہ کانچ کی چوڑیاں جذباتی توازن پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
سونے اور چاندی جیسی دھاتوں سے تیار کردہ چوڑیاں ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد دیتی ہیں ۔
آیورویدک طریقہ علاج میں بھی ان دھاتوں کی راکھ جسم کوتوانائی فراہم کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔اسی طرح کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان دھاتوں سے بنی چوڑیاں پہننے سے رگڑ پیدا ہوتی ہے جس کے سبب ان کی دھاتی خصوصیات جسم میں منتقل ہو جاتی ہیں اور ساتھ ہی کئی طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Rang Rangeeli Choriyaan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.