Sar Par Haseen Taaj Ki Manind Zulfein - Article No. 2591

Sar Par Haseen Taaj Ki Manind Zulfein

سر پر حسین تاج کی مانند زلفیں - تحریر نمبر 2591

خواتین اپنے سر پر سجے خوبصورت تاج کی حفاظت کیلئے شیمپو اور کنڈیشنر کا انتخاب بے حد محتاط ہو کر عقلمندی سے کریں

ہفتہ 8 مئی 2021

یہ حقیقت ہے کہ زلفیں خواتین کے سر پر کسی حسین تاج کی مانند سجی ہوتی ہیں۔اسی لئے خواتین بھی اپنی خوبصورتی کے لوازمات کی سب سے اہم اور بنیادی شے یعنی اپنی زلفوں کو نکھارنے‘سنوارنے اور سنبھالنے میں خصوصی دلچسپی لیتی نظر آتی ہیں اور پھر اس معاملے میں ہمارے شاعر حضرات بھی تو کسی سے کم نہیں کبھی وہ ان زلفوں کو سیاہ بدلیوں سے تشبیہ دیا کرتے ہیں تو کبھی انہیں یہ کسی بل کھاتی ناگن کی یاد دلایا کرتے ہیں اور کسی کو یہ گھنیری چھایا کی مانند محسوس ہوا کرتی ہیں لیکن زلفوں کی شان میں یہ تمام قصیدے سننے کے بعد جب آپ کی نظر اپنے بے جان و بے رونق بالوں پر پڑتی ہے تو آپ بے اختیار ایک آہ بھر کر رہ جاتی ہیں اور سوچتی ہیں کہ اپنے بالوں کو ریشمی و گھنیری زلفوں کا روپ عطا کرنے کے لئے کونسی کارآمد حکمت عملی اپنائی جائے۔

(جاری ہے)

اپنے زندگی سے محروم ڈل اور بے جان بالوں کو ریشم سی نرمی و ہمواریت عطا کرنے کے لئے ذیل میں دی گئی ٹپس پر عمل کیجیے۔
کنڈیشننگ بالوں کی چمک لوٹائے!
انڈا ایک بہترین کنڈیشنر کے طور پر کام دکھاتا ہے کیونکہ ہماری زلفیں قدرتی طور پر پروٹین سے بنی ہیں اور انڈے میں شامل کثیر مقدار میں پروٹین بالوں کو غذائیت فراہم کرکے بالوں میں ایک نئی جان ڈال دیتا ہے۔
یہ بالوں کو چمکدار و ملائم بنانے میں معاونت کرتا اور انہیں مضبوطی فراہم کرتا ہے۔اگر انڈے کو کوکونٹ آئل یا آلیو آئل کے ساتھ مکس کرکے بالوں پر استعمال کیا جائے تو نتائج زیادہ امید افزاء ثابت ہوتے ہیں۔
شہد‘کیلے اور دودھ کا مکسچر ایک بہترین قدرتی کنڈیشنر کے طور پر کام دکھاتا اور بالوں کو اک نئی چمک و تازگی عطا کرتا ہے۔
ہیئر ماسک کے طور پر دہی کا استعمال گہرائی تک بالوں کو کنڈیشن کرتا ہے۔
اسے آدھے گھنٹے کے لئے بالوں پر لگانے کے بعد کسی ملیح اساس کے حامل شیمپو سے بال دھو لیں اور بالوں کی ملائمت اور چمک کو خود محسوس کریں۔
اپنے سر پر سجے اس حسین تاج کی حفاظت کے لئے شیمپو اور کنڈیشنر کا انتخاب بے حد محتاط ہو کر عقلمندی سے کریں۔بالوں کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے ایسی صحت بخش و متوازن غذا لیں جس میں پھل اور سبزیاں کثیر مقدار میں شامل ہوں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Sar Par Haseen Taaj Ki Manind Zulfein" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.