Sardiyon Main Rakhain Paon Ka Khayal - Article No. 2193

Sardiyon Main Rakhain Paon Ka Khayal

سردیوں میں رکھیں پائوں کا خیال - تحریر نمبر 2193

صاف ستھرے اور پر کشش پاؤں شخصیت کا آئینہ

منگل 29 اکتوبر 2019

آمنہ ماہم
بلاشبہ نرم وملائم اور خوب صورت پاؤں شخصیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں اس کے برعکس اگر ان پر توجہ نہ دی جائے تو یہ دیکھنے میں انتہائی بد نما لگتے ہیں کہتے ہیں اگرکسی کی شخصیت کا اندازہ لگانا ہوتو اس کے پاؤں پر نظر ڈالی جائے کہ پاؤں شخصیت کے کئی راز ظاہر کر دیتے ہیں اس لئے جہاں چہرے اور ہاتھوں کی خوبصورتی کا خیال رکھا جاتا ہے وہاں پیروں کو بھی ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے موسم چاہے کوئی بھی ہو سب سے پہلے پاؤں خصوصاً ایڑیوں پر اثر انداز ہوتا ہے پاؤں کی جلد موسمی اثرات سب سے پہلے قبول کرتی ہے صرف سرد موسم میں ہی نہیں گرم موسم میں بھی پاؤں کی جلد اکثر پھٹ جاتی ہے جس کے لئے عرق گلاب کے ایک گلاس میں گلیسرین کے دو بڑے چمچ اور ایک بڑا چمچ لیموں کارس نچوڑ کر اچھی طرح مکس کرکے کسی صاف ستھری شیشی میں بھر کر رکھ لیں یہ محلول روزانہ رات کو سوتے وقت پیروں پر ملیں کچھ ہی دنوں میں پھٹی ہوئی جلد ٹھیک ہو جائے گی پاؤں کی تھکاوٹ اور بد نمائی دور کرنے کے لئے ایک چھوٹے ٹب میں گرم پانی لیں اور اس میں تھوڑا سا نمک ملا کر0 2منٹ تک اس میں پاؤں ڈبوئے رکھیں پھر جھانویں کے ساتھ صاف کرلیں اور کوئی سی بھی کریم لگا لیں روزانہ یہ عمل کرنے سے پاؤں نر و ملائم اور پُرکشش ہو جائیں گے اگر پاؤں کی جلد میں کٹ کے نشان ہیں تو موم اور تیل گرم کرکے لگائیں اور موزے پہن لیں سرسوں کے ہلکے گرم تیل سے مساج کرنے سے بھی پاؤں صاف ہو جاتے ہیں بند جوتے پہننے سے پاؤں سے ایک عجیب سی بُو آنے لگتی ہے اس سے نجات کے لئے نیم کے پتوں کو سُکھا پاؤڈر بنالیں اور روزانہ جوتے یا پاؤں پر چھڑک لیں بُو نہیں آئے گی وہ افراد جو 5وقت وضو کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


ان کے پاؤں سے میل دور ہو جاتا ہے صبح کی نمازکے بعد ننگے پاؤں گھاس پر 10منٹ کے لئے ٹہلیں جرابیں روزانہ دھو کر استعمال کریں جوتوں کو بھی دھوپ میں رکھیں پھر ٹالکم پاؤڈر چھڑک کر استعمال کریں اگر پاؤں پر جوتے سے دھبے پڑجائیں تو گلیسرین کے چار بڑے چمچ اور لیموں کے عرق کا ایک بڑا چمچ ملا کر کسی بوتل میں بھر لیں اور روزانہ ان دھبوں پر مالش کریں اور تھوڑی دیر بعد پاؤں دھولیں ایک ہفتے میں پاؤں ٹھیک ہو جائیں گے عام طورپر پاؤں میں نمی رہنے سے فمگل انفیکشن ہو جاتاہے جس سے پاؤں کی انگلیوں کی درمیانی جلد سفید ہو جاتی ہے اور خراش ہونے کے ساتھ درد بھی ہوتا ہے اس سے نجات کے لئے پاؤں دھونے کے بعد انگلیوں کے درمیانی حصے کو اچھی طرح صاف کرلیں تاکہ نمی نہ رہے اور باہر سے آنے کے بعد پاؤں کو اچھی طرح دھولیں تاکہ ان پر ست جمی میل مٹی گرد دُھول اور پسینہ اچھی طرح صاف ہو کرپاؤں نرم وملائم دکھائی دیں گے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Sardiyon Main Rakhain Paon Ka Khayal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.