Technology Ki Dunya Aur Khawateen - Article No. 3181

Technology Ki Dunya Aur Khawateen

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین - تحریر نمبر 3181

مردوں کی طرح خواتین میں بھی اعلیٰ ٹیکنالوجی کی تعلیم کا فروغ اہمیت کا حامل ہے،تاکہ وہ اس بنا پر ٹیکنالوجی کے میدان اور اس تیز رفتار دور میں اپنا کردار نبھا سکیں گی

بدھ 9 اگست 2023

صوفیہ اکرام
دنیا بھر میں اس وقت بہت سے ادارے قائم کیے جا رہے ہیں،جو نوجوانوں کو کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ساتھ ہی یہ ادارے خواتین کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں کہ وہ ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں کیونکہ مردوں کی طرح خواتین میں بھی اعلیٰ ٹیکنالوجی کی تعلیم کا فروغ اہمیت کا حامل ہے،تاکہ وہ اس بنا پر ٹیکنالوجی کے میدان اور اس تیز رفتار دور میں اپنا کردار نبھا سکیں گی۔

ایسینچر اینڈ گرلز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایک ادارے جینڈر گیپ نے جو اعداد و شمار جمع کیے تھے اس میں یہ بات واضح کی گئی تھی کہ کمپیوٹنگ کی فیلڈ میں صنفِ نازک کی تعداد 2025ء تک 22 فیصد یا اس سے بھی کم ہو سکتی ہے اور اگر حالات یہی رہے تو مختلف شعبوں میں خواتین کی تعداد تو کم ہو گی ہی مگر ٹیکنالوجی کی دنیا میں ان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔

(جاری ہے)

انٹرپرینیورز کی بات کی جائے تو وہاں بھی ہمیں CEO کے کردار میں زیادہ خواتین نظر نہیں آتیں۔لیکن خواتین کو مایوس ہونے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔نئے دور کے حالات حوصلہ افزاء ہیں۔دیگر کئی شعبہ جات میں خواتین کا کردار بہرحال موجود ہے اور ان شعبوں میں ٹیکنالوجی بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے اور تمام تر حالات کو بدل کر رکھ دیتی ہے۔
ٹیکنالوجی نے کمیونیکیشن کی رفتار تیز کر دی ہے اور گھریلو کام سے لے کر دفتری فرائض تک ہمیں ہر وقت کمپیوٹر یا گیجٹس کی ضرورت پڑتی ہے۔
اس صورتحال میں بچے بچیوں کی تعلیم میں بھی ٹیکنالوجی کی اہمیت بے حد بڑھ جاتی ہے اور زندگی کے ہر موڑ پر،ہر شعبے میں،چاہے وہ صنعتیں ہوں یا تعلیمی ادارے،ٹیکنالوجی ہمارے درمیان کھڑی ہوتی ہے۔اس ضمن میں اگر ٹیکنالوجی کی دوڑ میں خواتین پیچھے رہ جائیں اور اپنا کردار ادا نہ کر سکیں تو اس سے بڑا نقصان کیا ہو گا۔اگر ہم ٹیکنالوجی کے حوالے سے کیریئر کی بات کریں،جس میں خواتین اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں،تو اچھی خاصی فیلڈز ہیں،جیسے وہ کسی بھی ادارے میں آئی ٹی پروجیکٹ منیجر،سوفٹ ویئر انجینئر،ویب ڈویلپرز،کمپیوٹر پروگرامر اور ویب ڈیزائنر کی خدمات انجام دے سکتی ہیں۔ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے ہمارے ملک میں خواتین کسان بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Technology Ki Dunya Aur Khawateen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.