Till Khanay Se Umar Barhti Hai Aur Fast Foods Khanay Walay Afraad Mustaqil Udaas Rehtay Hain - Article No. 1817

Till Khanay Se Umar Barhti Hai Aur Fast Foods Khanay Walay Afraad Mustaqil Udaas Rehtay Hain

تل کھانے سے عمر بڑھتی ہے،اور فاسٹ فوڈز کھانے والے افراد مستقل اداس رہتے ہیں - تحریر نمبر 1817

تل اپنے اندر گوشت جیسے خواص رکھتے ہیں اسے لئے انہیں طاقت حاصل کرنے اور عمر بڑھانے کا بہترین ذیریعہ سمجھا جاتا ہے

بدھ 23 مئی 2018

تل کھانے سے عمر بڑھتی ہے
تل اپنے اندر گوشت جیسے خواص رکھتے ہیں اسے لئے انہیں طاقت حاصل کرنے اور عمر بڑھانے کا بہترین ذیریعہ سمجھا جاتا ہے محنت کشوں کی جسمانی قوت اور دیہاتی باشندوں کی دراز عمری اور صحت کا راز بھی تل جیسی غذا میں پوشیدہ ہے۔پرانے زمانے میں پہلوانی کا شوق رکھنے والے افراد بھی اپنی طاقت بڑھانے کے لئے تل استعمال کرتے تھے۔
جو لوگ کسی وجہ سے گوشت نہیں کھانے انہیں تلوں کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔دوسرے لفظوں میں تل میں لیسی تھین کی وافر مقدار موجود ہے۔لیسی تھین ایک فاسفورس آمیزہ چکنائی ہے جو پٹھوں کی صحت کے لئے نہایت اہم ہے۔قوت حافظ کوتوانا رکھے کے لئے انسانی بدن میں لیسی تھین کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔انسانی دماغ اپنی توانائی لیس تھین سے ہی حاصل کرتا ہے بلکہ دماغ کا 28فیصد حصہ لیسی تھین ہی کا بنا ہوا ہے اور اس میں تمام حیوانوں سے زیادہ لیسی تھین ہوتی ہے جو گوشت انڈے کی زردی اور ماش سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

لیسی تھین کی کمی کی صورت میں انسانی اعصاب کمزور پڑ جاتے ہیں اور بعض حالتوں میں وہ ذہنی مریض بھی بن جاتا ہے۔تلوں میں دھاتوں کا تناسب بھی با کمال ہے جس دھات کی جسم کو زیادہ ضرورت ہے وہ زیادہ مقدار میں موجود ہے اور جس کی کم مقدار درکار ہو ،وہ کم پائی جاتی ہے۔
فاسٹ فوڈز کھانے والے افراد مستقل اداس رہتے ہیں
فاسٹ فوڈز کھانے والے افراد مستقل اداس رہتے ہیں ایسی غذائیں کھانے سے ذہنی صحت پر شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں رپورٹ کے مطابق فاسٹ فوڈ سے دماغی صحت پر منفی اثرات اور باقاعدگی سے اداسی کی کیفیت طاری رہتی ہے تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیمبر گرز۔
ہاٹ ڈاگز اور پیزا کھانے والے 51فیصد سے زیادہ افراد میں ڈپریشن مبتلا رہنے کا امکان ہوتا ہے یہ علامات ایسے افراد میں کبھی سامنے نہیں آتی جو فاسٹ فوڈز نہیں کھاتے یا شاذو نادر کھاتے ہیں۔اس تحقیق میں ایسے نو ہزار افراد کو لیا گیا جنہیں پہلے کبھی بھی ڈپریشن کی علامات سامنے نہیں آئی۔سائنسدانوں نے اسی گروپ کو چھ ماہ تک فاسٹ فوڈ استعمال کرائیں اس کے بعد یہ تشخیص کی گئی کہ ان میں سے 493افراد ڈپریشن کا شکار ہوئے اور انہوں نے اینٹی ڈپریشن کی ادویات لینا شروع کر دی تھی۔
محقیقین کے مطابق ایسے لوگ جو جنک فوڈز باقاعدگی سے لیتے ہیں وہ اداسی کا شکار رہتے ہیں۔فاسٹ فوڈ ز کی قلیل مقدار کھانے سے بھی ڈپریشن کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں تاہم محقیقین کا کہنا ہے کہ اس میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے یہ تحقیق پبلک ہیلتھ نیوٹریشن جرنل میں شائع کی گئی۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Till Khanay Se Umar Barhti Hai Aur Fast Foods Khanay Walay Afraad Mustaqil Udaas Rehtay Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.