Unchi Airi Ki Jutiyan Aur Pairon Ki Hifazat - Article No. 3201

Unchi Airi Ki Jutiyan Aur Pairon Ki Hifazat

اونچی ایڑی کی جوتیاں اور پیروں کی حفاظت - تحریر نمبر 3201

اونچی ایڑی کی جوتیوں کا مستقل استعمال پاؤں کے پٹھوں اور کمر کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہے

ہفتہ 14 اکتوبر 2023

اکثر نوجوان لڑکیاں اور خواتین اونچی ہیل کے سینڈلز پسند کرتی ہیں اور بہت سی ملازمت پیشہ خواتین روزانہ ہی اونچی ہیل کے سینڈلز کا استعمال کرتی ہیں۔سارا دن گزارنے کے بعد شام یا رات کو پاؤں سوج جاتے ہیں اور ان میں درد ہونے لگتا ہے۔
اونچی ایڑی کی جوتیوں کا مستقل استعمال پاؤں کے پٹھوں اور کمر کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔ساتھ ہی ان کے مسلسل استعمال سے آپ کا پاؤں بھی تکلیف میں رہتا ہے۔
اونچی ایڑی کی جوتیوں کا استعمال کرتے ہوئے بہت احتیاط سے کام لیں۔سارے دن کے بعد جب آپ گھر آ کر انہیں اتاریں تو نیم گرم پانی میں نمک ملا کر اپنے پاؤں 15-20 منٹ کے لئے ڈال کر بیٹھ جائیں۔
اس طرح آپ کے پاؤں کا درد نکل جائے گا اور پاؤں کے پٹھوں کو آرام بھی ملے گا۔اس کے بعد تیل سے اپنے پاؤں کا نرمی سے مساج کریں تاکہ پاؤں کو مزید آرام ملے۔

(جاری ہے)

پیروں کو مزید آرام پہنچانے کے لئے ایسے فیس پیک کو بطور فیٹ پیک (Feet Pack) استعمال کریں جس کے ذریعے آپ اپنے چہرے کے مسلز کو آرام پہنچاتی ہیں۔اس میں تازہ پھل اور ان کا رس شامل ہو جیسے لوکی کا فیٹ پیک۔اس کے علاوہ گھر میں نرم‘آرام دہ اور فلیٹ سیلپر کا استعمال کریں۔رات کو سوتے وقت چاہیں تو اپنی پنڈلیوں کے نیچے کشن یا تکیہ رکھ کر سوئیں۔اس طرح بھی رات بھر پاؤں سکون میں رہیں گے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Unchi Airi Ki Jutiyan Aur Pairon Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.