Zakhmon K Nishanat Ab Nehin Rahain Gay - Article No. 1592

Zakhmon K Nishanat Ab Nehin Rahain Gay

زخموں کے نشانات اب نہیں رہیں گے - تحریر نمبر 1592

چوٹ لگنے جھلس جانے یاکسی جلدی بیماری کے خاتمے کے بعد ان کے نشانات جسم کے متاثرہ حصوں پر بہت بدنما لگتے ہیں ۔ تاہم پنسلوانیا یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ اب زخموں کے نشانات جسم پر نظر نہیں آئیں گے اور ایک مخصوص طریقے پر عمل کرنے سے یہ ایسے غائب ہوں گے گویا کبھی تھے ہی نہیں

بدھ 16 اگست 2017

چوٹ لگنے جھلس جانے یاکسی جلدی بیماری کے خاتمے کے بعد ان کے نشانات جسم کے متاثرہ حصوں پر بہت بدنما لگتے ہیں ۔ تاہم پنسلوانیا یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ اب زخموں کے نشانات جسم پر نظر نہیں آئیں گے اور ایک مخصوص طریقے پر عمل کرنے سے یہ ایسے غائب ہوں گے گویا کبھی تھے ہی نہیں اس عمل سے سیزیرین آپریشن کرنے والی خواتین کے ساتھ ساتھ پلاسٹک سرجری کروانے والی خواتین کو بھی فائدہ ہوگا۔
اس طریقے کے تحت زخموں میں پائے جانے والے خلیات کو فیٹ سیلز میں تبدیل کردیا جائے گا۔ یہ عمل اس سے قبل انسانوں میں ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ یہ فیٹ سیلز یا خلیات جلد میں پائے جاتے ہیں تاہم یہ اس وقت غائب ہوجاتے ہیں جب زخم نشانات کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ مندمل ہوتے زخموں میںMyofibroblasts نامی خلیات موجود ہوتے ہیں جوزخموں کو نشانات میں تبدیل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیٹ سیلز کے مقابلے میں ان مندمل کرنے والے خلیات میں بالوں کے فوسلز موجود نہیں ہوتے یوں یہ عام جلد کے مقابلے میں نسبتاََ مختلف ہوتے ہیں ماہرین کی برسوں کی محنت اس نکتے کے گرد گھوم رہی تھی کہ کس طرح Myofibroblasts کو فیٹ سیلز میں تبدل کیا جائے تاکہ زخموں کے نشانات جسم پر باقی نہیں رہیں اور اسے کچھ عرصے قبل سائنسدان اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے جس کے مطابق اب زخموں کے مندمل ہونے کے بعد زخموں کے نشانات جسم پر باقی نہیں رہیں گے اس مقصد کے لئے سائنسدانوں نے اندر مال یعنی زخم ٹھیک ہونے کے قدرتی طریقے کو اس طرح تبدیل کیا ہے کہ اب جلد کے نشانات نہیں ہوں گے اور جلد دوبارہ اپنی پرانی حالت پر واپس آجائے گی۔
پہلے بالوں کے فوسلز کو دوبارہ پیدا کیا جائے گا پھر ان فوسلز سے ملنے والے سگنلز کے بعد فیٹ پیدا ہوکر جلد کو دوبارہ پہلے والی حالت میں لائے گا۔ اس اسٹڈی میں فیٹ اور بالوں کو الگ نشودنما پاتے دکھایا گیا ہے تاہم یہ اصل میں الگ الگ نہیں تھے بلکہ پہلے بالوں کے فوسلز ظاہر ہوئے لیب میں پتا لگایا گیا کہMyofibroblasts کے مقام کو تبدیل کردیں۔ فیٹ نئے بالوں کے ساتھ پیدا نہیں رہا تھا اور ایک بار جب یہ تجربہ کامیاب ہوگیا تو نئے خلیات موجودہ خلیات سے علیحدہ نظر نہیں آئے یوں زخموں کے نشانات کے بجائے جلد پرانے انداز میں واپس آگئی ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Zakhmon K Nishanat Ab Nehin Rahain Gay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.