Zewraat Ka Mashriqi Andaaz - Article No. 1991

Zewraat Ka Mashriqi Andaaz

زیورات کا مشرقی انداز - تحریر نمبر 1991

موسم کے ساتھ فیشن نے بھی رنگ بدلے

ہفتہ 23 فروری 2019

راحیلہ مغل
مشرقی تہذیب وتمدن کا اہم حصہ زیور ہماری ثقافت کا لازمی جز ہے۔جب ہی تو موسم ،موقع اور تہوار کے مطابق اور تہوار کے مطابق ان کو خرید ا اور استعمال کیا جاتا ہے ۔صرف مشرقی ممالک ہی نہیں مغربی ممالک کی خواتین بھی اپنے اپنے ملک اور ثقافتی انداز کے مطابق زیور استعمال کرنا پسند کرتی ہیں ۔لیکن ہمارے ہاں زیورات صرف خوبصورتی میں اضافے کا سامان نہیں بلکہ خاندانی روایات اور مشرقی ثقافت کا حصہ بھی ہیں اس لئے ان کو نہایت خوبی سے اپنی خاندانی اور ثقافتی روایات تہوار اور شادی بیاہ کی رسومات نبھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے
اب چونکہ موسم بہار کا آغاز ہو چکا ہے اس موسم میں ہر شے پر جیسے نکھار سا آجاتا ہے ۔

ایسے میں آپ کے اردگرد موجود پیڑ پودوں اور پھولوں کی آب و تاب تو بڑھ ہی جاتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری پر بھی گویا بہار آجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے فیشن ہاؤسز موسم بہار کیلئے نت نئے اور فیشن کے دیگر لوازمات پیش کرتے ہیں ۔ان لوازمات میں زیورات سر فہرست دکھائی دیتے ہیں جنہیں خواتین کی کمزوری سمجھاجاتا ہے ۔گوکہ اکثر خواتین اس بات سے اختلاف کرتی ہیں تاہم اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور زیورات کسی بھی عورت کے حسن کو دو چند کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ انہیں پہن کر اس کی شان میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔


چند دہائیوں پہلے تک بھاری بھر کم زیورات کا فیشن تھا اور کسی بھی محفل میں وہی خاتون مرکز نگاہ بنتی تھی جس نے سب سے بھاری زیورات زیب تن کئے ہوتے تھے ۔تاہم پھر رفتہ رفتہ اس رُجحان میں تبدیلی آئی اور بھاری بھر کم زیورات کی جگہ نازک اور ہلکے پھلکے زیورات نے لے لی ۔نیکلس ‘گلو بند اور بندوں بالیوں کا سائز سکڑ کر مختصر ہو تا چلا گیا۔

لیکن وہ جو کہا جاتا ہے کہ ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں اسوفیشن انڈسٹری پر تو یہ مصرعہ کچھ زیادہ ہی صادق آتا ہے ۔لہٰذا سُناروں نے فیشن کی متوالی خواتین کیلئے زیورات پر بے شمار تجربات کئے لیکن پھر جب ان کی جگہ جیولری ڈیزائنر نے لے لی تو اس انڈسٹری کو گویا پر لگ گئے یہی وجہ ہے کہ اب ہمارے ہاں بھی متعدد جیولری ڈیزائنر ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت زیورات ڈیزائن کر رہے ہیں ۔
جب سے انٹر نیٹ دنیا سکڑ کر انتہائی قریب آگئی تب سے دنیا بھر میں متعارف کرائے جانے والے فیشن ٹرینڈز آنا فاناً مقبولیت حاصل کرلیتے ہیں ۔
اب تمام فیشن ہاؤسز کا وطیرہ ہے کہ وہ ہر موسم کے آغاز پر اپنی نئی کلیکشن متعارف کرواتے ہیں جس میں ملبوسات کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء بھی شامل ہوتی ہیں ۔یعنی فیشن اب بھی موسم کے ساتھ رنگ بدل لیتا ہے ۔

اس سال موسم بہار کیلئے جو زیورات تعارف کروائے گئے ہیں اس کے مطابق ایسے نیکلس فیشن کا حصہ رہیں گے جن کی بناوٹ اگر چہ نرم و نازک ہو گی لیکن یہ سائز میں بڑے اور بھرے ڈیزائنر پر مشتمل ہو نگے۔
اس کے ساتھ قدیم روایتی انداز کی بالیاں اس بار فیشن کا حصہ ہونگی لہٰذا خواتین اس موسم میں بڑے سائز کی جیولری خرید نے اور پہننے کے لئے تیار رہیں بالخصوص گلے میں پہننے والے زیورات ایسے خریدیں جو بڑے سائز پر مشتمل ہوں اور کئی لڑکیوں میں پردے ہوئے ہوں یا گلو بند کی مانند آپ کی پوری گردن کو ڈھانپ لیں ۔

فیشن بدلتے ہیں تو تھوڑی بہت ردو بدل کے ساتھ پرانا فیشن لوٹ کر آتا ہے ۔لہٰذا اس بار زیورات کا روایتی مشرقی انداز لوٹ کر آیا ہے جس کے تحت پرانی طرز کی بڑی بڑی بالیاں جھمکے اور بندے مقبولیت حاصل کررہے ہیں یہی نہیں بلکہ چوڑیوں کا فیشن بھی واپس آرہا ہے ۔یہ ذکر صرف پاکستان کا نہیں بلکہ یہاں بات گلوبل فیشن انڈسٹری کی ہورہی ہے لہٰذا اسے مقامی فیشن سمجھتے ہوئے نظر انداز نہ کریں اور کسی بھی تقریب کے لئے یہی روایتی انداز پنائیں ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Zewraat Ka Mashriqi Andaaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.