Aankhon Ki Kashish Ka Raaz - Article No. 3109

Aankhon Ki Kashish Ka Raaz

آنکھوں کی کشش کا راز - تحریر نمبر 3109

بھنویں بنانے کے فن میں چھپا

جمعرات 6 اپریل 2023

بھنویں آنکھوں کی ساخت اور خدوخال کو دیکھ کر بنائی جاتی ہیں آنکھ چاہے بڑی ہو یا چھوٹی،اگر بھنویں بنی ہونگیں تو آنکھ نمایاں ہو جائے گی۔زیادہ تر بھنویں موٹی یعنی گھنی اور لمبی ہوتی ہیں۔بعض خواتین بہت باریک بنواتی ہیں جو اچھا تاثر نہیں دیتیں۔اگر آپ کی بھنوؤں کے بال ہلکے ہیں انہیں گھنا کرنے کے کچھ ٹوٹکے یہاں درج کئے جا رہے ہیں جن کی مدد سے بال گھنے ہوں گے اور لمبائی بھی بہتر ہو سکے گی۔

دودھ:
دودھ پینا تو چاہئے ہی کیونکہ یہ وٹامنز اور پروٹین سے بھرپور ہے۔رات کو سونے سے قبل ایک پیالی میں چند چمچ دودھ لے کر کاٹن بڈ سے بھگوئیں اور بھنوؤں کے اطراف اور نکلے ہوئے بالوں کی جگہ پر لگا لیں۔یہ قدرتی غذا بالوں کی جڑوں کو توانا کرے گی،ان میں چمک دوبالا اور انہیں متوازن رکھے گی۔

(جاری ہے)


میتھی کے بیج:
ان بیجوں کی تھوڑی سی مقدار ساری رات پانی میں بھگو دیں پھر اسے پیس کر تھوڑا سا بادام کا تیل ملا کر باریک بھنوؤں پر لگانے سے قدرتی بال نکلتے ہیں۔

کچھ عرصے تک بھنوؤں کو نہ چھیڑیں یعنی نہ بنوائیں۔ایک ماہ بعد نئی شیپ کے تحت بال نکلوائیں۔فرق آپ کو خود محسوس ہو جائے گا۔
لیموں:
چوتھائی کپ کھوپرے کا تیل لے کر ایک پورا لیموں اس میں نچوڑ لیں اور اس محلول کو ساری رات ڈھک کر رکھ دیں۔اس کے بعد صبح کو احتیاط کے ساتھ کاٹن بڈ یا روئی کی مدد سے بھنوؤں پر لگائیں۔بالوں کی نشوونما بھی ہو گی اور باریک بھنوؤں کی شکایت جاتی رہے گی۔
ایک احتیاط ضرور کریں کہ اس کو لگانے کے بعد 2 گھنٹے تک چولہے کی تپش اور دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔
پیاز کا عرق:
ایک عدد پیاز کو بلینڈ کر کے اس کا عرق بھنوؤں پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔اس طرح بھنویں گھنی ہو جائیں گی۔آنکھوں کے معاملے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔
ایلو ویرا:
ایلو ویرا کے گودے کو 30 منٹ تک بھنوؤں پر لگا رہنے دیں اس سے بھنویں تو بہتر ہوں گی اور اگر آنکھوں کے اطراف بھی یہ گودا لگا لیں تو حلقے کم ہوں گے۔جلد کی رنگت بہتر ہو گی۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Aankhon Ki Kashish Ka Raaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.