Balon Ko Sanwarnay Ke Chand Andaaz - Article No. 2037

Balon Ko Sanwarnay Ke Chand Andaaz

بالوں کو سنوارنے کے چندانداز - تحریر نمبر 2037

بالوں کو پونی ٹیل کی شکل میں باندھنا انتہائی آسان اور کم وقت میں بن جانے والا ہیئر اسٹائل ہے ۔اس ہیئر اسٹائل کو تھوڑا منفرد انداز دیجئے۔تمام بالوں کو سمیٹ کرایک اونچی پونی ٹیل کی شکل میں باندھ لیں۔

پیر 15 اپریل 2019

جویریہ ملک
چوٹی اورگرہ
بالوں کو سنوارنے کے ضمن میں برسوں سے چوٹیاں بنانے کا رواج عام ہے۔بچیوں سے لے کر خواتین تک ہر کوئی اپنے چہرے کی ساخت کی مناسبت اورمرضی کے مطابق چوٹیاں بنانا پسند کرتی ہیں۔آپ اپنی پسند کے مطابق سادہ،بل دار،فرنیچ اور فش ٹیل چوٹی باندھیں اور چوٹیوں کے اوپر والے سرے پر خوبصورت سی بو لگالیں۔چاہیں تو یہی انداز آپ میسی چوٹیوں کے ساتھ بھی اپنا سکتی ہیں۔

اب یہ آپ کی پسند پر منحصر ہے کہ آپ مخمل کی سادہ بولگانا پسند کرتی ہیں یا کسی اور میٹریل کی فینسی بو۔بالوں کا یہ انداز اپنا کر دیکھیں آپ کسی جل پری سے کم نہیں لگیں گی۔
پونی ٹیل کا منفرد انداز
بالوں کو پونی ٹیل کی شکل میں باندھنا انتہائی آسان اور کم وقت میں بن جانے والا ہیئر اسٹائل ہے ۔

(جاری ہے)

اس ہیئر اسٹائل کو تھوڑا منفرد انداز دیجئے۔

تمام بالوں کو سمیٹ کرایک اونچی پونی ٹیل کی شکل میں باندھ لیں۔
اب کسی ہےئراسٹائلنگ کریم یا جل کی مدد سے چھوٹے چھوٹے بالوں کو بھیSetکرلیں تاکہ یہ ماتھے پر نہ آئیں۔اب پونی کو دو حصوں میں تقسیم کردیں تاکہ اس کی اونچائی میں تھوڑاا ور اضافہ ہواب فلیٹ آئرن یا کرلنگ آئرن کی مدد سے بالوں کے نچلے حصوں کو کرل کرلیں۔اس طرح آپ کے ہےئراسٹائل میں Retroہےئراسٹائل یعنی پشت سے اٹھتے ہوئے بالوں کا انداز بھی نمایاں ہو گا۔
یہ ہےئر اسٹائل آپ کے چہرے کے دلکش خدوخال خصوصاً رخساروں کی ہڈی کو نمایاں کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔
کسی ایک جانب مانگ نکلے بال
کسی تقریب یا تہوار میں کھلے بال نہایت دلفریب تاثر پیش کرتے ہیں تاہم بعض اوقات کام کے دوران یہ باربار چہرے اور ماتھے پر گرنے لگتے ہیں جس کے سبب کچھ خواتین پریشانی کا سامنا کرتی ہیں۔ ہماری فہرست میں اگلاہےئر اسٹائل ایسی ہی خواتین کے لئے مثالی ہے ۔
اگر آپ کو کھلے بال رکھنا اچھا لگتا ہے تو انہیں یونہی سادہ سانہ چھوڑیں ۔سب سے پہلے اپنے چہرے اور پسند کے حساب سے بالوں کی مانگ نکالیں۔
اب Gelہاتھوں میں لے کر زیادہ بالوں والے حصے میں اس انداز سے لگائیں جیسے انگلیوں کی مدد سے کنگھاکر رہی ہوں ۔دھیان رہے کہ بالوں کو چہرے سے دور اوپر کی سمت میں بنانا ہے ۔اب ہےئر اسپرے کی مدد سے اسے مزید سیٹ کرلیں ۔
یوں تویہ ہےئر اسٹائل لمبے اور چھوٹے دونوں انداز کے بالوں پر یکساں طور پر جچے گاتا ہم اگر آپ نے حال ہی میں باب کٹ کٹوایا ہے تو خوش ہو جائیں کیونکہ یہ ہےئر اسٹائل آپ کے لئے انتہائی سہل اور مثالی ہے۔
بالوں کی آرائش پھولوں کے سنگ
تقریب یا تہوار کے موقعوں پر خواتین میں بالوں کے گجروں کا استعمال تواتر کے ساتھ دیکھنے میں آتا ہے۔
اس کا مقصد دراصل پھولوں کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی ہےئر اسٹائل کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے خواہ پھول آرائشی اور مصنوعی ہوں یا اصلی آپ چاہیں تو میسی بن بنائیں یا چوٹیاں بنا کر اسے سر کے اوپر تاج کی طرح سجائیں ،دوونوں صورتوں میں پھولوں کا اضافہ آپ کے ہےئر اسٹائل میں چار چاند لگادیں گے۔بالوں کو سجانے کے لئے پھولوں کا اضافہ آپ کئی انداز سے کر سکتی ہیں جیسی روایتی لڑیوں والے گجرے ،چھوٹے چھوٹے کئی نفیس پھولوں کو فاصلے سے لگاکے ،جوڑے ،چوٹی یا کسی بھی ہےئراسٹائل کے ساتھ کانوں کے نزدیک یا پھولوں سے تیار کردہ تاج یا ٹیاراکی صورت میں ۔یہ انداز آپ کی شخصیت کا خوشگوار تاثر پیش کرے گا۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Balon Ko Sanwarnay Ke Chand Andaaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.