Concealer Chehray Ki Rangat Hamwar Rakhta Hai - Article No. 1845

Concealer Chehray Ki Rangat Hamwar Rakhta Hai

کنسیلر چہرے کی رنگت ہموار رکھتا ہے - تحریر نمبر 1845

میک اپ مہارت سے کیا جائے تو یہ کسی آرٹ سے کم نہیں اور یہ مہارت ہر کسی کے بس میں نہیں البتہ ہر عورت حسین ضرور لگنا چاہتی ہے...سجنے سنورنے کا شوق تو ہو مگر ڈھنگ نہ ہو تو بات نہیں بنتی

منگل 7 اگست 2018

زارا مصطفی
میک اپ مہارت سے کیا جائے تو یہ کسی آرٹ سے کم نہیں اور یہ مہارت ہر کسی کے بس میں نہیں البتہ ہر عورت حسین ضرور لگنا چاہتی ہے...سجنے سنورنے کا شوق تو ہو مگر ڈھنگ نہ ہو تو بات نہیں بنتی ۔ہماری خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بناؤ سنگھار کے شوق میں میک اپ پراڈکٹس کی خرید اری پر تو وہ ہزاروں روپے خرچ کر دیتی ہیں مگر اکثر یت ان پر اڈکٹس کے درست استعمال سے واقف نہیں ہوتی تو پھر خود سو چیں مہنگی ترین میک اپ پراڈکٹس خرید نے کا کیا فائدہ ؟اسی طرح بہت سی خواتین میک اپ میں ”کنسیلر “ کی اہمیت سے واقف نہیں ...اس حوالے سے معروف میک اپ آرٹسٹ اور سٹا ئلسٹ عد نان سلام انصاری بتاتے ہیں ”میک اپ میں کنسیلر کا استعمال بہت ضروری ہے کیونکہ بعض اوقات ”ڈی بائیڈریشن “کی وجہ سے چہرے پر جگہ جگہ سفید دھبے نمودار ہونے لگتے ہیں ،ان دھبوں کے علاوہ آنکھوں کے گرد گہرے حلقوں ،چہرے کے دانوں اور کیل مہاسوں کو بھی چھپایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

بعض خواتین شکایت کرتی ہیں کہ فاؤ نڈیشن لگا نے کے بعد چہرے کی رنگت ”گرے “ہوجاتی ہے لیکن کنسیلر کا استعمال جلد کی رنگت کو یکسا ں رکھتا ہے اسی لئے کنسیلر کو ”کلر کریکٹر “ کا نام بھی دیا جاتا ہے ۔کنسیلر آپ لیکو ئیڈ ،کریم اور سٹک کی شکل میں بھی استعمال کرسکتی ہیں ہاں مگر اپنی جلد کو مدِ نظر ضرور رکھیں یعنی آئلی ،ڈرائی اور
نارمل... یادرہے اپنی جلد کی قدرتی رنگت سے ایک شیڈ گہرا کنسیلر ہی استعمال کریں کیونکہ اگر آپ اپنی جلد کی قدرتی رنگت سے ہلکے شیڈ میں کنسیلر لگائیں گی تو چہرہ کیک پیسٹری کی مانند بد نما حد تک سفید ہوجائے گا اور کنسیلر کے ایسے شیڈز بھی ہر گز نہ لیں جس سے آپ کی رنگت بد ل جائے اسی طرح فاؤنڈیشن بھی اپنی جلد کی قدرتی سے ایک شیڈ گہر ا ہی استعمال کریں ۔
ویسے تو فاؤنڈیشن خرید تے ہوئے خواتین اپنے ہاتھ کی پشت پر لگا کر شیڈ کا اندازہ لگاتی ہیں مگر کنسیلر کے بہترین انتخاب کے لئے اسے چہرے پرہی لگا کر چیک کریں ۔
کنسیلرلگانے کا طریقہ
اگر آپ شام کی تقریب کے لئے تیار ہورہی ہیں تو چہرے پر پرائمر لگانے کے بعد اپنی جلد کے مطا بق لیکوئیڈ ،کریم یا سٹک کی شکل میں موزوں کنسیلر پورے چہرے پر لگائیں اور ہلکا ہلکا جذب کرنے کے بعد کچھ دیر کے لئے چھوڑدیں کیونکہ لیکو ئیڈ کا سمیٹکس میں الکحل کی ہلکی سی مقدار موجود ہوتی ہے جو لگانے سے کچھ دیر کے بعد اڑ جاتی ہے۔
اس کے بعدآپ فا ؤ نڈیشن لگا کر جذب کرنے کے بعد کو مپیکٹ پاؤڈر لگالیں۔ اسی طرح اگر آپ آفس ،شاپنگ یا لنچ پر جانے کے لئے تیار ہورہی ہیں اور آپ بیس نہیں لگانا چاہتیں تو اپنی جلد سے ملتے جلتے شیڈ میں صرف کنسیلر بھی لگا سکتی ہیں لیکن کنسیلر لگانے کے بعد جلد کو ہر گز نہ ر گڑیں ۔اگر آپ روز مرہ استعمال میں کوئی ڈے کریم یا سن بلاک استعمال کرتی ہیں تو اسے کنسیلر لگانے سے پہلے چہرے پر لگائیں اوردن کے وقت کنسیلر لگانے کے بعد چہر ے پر لوز پاؤڈر یا کو مپیکٹ پاؤڈر ہر گز نہ لگائیں ،پھر اپنی مرضی سے لپ سٹک یا لپ گلوس ضرور لگا لیں ۔
ہاں البتہ شام کی تقریبا ت میں آپ کنسیلر کے بعد فاؤنڈیشن اور کو مپیکٹ پاؤڈر ضرور لگا ئیں ،چہرے پر چمک لا نے کے لئے ہائی لائٹر بھی لگا سکتی ہیں بلش آن لگا نے یا کو نٹو ر نگ کرنے میں بھی حرج نہیں ۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Concealer Chehray Ki Rangat Hamwar Rakhta Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.