Ghar Par Fecial Kaisay Karay - Article No. 2005

Ghar Par Fecial Kaisay Karay

گھر پر فیشل کیسے کریں؟ - تحریر نمبر 2005

سب سے پہلے چہرہ اور گردن صاف کریں اور گرم پانی سے دھوئیں

منگل 12 مارچ 2019

سب سے پہلے چہرہ اور گردن صاف کریں اور گرم پانی سے دھوئیں،
اسکرب کی مدد سے چہرے اور گردن کا مساج کریں ،خیال رکھیں کہ مساج کے دوران جلد پر دباؤ نہ ڈالیں ۔پھر گرم پانی سے دھوئیں،
اس کے بعد چہرے کو دو منٹ تک گرم پانی کی بھاپ دیں تا کہ مسام کھل جائیں ۔سر کو تولیے سے ڈھانپ لیں تا کہ بھاپ براہ راست جلد پر اثر کرے ۔

(جاری ہے)

پھر چہرے پر فیس ماسک لگائیں ،فیس ماسک کا انتخاب اپنی جلد کی ضرورت کے مطابق کریں 10-15منٹ تک ماسک لگا رہنے دیں ۔فیس ماسک کو ٹھنڈے پانی کی مدد سے دھودیں اس سے جلد کے مسام ٹائٹ ہو جائیں گے ۔اپنی جلد کے مطابق ٹونر کی مدد سے جلد کوٹون کریں ۔اب جلد پر موئسچرائزر کی مدد سے مساج کریں یہ نئے خلیات کی افزائش اور خون کی روانی میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Ghar Par Fecial Kaisay Karay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.