Hathoon Ki Khobsorti Barhain - Article No. 2088

Hathoon Ki Khobsorti Barhain

ہاتھوں کی خوبصورتی بھی بڑھائیں - تحریر نمبر 2088

ہما ری بیشتر خواتین اپنے ہاتھوں کی دیکھ بھال پر توجہ نہیں دیتیں

منگل 11 جون 2019

پُرکشش شخصیت کا دارومدار خوب صورت اور صاف ستھرے ہاتھوں پر بھی ہوتا ہے۔گندے اور میلے کچیلے ناخن رکھنے والی خواتین ان کی خوبصورتی ختم کردیتی ہیں۔یہ ہاتھ ہی ہیں جو کسی خاتون کا امیج اچھا بناتے ہیں ۔اس لیے ان کی حفاظت بہت ضروری ہے۔یاد رکھیں ہاتھوں کو بھی اتنی ہی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے جتنی چہرے کو۔ہاتھوں کی اپنی ہی زبان ہوتی ہے جو سامنے بیٹھے شخص کو مسحور کر دیتی ہے۔
لیکن ہماری بیشتر خواتین اپنے ہاتھوں کی دیکھ بھال پر توجہ نہیں دیتیں۔ہاتھوں کو مندرجہ ذیل ٹوٹکوں سے خوبصورت بنائیں؟۔
لیموں کا رس ہاتھ کی جلد کے لیے بے حد مفید ہے ۔اس کے استعمال سے نہ صرف ہاتھوں کی جلد نرم ہو جاتی ہے بلکہ رنگت بھی گوری ہوجاتی ہے ۔دھوپ میں نکلنے سے پہلے ہاتھوں پر کوئی بھی لوشن یا کریم ضرور لگائیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ سورج کی تپش ہاتھوں کی جلد کو جھلسا دیتی ہے۔

انہیں نم آلودہ رکھنے کے لیے اچھے سے موئسچرائزکا انتخاب لازمی کریں۔
ہاتھوں کی دل کشی میں اہم حصہ ناخنوں کا ہے ۔ناخن ایک ملی میٹرفی ہفتہ بڑھتے ہیں،خون کی کمی، سخت قسم کی ڈائٹنگ ،بیماری اور ذہنی دباؤ ناخن کے بڑھنے کی رفتار کو متاثر کرتے ہیں۔ہاتھ اس وقت تک خوبصورت نظر نہیں آسکتے جب تک ناخن پر کشش نہ ہوں۔نیل پالش کی اپنی منفرد حیثیت ہوتی ہے،اس کے رنگوں کا انتخاب اپنی شخصیت،لباس اور موسم کی مناسبت سے کریں۔
اگر آپ کے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں تو ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ جیلاٹین ملائیں اور اس میں ایک تازہ لیموں نچوڑ کر گرم گرم پی لیں۔گلاب کا عرق دوچمچے،گلیسرین ایک چمچہ،لیموں کا رس ایک چمچہ اس کا محلول بنا کر باتھ روم یا باورچی خانہ میں رکھ لیں۔نہانے یا کپڑے دھونے کے بعد جب بھی وقت ملے تو ہاتھوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں اور اس لوشن کو اچھی طرح مل لیں۔

ہاتھ گورے کرنے کا طریقہ
ہاتھ گورے کرنے کے لیے آپ ہاتھوں پر دس منٹ تک لیموں رگڑتی رہیں۔اس کے علاوہ ابٹن سے مالش کرنے سے بھی ہاتھوں کا رنگ صاف ہو جاتا ہے۔گلاب کا عرق چائے کے چار چمچے ،گلیسرین چائے کے دو چمچے،لیموں کا رس آدھا چائے کا چمچہ۔ان تینوں اشیاء کو ملا کر محلول بنالیں اسے باتھ روم یا باورچی خانے میں رکھ لیں۔
کام ختم کرکے ہاتھوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کرکے لگالیں۔آپ کے ہاتھ مزید خوبصورت ہوجائیں گے۔
ورزش سے ہاتھوں کو خوبصورت بنائیں
1۔ دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں کس کے بند کرلیں اب جھٹکے کے ساتھ مٹھیاں کھولتے ہوئے انگلیوں کو پوراپھیلا دیں۔یہ عمل دس بار دہرائیں۔
2۔ دونوں ہاتھوں میں ایک ہی سائز کی ربڑکی گیندیں لے کر انہیں آہستہ آہستہ دبائیں۔
دومنٹ کے لیے ایسا کریں۔
بازو اور کہنیاں نظر انداز نہ کریں
لیموں تو آپ کے گھر میں استعمال ہوتا ہی ہو گا۔اس کے چھلکے کو کہنیوں اور بازوؤں پر روزانہ ملیں۔ٹی وی دیکھتے،فون پر بات کرتے ہوئے یا اخبار پڑھتے ہوئے یہ عمل با آسانی کر سکتی ہیں۔چند ہی دنوں میں نمایاں فرق محسوس ہو گا۔ابٹن میں تھوڑا سا پانی یا دودھ ملا کر پیسٹ بنالیں۔اسے اپنے بازوؤں اور کہنیوں پر لگائیں ۔جب سوکھ جائے تو رگڑ کر اتارلیں اس عمل سے بازوؤں سے فالتو رواں بھی غائب ہو جائے گا۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Hathoon Ki Khobsorti Barhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.