Khobsorat Haath Aur Dilkash Naakhun - Article No. 1821
خوبصورت ہاتھ ،اوردلکش ناخن - تحریر نمبر 1821
ہاتھ عمر جانچنے کا پیما نہ ہوتے ہیں شکن آلودہ‘ بے توجہ کٹے پھٹے اور جھریوں بھر ے ہاتھ عمر کا راز فاش کر دیتے ہیں بعض اوقات ہاتھ کے اشارے الفاظ کے مقابلے میں اظہار کا زیادہ بہتر انداز ہوتے ہیں ان پر توجہ ضرور مبذول ہوتی ہے
پیر 28 مئی 2018
ہاتھ عمر جانچنے کا پیما نہ ہوتے ہیں شکن آلودہ‘ بے توجہ کٹے پھٹے اور جھریوں بھر ے ہاتھ عمر کا راز فاش کر دیتے ہیں. بعض اوقات ہاتھ کے اشارے الفاظ کے مقابلے میں اظہار کا زیادہ بہتر انداز ہوتے ہیں ان پر توجہ ضرور مبذول ہوتی ہے
ہاتھوں کی صفائی
یہ بات آپ کو عجیب سی ضرور محسوس ہوگی لیکن یہ حقیقت ہے کہ آپ کئی دنوں تک اپنے ہاتھوں کی صفائی نہیں کرتی ہوں گی۔
(جاری ہے)
ہر شب آپ کو اپنے ہاتھ صابن سے دھونے چاہئیں، ناخنوں ‘کیوٹیکلز اور گٹوں کو گھسنا اور رگڑنا میں تمام بالوں سے نجات حاصل کر نے کی کوشش کریں اور نہ ہی سختی سے رگڑیں اور وہ آپ کی جلدزخمی ہو سکتی ہے اس عمل کو اپنے روز کے معمول کا حصہ بنالیں۔
انگلیوں کے ناخن
پرفیکٹ ناخن دلکش ہاتھوں کا لازمی جزو ہوتے ہیں۔ ناخنوں کی باقاعدگی سے تراش خراش اور ان کا بیرونی طور پر دھیان رکھنا اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے۔ لیکن اس کے علاوہ ناخنوں کو صحت مند رکھنے کے لئے اچھی غذا بھی ضروری ہے۔ غذا میں کیلشیم کی مناسب مقدار موجود ہونی چاہئے تا کہ ناخن مضبوط رہیں۔
اپنی غذا میں دودھ اور ڈیری کی پراڈکٹس مچھلی اور بینز شامل رکھیں۔
یہ دیکھا گیا ہے کہ جیلاٹن خاص طور پر ناخنوں کے لئے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک چائے کا چمچہ عام جیلاٹن روزانہ ایک مرتبہ پانی کے ساتھ یا فروٹ جوس میں پینے سے ناخن مضبوط رہیں گے۔ ناخنوں کے مزید مضبوط ہونے کا نتیجہ اس کے استعمال کے 2سے 3 ماہ کے بعد ظاہر ہوگا اور آپ کو جیلاٹن لیتے رہنا ہوگا کیونکہ یہ کوئی مستقل علاج نہیں ہے۔ کہنے کا مطلب یہ کہ آپ کے ناخن اگر 2-3 ماہ کے بعد مضبوط ہو جائیں توجیلاٹن کا استعمال ترک نہ کریں۔ ہر ہفتے ا پنے ناخن تراشنے کی کوشش کریں۔ ناخنوں کودیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اور ناخن تراشنے میں تاخیر نہیں کرنی چا ہے۔ ہر شے کو پیشگی اکٹھا کرلیں تا کہ عین وقت پر آپ کو اشیاء ڈھونڈنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ ان ہدایات پرعمل کر یں۔ آپ کو صابن کے پانی کا ایک پیالہ درکار ہو گا۔ اس کے ساتھ کاٹن وول اورنج اسٹک‘ کیوٹیکل کلپرز یا قینچی، نیل پالش ریموور،بیس کوٹ نیل پاش اور سیلر بھی چاہئے ہوں گے۔ شروع کرنے سے قبل اپنے ہاتھوں کو دھولیں اور ناخنوں کو برش سے رگڑ لیں۔ پھر آپ تہ کیا ہوا تولیا لے کر میز پر بیٹھ جائیں اور تمام ان چیزوں کو جن کیا آپ کو ضرورت پڑے گی اپنی دسترس میں رکھیں نیل پالش ریموور کی مدد سے پرانی نیل پالش اتار لیں۔ احتیاط کے ساتھ صاف کرلیں خاص طور پر گول کیوٹیکز۔
کاغذی ریگ مال (ایمیری بورڈ ) کی عمدہ سائیڈ کو استعمال کرتے ہوئے اور اس سے ناخن سے 45 درج کی زاویئے پر تھامتے ہوئے تا کہ آپ بس عین نیچے کی جانب فائلنگ کر رہی ہول) ہر سمت میں صرف کناروں سے درمیان کی جانب عمل کریں تا کہ نیل پلیٹ کی تہ الگ ہونے سے بچی ر ہے۔ ناخنوں کے آزاد کناروں کو بھی فائل نہ کریں۔ (مت گھسیں ) کیونکہ وہاں پر ناخنوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاوٴ کے لئے سہارا درکار ہوتا ہے۔ دھات کی ریتی ( فائل) استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ ناخنوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔
جب آپ ناخنوں کو اپنے مطلوب شیپ کے مطابق فائل کریں تو لازمی ہے کہ کناروں کو ڈھال دیں۔ ڈھال کا مطلب ناخن کے کنارے کو ملائم کرنا ہے اور اس کے لئے کاغذی ریگ مال کو سیدھا کھڑارکھیں اور ان کے کناروں کو ہلکے ہاتھوں سے اس پر نیچے کی جانب برش کریں۔ اس عمل میں کاغذی ریگ مال کو فائن سائیڈ استعمال میں لائیں اور صرف ایک سمت میں یہ عمل کریں۔ اس سے نیل پلیٹ کی تہوں کو آپس میں سیل ہونے میں مدد ملے گی اور تہیں بننے سے بچاوٴ ہوگا۔
کیوٹیکلز کے اندر تھوڑی سی کیوٹیکل کریم با عام سی کریم کی مالش کریں اور ناخنوں کو چند منٹ کے لئے صابن کے پانی بھرے پیالے میں تررکھیں تا کہ کیوٹیکلز نرم ہو جائیں۔ یا پھر ایک تیر سے دو شکار کریں۔ یعنی ایک عمل سے دو فائدے حاصل کریں۔ ناخنوں کو مونگ پھلی کے گرم تیل کے چھوٹے سے پیالے میں تر رکھیں۔
تیل ایک ارزاں کیوٹیکل ر یموور کے طور پر کام کرتا ہے اور یہ ناخنوں کے لئے بھی عمدہ ہے۔ کیونکہ یہ کیوٹیکل کونرم اور گداز رکھتا ہے۔ ناخنوں کو خشک کر لیں اور ان پر ہینڈ کریم مل لیں۔
کاٹن وول کے ایک گچھے کو اورنج اسٹک نوکیلے کنارے پر لپیٹ لیں اور اسے کیوٹیکل ریموور یا تیل میں ڈبولیں۔ کیوٹیکل کے اطراف میں احتیاط کے ساتھ عمل کریں تا کہ وہ نیل پلیٹ پر سے ڈھیلا پڑ جائے اور پھر اسے نہایت نرمی کے ساتھ واپس دھکیل دیں۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips