Mehekti Shaksiyat Ka Raaz - Article No. 2308

Mehekti Shaksiyat Ka Raaz

مہکتی شخصیت کا راز - تحریر نمبر 2308

منفرد خوشبو آپ کی شخصیت کی پہچان بن جاتی ہے

بدھ 18 مارچ 2020

راحیلہ مغل
جس طرح میک اپ آپ کے حسن کو سنوارتا ہے ،بالکل اسی طرح پرفیوم بھی آپ کی شخصیت کو نکھارتاہے ۔اس لیے ہمیشہ ایسے پر فیوم کا انتخاب کرنا چاہیے ،جس کی خوشبو دوسرے کو بھی اچھی لگے۔تیز خوشبو والے پر فیومز آس پاس کے لوگوں کو اچھا تاثر نہیں دیتے۔ خوب صورت لباس اور آرائش وزیبائش کی دیگر اشیاء کی طرح اچھی خوشبو کا استعمال انسان کی شخصیت کو دل کش اور محسور کن بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتاہے جو آپ کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کو بھی تازگی اور خوشبو کا احساس دلاتاہے ،بلکہ اکثر اوقات تو یہ انوکھی اور منفرد خوشبو انسانی شخصیت کو پہچان بن جاتی ہے آپ کسی بھی محفل میں جائیں لوگ آپ کے پر فیوم کی خوشبو سے آپ کو پہچان لیتے ہیں ۔
اپنے پسندیدہ اور معیاری پر فیوم کا انتخاب خاصاً مشکل کام ہے ،کیونکہ مارکیٹ میں مختلف ناموں اور برانڈ کے ہزاروں پرفیوم دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)


ان میں سے صحیح پرفیوم کو منتخب کرنا تھوڑا مشکل مرحلہ ہوتاہے ۔پرفیوم خریدتے وقت اگر چند باتوں کو مد نظر رکھا جائے تو آپ با آسانی ایسے پرفیوم کا انتخاب کر سکتی ہیں جو آپ کی شخصیت کو مزید سحر انگیز کر دے ۔

یاد رکھیں!پرفیوم آپ کی شخصیت کا اظہار ہوتاہے ،اس لئے ضروری ہے کہ محض اشتہارات دیکھ کر یا صرف اس لئے منتخب نہ کریں کہ وہ پرفیوم بہت زیادہ مقبول ہے یا کسی مشہور شخصیت کا پسندیدہ پرفیوم ہے ،اس لئے آپ کو بھی پسند ہے ،اسی خوشبو آپ کی شخصیت کو منفرد نہیں بنائے گی۔پرفیوم کو منتخب کرتے وقت اسے پیپر اسٹریب یا ٹشوپیپر پر اسپرے کرنے کے بجائے کلائی پر اسپرے کرکے چیک کریں آپ پیپر پر اور جلد پر لگائے گئے پرفیوم کی خوشبو میں واضح فرق محسوس کریں گی ۔

علاوہ ازیں آپ صبح ،شام کے لحاظ سے بھی مختلف پرفیومز استعمال کر سکتی ہیں ۔شام کے وقت میں زیادہ تیز خوشبو کا استعمال بہتر رہتا ہے۔ دوپہر کے وقت ہلکی اور بھینی خوشبو لگانے سے آپ تازگی اور بشاشت محسوس کریں گی ۔جب بھی پرفیوم خریدنے جائیں تو ایک یادو سے زائد پرفیومز کو ٹیسٹ نہ کریں ،اگر آپ بہت زیادہ پر فیومز آزمائیں گی تو آپ کو ان کی خوشبو میں نمایاں فرق محسوس نہیں ہو گا جس کی وجہ سے آپ کو صحیح پرفیوم کے انتخاب میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کوشش کریں کہ اسے جیولری پہننے سے پہلے استعمال کریں ،کیونکہ بعض اقسام کے پرفیوم،عطریات،ڈیوڈز اور باڈی اسپرے دھاتی زیورات اور موتی وغیرہ کی سطح پر نہ مٹنے والے نشانات چھوڑ دیتے ہیں ،جس سے زیورات کی رنگت اور چمک دمک ماند پڑجاتی ہے ،نیز استعمال کرتے ہوئے اس بات کا خیال لازمی رکھیں کہ اسے اپنی کلائی پر لگائیں جیسے کہ ہاتھ کی پشت پر ،تھوڑی کے نچلے حصوں پر ،کان کی لو کے پیچھے اور گلے کے اطرافی حصوں پر ،لگانے کے بعد دونوں ہاتھوں کی کلائیوں کو آپس میں رگڑنے سے بھی گریز کریں،کیونکہ ایسا کرنے سے خوشبو کا آہنگ ٹوٹ جاتاہے ۔
اس بات سے شاید ہی کوئی بے خبرہو کہ پرفیوم کی مہک اس وقت اور زیادہ بکھرتی ہے ۔جب اسے جسم کے ان حصوں پر لگایا جائے جہاں کا دوران خون تیز ہو ،جلد کی سطح باریک ہو ،اسے گردن وکان، گھٹنوں وکہنیوں کے پشت پر بھی لگائیں۔
یہ بھی یاد رکھیں کہ پر فیوم لیئر نگ کرتے ہوئے خوشبو ہم آہنگ ہو ۔وقت کے ساتھ ساتھ ہر خاتون میک اپ کے نت نئے متعارف ہونے والے ٹرینڈز آزماتی ہے ،بالکل اسی طرح پر فیوم کے برانڈز بھی تبدیل کرنے چاہیے ۔ہر تین سے چار ماہ بعد اپنا پر فیوم برانڈ بدل لیں اور کبھی بھی کسی اور کاپرفیوم دیکھ کر نہ خریدیں ۔ہو سکتاہے وہ خوشبو آپ کی شخصیت کے لئے موزوں نہ ہو۔ پرفیوم ہمیشہ اپنی شخصیت کے مطابق استعمال کریں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Mehekti Shaksiyat Ka Raaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.