Palaak Se Rahen Sada Jawan O Khobsorat - Article No. 1816

Palaak Se Rahen Sada Jawan O Khobsorat

پالک سے رہیں سدا جوان و خوبصورت - تحریر نمبر 1816

پالک ایک ایسی سبزی ہے جو دنیا کے ہر خطے میں آسانی سے سستے داموں دستیاب ہے یہ قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے

منگل 22 مئی 2018

پالک سے رہیں سدا جوان و خوبصورت
پالک ایک ایسی سبزی ہے جو دنیا کے ہر خطے میں آسانی سے سستے داموں دستیاب ہے یہ قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس میں بے شمار غذائی اجزاء موجود ہیں اس میں وٹامن کے ،وٹامن اے ،میگنیشیم ،فولیٹ ،مینگینز،آئرن ،کیشیم ،پوٹاشیم ،وٹامن سی ،وٹامن بی2اور وٹامن بی موجود ہے۔علاوہ ازیں یہ سبزی پروٹین ،فاسفورس ،وٹامن ای ،جست ،ریشہ اور تانبا کا ایک ذریعہ بھی ہے پالک ہر موسم میں دستیاب ہے اسے سلاد میں کچا اور پکا کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پالک ،مولی مٹر سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے
عام طور پر ڈپریشن اور پریشانی کے علاج کے لئے ڈاکٹر حضرات دوائیں تجویز کرتے ہیں تاہم تازہ تحقیق کے مطابق پالک اور مٹر جیسی سبزیاں کھانے سے بھی ڈپریشن دور بھگایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ اداس ہیں یا تھکن محسوس کررہے ہیں تو فکر مند ہونے کی کوئی بات ہی نہیں فوراً اپنے کچن میں جائیں اور کوئی مزیدار سی ڈش بنا کر کھائیں اس سے نا صرف آپ کی تھکن اور اداسی دور ہوگی بلکہ آپ کا دھیان بھی بٹ جائیگا۔

ہری ہری سبزیاں یا ہرے پتوں والی غذا جیسے پالک ،مولی ،مٹر یا بند گوبھی کھانے سے ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے کیونکہ نیویارک یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں ڈپریشن اور فولک ایسڈ کے لو لیول کے درمیان گہرا تعلق بتایا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق ہری سبزیوں میں فولک ایسڈ بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ڈی این اے سینتھیسس اور خون کے نئے خلیات کی تعمیر میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس سے ڈپریشن میں پچاس فیصد کمی واقع ہوتی ہے اس کے علاوہ وٹامن بی سکس کی فراہمی بھی ڈپریشن میں کمی کا باعث ہوتی ہے جس کے لئے کیلا ،چکن ،آلو اور سرخ مرچ کا استعمال بہترین ہے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Palaak Se Rahen Sada Jawan O Khobsorat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.