Aaya Barishon Ka Mausam Husn Ke Nikhar Ka Mausam - Article No. 3291

آیا بارشوں کا موسم حسن کے نکھار کا موسم - تحریر نمبر 3291
برسات کے موسم میں چونکہ نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے اور پھر پسینہ بھی بہت زیادہ آتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ زیادہ ہیوی میک اپ نہ کریں
پیر 22 جولائی 2024
برسات کا موسم شروع ہو چکا ہے، ایسے میں اپنی خوبصورتی اور میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنا بھی ایک فن ہی ہے۔تو آپ کوشش کریں کہ اپنے لباس اور میک اپ کا انتخاب اس موسم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کریں برسات کے موسم میں چونکہ نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے اور پھر پسینہ بھی بہت زیادہ آتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ زیادہ ہیوی میک اپ نہ کریں۔صرف ہلکا فاؤنڈیشن استعمال کریں۔اور میک اپ کرتے وقت اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ کے میک اپ پراڈکٹس آئل فری ہوں۔گرمی اور نمی والا یہ موسم میک اپ کے لئے مناسب نہیں۔لیکن اگر آپ میک اپ کرتے وقت ان تمام باتوں کا خیال رکھیں گی تو آپ کا چہرہ نکھرہ نکھرہ اور فریش لگے گا۔
میک اپ کرتے وقت دھیان رکھیں کہ آپ کا فاؤنڈیشن اور آئی شیڈز اچھے معیار کے ہوں کیونکہ گرمی کے موسم میں میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنے کے لئے ان پراڈکٹس کا آئل فری ہونا ضروری ہے۔
(جاری ہے)
کوشش کریں کہ ٹینٹڈ موئسچرائزر استعمال کریں۔اس کے استعمال سے آپ کے چہرے پر چمک آ جاتی ہے بلکہ چہرے کی نمی بھی برقرار رہتی ہے اس طرح کی پراڈکٹس میں سن بلاک بھی شامل ہوتا ہے جو کہ آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔چونکہ یہ گرمی کا موسم ہے اس لئے اکثر خواتین لپ اسٹک کا استعمال کرنا پسند کرتی ہیں آپ اس مقصد کے لئے لپ اسٹین کا استعمال بھی کر سکتی ہیں یہ مارکر کی شکل میں مارکیٹ میں با آسانی مل جاتا ہے۔ان کے کلر نیچرل دکھائی دیتے ہیں اور یہ زیادہ دیر تک آپ کے ہونٹوں پر برقرار رہ سکتا ہے۔لیکن خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ اس میں لپ بام شامل ہو جو کہ آپ کے ہونٹوں کی نمی برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
Browse More New Trends of Beauty

کاسمیٹک گلیٹر خوبصورتی میں لگائے چار چاند
Cosmetic Glitter Khubsurti Mein Lagaye Char Chaand

بے رونق و بے جان جلد کو بخشیں تر و تازگی
Be Ronaq O Be Jaan Jild Ko Bakhshain Tar O Tazgi

عید الاضحی پر میک اپ کیسا ہونا چاہیے
Eid Ul Adha Par Makeup Kaisa Hona Chahiye

آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے بہترین مشورے
Aankhen Bari Aur Khoobsurat Karne Ke Behtareen Mashwara

جلد کی دلکشی کے لئے چاکلیٹ
Jild Ki Dilkashi Ke Liye Chocolate

لپ اسٹک آپ کو بنائے بہترین
Lipstick Aap Ko Banaye Behtareen

اپنے ہاتھوں پیروں کی حفاظت خود کریں
Apne Hathon Pairon Ki Hifazat Khud Karen

قدرت کا بوٹوکس استعمال کریں جھریوں سے چھٹکارا پائیں
Qudrat Ka Botox Istemal Karen Jhuriyon Se Chutkara Payen

کاجل کا فیشن پھر لوٹ آیا
Kajal Ka Fashion Phir Laut Aaya

سیلیبریٹیز کی طرح آپ بھی اپنا خیال رکھیں
Celebrities Ki Tarah Aap Bhi Apna Khayal Rakhain

خشک اور چکنی جلد کا امتزاج - دیکھ بھال ہے خاص
Khushk Aur Chikni Jild Ka Imtizaj - Dekh Bhaal Hai Khas

سجنا سنورنا بھی ایک آرٹ ہے
Sajna Sanwarna Bhi Aik Art Hai