Perfume Ka Intekhab - Article No. 2286

Perfume Ka Intekhab

پرفیوم کا انتخاب - تحریر نمبر 2286

ہم میں سے اکثر لوگ پرفیوم اور سینٹ کو کوئی جادوئی چیز سمجھتے ہیں جن کا استعمال صرف خاص موقعوں پر ہی کیا جاتاہے

جمعرات 13 فروری 2020

رابعہ گل
پرفیوم کا سادہ اور آسان مطلب ہے ”دھوئیں سے“(پرفیومیم لاطینی زبان میں) سب سے پہلے پرفیوم کا وجود خوشبو دینے والی لکڑی اور گوند کے اتصال سے ہوا،ان کا استعمال زیادہ تر قربان گاہوں میں ہوتا تھا تاکہ اس خوشبو کی مدد سے جلتے ہوئے گوشت کی ناگوار بو پر قابو پایا جا سکے۔ ہم میں سے اکثر لوگ پرفیوم اور سینٹ کو کوئی جادوئی چیز سمجھتے ہیں جن کا استعمال صرف خاص موقعوں پر ہی کیا جاتاہے پرفیوم اور فریشنر کے درمیان گہرا فرق ہے اسی طرح اسپرے اور ڈیوڈرنٹ بھی ہر دو کان پر رکھے نظر آتے ہیں ،اگر آپ کو تحفہ میں کوئی پرفیوم دے رہا ہے اس کے استعمال سے جو خوشی اور مسرت ہوتی ہے وہ مسرت اور کسی معاملے میں نظر نہیں آئے گی،نہ تاریخ سے ہم کو پتہ چلتاہے کہ خوشبو یات کو بہترین اجزاء سے بنایا جاتا تھا تاکہ اہم مواقع یاد گار رہیں،ان خوشبوؤں کا اثر ہماری جلد پر بھی گہرا پڑتاہے ،کسی بھی پرفیوم کو لینے کا فیصلہ اس کی خوشبو سے نہ کریں بلکہ یہ آپ کی غذا اور طرز زندگی پر ایسے ہی اثر انداز ہوتے ہیں جیسے کہ آپ کی جلد۔

(جاری ہے)


ہماری ناک میں چھوٹے چھوٹے بال ہوتے ہیں جو کہ ہماری سونگھنے کی حس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،یہ بال خوشبو کو پکڑتے ہیں اور پھر اعصابی خلیوں کو منتقل کر دیتے ہیں،اور اعصابی خلیہ یہ سگنل دماغ تک لے جاتے ہیں۔ سونگھنے کی حس اہمیت رکھتی ہے اور اس سے ہمارے احساسات وجذبات کا علم ہوتاہے یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ہم کومخصوص خوشبو کیوں پسند ہے؟اس ذاتی پسند میں کئی باتوں اور چیزوں کا عمل دخل ہوتاہے ۔
پر فیوم کے ذریعے آپ کے موڈ کا اندازہ بھی یقینی طور پر ہوتاہے یہ سچ ہے کہ پر فیوم آپ کے موڈ پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں ،درست وقت پر درست خوشبو کا استعمال آپ کے موڈ میں خاصی تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے اور آپ کے اندر تک ایک انوکھی خوشی پھیلا سکتاہے۔
چینیوں کا کہنا ہے کہ چنبیلی کی خوشبو ایک گھٹے ہوئے ماحول کو کھلا احساس دے سکتی ہے اور رات کے وقت اپنے بیڈ روم میں اس کا اسپرے ضرور کرنا چاہئے ،جبکہ شادی والے دن بیڈ روم کو اور بیڈ کو چنبیلی کے پھولوں سے ضرور سجانا چاہئے۔
جب آپ سینٹ کا انتخاب کریں تو یہ بات ذہن میں رہے کہ آپ کو یہ کس موقع پر لگانا ہے؟ٹھنڈے موسم میں سینٹ کا استعمال درست ہے جبکہ گرم خشک اور تپش سے اس کو سونگھنا مزید مشکل ہو گا۔گرم اور نمی زدہ موسم میں خوشبو کی شدت ابھرے گی،گرم معتدل موسم میں ایک ہلکے اور دیر پا خوشبو کا استعمال درست رہے گا جبکہ گرم اور خشک دن میں آپ کو تیز خوشبو کی ضرورت ہے۔
اس کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ کے پاس مختلف مواقعوں کے لئے الگ الگ خوشبوئیں کیوں ہیں؟اور کوئی ایک خوشبو آپ کے موڈ کے مطابق نہیں ہوتی بلکہ سب ہی آپ کو کیوں پسند ہوتی ہیں۔
کوئی بھی سینٹ اپنانے سے پہلے اس کا استعمال کچھ عرصہ ضرور کریں ،یاد رکھیں کہ مختلف مواقعوں کے چند پر فیومز کو اپنی خوشبو دکھانے میں 10سے15منٹ لگتے ہیں تو اس کے اجزاء کو ان کی موجودگی کا احساس دلانے دیں۔
ایک وقت میں بہت سارے پر فیومز کو ٹرائی مت کریں اس سے آپ صرف کنفیوژ ہو جائیں گی ایک وقت میں صرف تین پر فیومز کی خوشبو کا جائزہ لیں یہ خوشبو آپ اپنے بازو کے اندرونی حصہ پر لگا سکتی ہیں مختلف خوشبوؤں کو ایک دوسرے میں مد غم نہ کریں۔مثال کے طور پر اگر آپ نے تیز خوشبو لگائی ہے تو ٹالکم پاؤڈر یا کسی اور خوشبو کا ڈیوڈورنٹ نہ لگائیں،سینٹ کی خوشبو ختم ہونے میں6گھنٹہ کا وقت درکار ہوتا ہے، تو اگر آپ نے خوشبو والے صابن یا تیل سے غسل کیا ہے تو اس صابن یا تیل کی خوشبو آپ کے پر فیوم یا سینٹ کی خوشبو پر اثر انداز ہو گی۔

موڈ سے مطابقت
کسی بھی پر فیوم کا انتخاب اپنے موڈ اور طرز زندگی کو دیکھ کر ہی کریں، ہلکی اور دوبارہ تازگی دینے والی خوشبو صبح کے لئے بہترین ہے جبکہ بھاری خوشبو شام کے لئے اچھی ہے جہاں پسینہ زیادہ آتا ہو وہاں پر فیوم ضرور لگائیں،جیسے گھٹنا،بازو کا اندرونی حصہ‘اپنے جسم کے اندرونی حصہ پر ،کلائی پر،پیٹھ اور گدی پر۔
پر فیوم کی بوتل کو تب تک کھلا نہ چھوڑیں جب تک اس کے اجزاء خراب نہ ہو جائیں،چاہے نمی ہو ،گرمی ہو،ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے یا ہلکا پھلکا موسم ہو،پر فیوم کو ہمیشہ ایک ٹھنڈی جگہ پر رکھیں بوتل کو ہلکے سے بند کریں۔پرفیوم کیا ہے؟کسی بھی پر فیوم کے اجزاء کو تین مرکزی گروپ میں تقسیم کیا جا سکتاہے،ضروری تیل یا تیل میں سے الگ کئے گئے اجزاء ،مصنوعی میٹریل اور قدرتی اجزاء شامل کئے جاتے ہیں جو جانوروں سے حاصل کئے جاتے ہیں۔
یہاں ہم خوشبو دینے والے اجزاء سے ان کی خوشبو نکالنے کا کلاسک طریقہ بتا رہے ہیں۔
کشید
یہ بہت سادہ طریقہ ہے جس کے ذریعے کسی بھی خوشبو کو نکالا جا سکتاہے۔
اظہار
پھولوں کو نچوڑ کر اور دبا کر اس کا تیل نکالنا۔
نچوڑنا
شیشے کی سطح پر چربی کو پھیلانا اور پھولوں کی پتیوں کو دبا کر اس چربی پر ڈالنا تاکہ وہ سب سے سینٹ میں جذب ہو جائے ۔

بھگو کر نرم کرنا
گوند اور کشمش کو الکحل کے ذریعے ڈھک دیا جاتاہے جس کو گرم کرکے اس کی خوشبو پر فیوم میں جذب کی جاتی ہے۔
پیٹرولیم
ایتھریا کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ذریعے بھی خوشبو نکالی جاتی ہے یہ بھی قدرتی ذرائع ہیں۔خوشبو کا انحصار زیادہ تر اس میں ملائی گئی الکحل کی مقدار پر ہوتاہے خوشبو میں بیس فیصد پر فیوم اور 80فیصد الکحل ہوتاہے۔
یوڈی ٹوائلٹ میں پر فیوم کم ہوتاہے 5سے 12فیصد کے درمیان اور باقی مقدار الکحل اور پانی کی ہوتی ہے یوڈی کلون میں بھی زیادہ مقدار پانی کی ہوتی ہے اور پر فیوم کی مقدار سب سے کم ہوتی ہے ،(2سے6فیصد کے درمیان)
ضروری تیل پر فیوم کے اندر استعمال ہونے والے کئی اجزاء فراہم کرتے ہیں لیکن اب ان پر فیوم میں مصنوعی خوشبوؤں کی مقدار بڑھتی جارہی ہے،تیل پھولوں ،پھلوں،لکڑی ،جڑوں ،ڈنڈوں میں پایا جاتاہے کچھ مصنوعی چیزوں کی قیمت تو قدرتی پر فیوم سے بھی زیادہ ہو گئی ہے دراصل کچھ مصنوعی چیزیں اصل سے بھی زیادہ بہتر ہیں۔

اصلی اجزاء پر مشتمل پر فیوم کی کوالٹی بر قرار رکھنا بہت مشکل کام ہے ،جیسے دو فصلیں کبھی ایک سی نہیں ہوتی ہیں اصلی اجزاء کی ترسیل کرنا بھی محدود ہوتاہے اور اگر یہ خوشبو جانوروں کی ہے تو ان کی نسل کے لئے خطرہ ہو سکتی ہے۔تو مصنوعی اجزاء استعمال کرنا بھی اچھی بات ہے۔
خوشبو سے متعلق چند ہدایات
پرفیوم کو براہ راست زیورات پر اسپرے کرنے سے گریز کریں،ساتھ ہی سلک اور ہلکے کپڑوں پر بھی اسپرے نہ کریں۔

خوشبوؤں کو ایک ساتھ نہ ملائیں،صابن ،ٹالکم پاؤڈر یا ڈیوڈرنٹ بھی اسی برانڈ کا استعمال کریں،جس برانڈ کا پر فیوم استعمال کر رہے ہیں۔
انگلیوں سے پر فیوم لگانے کی بجائے اسٹا پر کا استعمال کریں۔
اگر آپ کی جلد خشک ہے تو سینٹ یا پر فیوم والے تیل استعمال کریں۔
پرانی اور خالی بوتلوں کو دراز میں رومال اور زیر جامہ کے ساتھ رکھیں۔
کمرے میں خوشبو پھیلنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ بلب پر ہلکا سا اسپرے کر دیں جیسے جیسے بلب گرم ہو گا پر فیوم کی خوشبو پھیلتی جائے گی۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Perfume Ka Intekhab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.