Shakhsiyat Ko Pur Kashish Bananay Ke Lawazmaat - Article No. 1971

Shakhsiyat Ko Pur Kashish Bananay Ke Lawazmaat

شخصیت کو پر کشش بنانے کے لوازمات - تحریر نمبر 1971

مشرقی روایات میں مہندی کو ایک اہم مقام حاصل ہے ۔یہ نہ صرف زیبائش آرائش کے لیے استعمال کی جاتی ہے بلکہ طبی نکتہ نگاہ سے بھی یہ ایک منفرد حیثیت کی حامل ہے ۔

بدھ 23 جنوری 2019

مہندی
مشرقی روایات میں مہندی کو ایک اہم مقام حاصل ہے ۔یہ نہ صرف زیبائش آرائش کے لیے استعمال کی جاتی ہے بلکہ طبی نکتہ نگاہ سے بھی یہ ایک منفرد حیثیت کی حامل ہے ۔
آج کل اگر چہ آرائش وزیبائش کے لیے مہندی کے استعمال میں کمی دیکھنے میں آتی ہے لیکن پھر بھی روایات کا بھرم رکھنے والی خواتین نے مہندی کو ترجیح دینے کا فریضہ سر انجام دیتے ہوئے اسے اپنے آرائش وزیبائش کے لوازمات میں شامل رکھا ہے ۔


اگر چہ مہندی کا استعمال آرائش وزیبائش کے لیے کیا جاتا ہے اور اس کے استعمال کے اس پہلو کی حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن طبی حوالے سے بھی مہندی کو ایک ترجیجی مقام حاصل ہے ۔
موسم گرما میں جسم کی فاضل حرارت زائل کرنے کے لیے اس سے استفادہ کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین طب کے حوالے سے اس کے گوناں گوں فوائد کی ایک طویل فہرست پیش کر سکتے ہیں لیکن موسم گرما میں غیر طبی افراد بھی اس سے خاطر خواہ فائدہ حاصل کرتے ہیں اور اپنے جسم کی فاضل حرارت زائل کرتے ہیں اور سکون پاتے ہیں ۔


اگر چہ پرانے وقتوں میں دلہن کے لیے ابٹن اور مہندی کونا گزیر تصور کیا جاتا تھا اور شادی کے دن سے قبل دلہن کوابٹن سے سنوا رنا اور شادی کے دن اس کے ہاتھوں کو مہندی کے مفرد اور دیدہ زیب ڈیزائینوں سے آراستہ کرنا ایک قدیم ثقافتی روایت سمجھا جاتا تھا اور یہ روایت اپنی جگہ قائم تھی کہ اس دوران جدیدیت کے نام پر امراء کا ایک ایسا طبقہ منظر عام پر آیا جو قدیم روایات کی نفی کرنے پر تلاہوا تھا۔
لہٰذا طبقہ امراء میں مہندی کی روایت کو پس پشت ڈال دیا گیا کیونکہ وہ اسے ایک دقیانوسی روایت تصور کرتے تھے لیکن یہ طبقہ زیادہ دیر تک اس قدیم ثقافتی روایت کی مزاحمت سر انجام نہ دے سکا اور یہ قدیم ثقافتی روایت ایک مرتبہ پھر زندہ ہوگئی ۔
آج اس قدیم روایت کے ساتھ ان گنت خواتین کاروزگاروابستہ ہے اور یہ قدیم ثقافتی روایت ایک پیشے کی حیثیت اختیار کر چکی ہے ۔

مہندی لگانے اور مہندی کے ڈیزائن سے سنوار نے کے لیے بے شمار ماہرین موجود ہیں اور شب وروز اس قدیم روایت کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں ۔
آج کل مہندی کون میں بھی دستیاب ہے اور خاصی مقبول ہے ۔اس کے مختلف ڈیزائن بنائے جاتے ہیں وہ سنگھارکے حسن کو دوبالاکردیتے ہیں ۔
مہندی لگانے کا طریقہ
مہندی لگانے سے قبل اپنے ہاتھوں کو معیاری صابن کے ساتھ بخوبی دھو کر خشک کرلیں ۔

آپ مہندی کی جو کون استعمال کر رہی ہوں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ معیاری ہو۔
وہ کون جو کافی عرصے سے رکھی ہوئی ہو اسے استعمال کرنے سے اجتناب کریں ۔
جب آپ مہندی لگالیں اس کے بعد اس پر کسی بھی چیز کے لگانے سے اجتناب کریں کیونکہ اکثر خواتین مہندی کے سوکھنے انتظار کرتی ہیں اور اس کے بعد اس کے اوپر لیموں کارس یاپانی میں چینی ملا کر لگاتی ہیں ۔
لیکن اس عمل سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ اس عمل کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ الٹا یہ نقصان ہوتا ہے کہ مہندی پھیل جاتی ہے ۔لہٰذا محتاط رہیں اور مہندی کے اوپر کوئی بھی چیز لگانے سے گریز کریں ۔
جب مہندی بخوبی سوکھ جائے تب ہاتھ دھو کر خشک کرلیں ۔
یہ بھی ضروری ہے کہ مہندی تقریب میں شرکت کرنے سے دو روز قبل لگائی جائے تاکہ اس کا رنگ نکھر کر نمایاں ہو سکے کیونکہ مہندی کی رنگت تبدریج نکھر کر سامنے آتی ہے ۔مہندی خشک ہونے کے بعد جب آپ ہاتھ دھوتی ہیں ۔تب مہندی کی رنگت آہستہ آہستہ نکھرتی ہے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Shakhsiyat Ko Pur Kashish Bananay Ke Lawazmaat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.