Bachon Ko Thand Lagne Se Bachaain - Article No. 3211

بچوں کو ٹھنڈ لگنے سے بچائیں - تحریر نمبر 3211
کچھ بچوں میں یہ تشویش ناک صورت حال اختیار کر جاتی ہے
ہفتہ 11 نومبر 2023
موسم بدل رہا ہے اس موسم میں بچوں کو بہت جلدی ٹھنڈ لگ جاتی ہے لہٰذا والدین کیلئے ضروری ہے کہ بچوں کا خیال رکھیں اُنھیں مناسب خوراک دیں اور مناسب کپڑے پہنائیں تاکہ وہ گلابی جاڑے کی ٹھنڈ سے محفوظ رہ سکیں۔بے شمار بچے اسکول جانے کی عمر تک پہنچتے پہنچتے ایک سال میں چھ سات مرتبہ ٹھنڈ میں مبتلا ہوتے ہیں،ان میں سے کچھ بچوں میں یہ ٹھنڈ تشویش ناک صورت حال اختیار کر جاتی ہے۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کا امیون سسٹم ابھی واضح طور پر وائرس سے مربوط نہیں ہو پاتا۔ایک اچھی بات یہ ہے کہ وہ جتنی بار ٹھنڈ میں مبتلا ہوتے ہیں اس قدر ان کا امیون سسٹم بہتر ہوتا چلا جاتا ہے جو آگے چل کر بیماریوں کے خلاف مدافعت میں ان کے کام آتا ہے۔
(جاری ہے)
عمر کے لحاظ سے بچوں میں ٹھنڈ لگ جانے کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔
چھوٹے بچے:
شیرخوار بچوں کے ٹھنڈ لگنے کا اندازہ ان کی ناک بند ہو جانے سے کیا جا سکتا ہے۔
بڑے بچے:
بڑے بچوں میں ٹھنڈ کی علامات مختلف ہوتی ہیں جیسے مسلسل ناک بہنا یا ناک کا بند ہونا۔کھانسی بخار وغیرہ۔بخار جو 38 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے۔یہ بخار ٹھنڈ کی علامت کے ساتھ کم ہو جاتا ہے۔
ایسے میں کیا کرنا چاہیے؟
وہ چھوٹا بچہ جس کی صرف ناک بہہ رہی ہو،اس کے علاوہ وہ ٹھیک ہو یعنی دودھ پی رہا ہو،نیند لے رہا ہو،سانس بھی معمول کے مطابق چل رہی ہوں اور جسم زیادہ گرم نہ ہو،ان کا علاج گھر پر ہی کیا جا سکتا ہے۔ناک پر گرم پانی میں تر کیا ہوا کپڑا رکھ دیں۔اگر اس کی رطوبت گاڑھی ہو گئی ہو تو ویسلین یا پیٹرولیم جیلی نتھنوں کے ارد گرد لگائیں اور لگاتے ہوئے ناک کے ارد گرد کے حصے کو نہ لگائیں۔بڑے بچے کے ہونٹوں پر لپ بام لگایا جا سکتا ہے۔بچہ اگر کچھ بڑا ہو تو اسے بتائیں کہ ناک کے ایک نتھنے کو بند کر کے دوسرے نتھنے سے کس طرح رطوبت خارج کی جا سکتی ہے۔اگر بچہ زور لگا کر دونوں نتھنوں سے بیک وقت رطوبت خارج کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ایسی صورت میں اس کے کان میں انفیکشن کا خطرہ ہو سکتا ہے۔بھاپ یا گرم ماحول بند ناک کو کھولنے میں معاونت کر سکتے ہیں۔بچے کو گرم ماحول میں رکھیں اور پینے کے لئے کوئی نیم گرم مشروب دیں۔بچے کے کمرے کو گرم اور معتدل رکھنے کی تدبیر کریں۔بچے کو کھانسی میں آرام پہنچانے کے لئے کمرے کا ماحول گرم رکھیں۔
احتیاط:
ایک ماہر چائلڈ اسپیشلسٹ سے اپنے بچے کا ماہانہ یا ہر پندرہویں دن چیک اپ کرائیں۔بخار چیک کرنے کے لئے بچے کی پیشانی اور اس کی گردن کے پچھلے حصے کو چھو کر دیکھیں۔وہ بچے جنہیں ٹھنڈ لگ گئی ہو،آسانی کے ساتھ دودھ نہیں پی سکتے کیونکہ ان کی ناک بند وہ چکی ہوتی ہے اور ان کے حلق میں درد ہوتا ہے،جس کی وجہ سے انہیں دودھ پینے میں دقت ہوتی ہے۔انہیں یا تو کرسی پر بیٹھا دیں یا پھر بستر پر اس طرح لٹائیں کہ سر اونچا رہے۔بچے کو بار بار فیڈ کرتی رہیں۔
ٹھنڈ کے لئے مزید ہدایات چھوٹے بچوں کے لئے:
ٹھنڈ لگنے کی صورت میں چھوٹا بچہ بار بار پیشاب کر سکتا ہے۔بار بار اس کی نیپی تبدیل کرنی پڑتی ہے۔ایسی صورت میں اسے نیپی ریش ہو سکتی ہے۔اس لئے نیپی تبدیل کرتے ہوئے اس کے جسم پر کوئی کریم لگا دیا کریں اور اسے بھیگا ہوا نہ رہنے دیں۔ٹھنڈ زدہ بچے کو لگنے والے پیدائشی ٹیکوں کا کورس معمول کے مطابق جاری رہنا چاہیے۔بہتر ہو گا کہ ٹیکوں سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔
ٹھنڈ زدہ بچے کچھ ضدی اور حساس ہو جاتے ہیں۔ایسی صورت میں انہیں آپ کی زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔بچے کو دھوئیں والی جگہ سے دور رکھیں۔دھوان بچے کی اس شکایت میں اضافہ کر دیتا ہے۔اس کے علاوہ بچے کو براہ براست تیز دھوپ سے بھی دور رکھیں۔ٹھنڈ کے حوالے سے یہ بھی جان لیں کہ بعض اوقات انتہائی سردی سے نہیں بلکہ وائرس کی وجہ سے ٹھنڈ لگتی ہے۔بچے کی طبیعت زیادہ خراب ہو تو فوراً ڈاکٹر کو دکھائیں۔
Browse More Child Care & Baby Care Articles

آٹزم
Autism

بچے انگوٹھا کیوں چوستے ہیں
Bache Angutha Kyun Chuste Hain

اٹیچمنٹ اسٹائل سائیکالوجی
Attachment Style Psychology

صحت مند عادات
Sehat Mand Aadaat

رمضان میں بچوں کا رکھیں زیادہ خیال
Ramzan Mein Bachon Ka Rakhain Ziada Khayal

بچوں سے کسے پیار نہیں
Bachon Se Kise Pyar Nahi

سفر میں بچوں کی صحت کا خیال رکھیں
Safar Mein Bachon Ki Sehat Ka Khayal Rakhain

ماں اور صحت مند بچے کے لئے غذائیت کی بے حد اہمیت ہے
Maa Aur Sehat Mand Bache Ke Liye Ghizaiyat Ki Be Had Ahmiyat Hai

موسمِ سرما میں شیر خوار کا خیال رکھیں
Mausam E Sarma Mein Sher Khawar Ka Khayal Rakhain

بچوں کو ٹھنڈ لگنا
Bachon Ko Thand Lagna

اچھی تربیت کے لئے بچوں کا مزاج جانیے
Achi Tarbiyat Ke Liye Bachon Ka Mizaj Janiye

بچے اور غذائی حساسیت
Bache Aur Ghizai Hasasiyat