Ramzan Mein Bachon Ka Rakhain Ziada Khayal - Article No. 3111

Ramzan Mein Bachon Ka Rakhain Ziada Khayal

رمضان میں بچوں کا رکھیں زیادہ خیال - تحریر نمبر 3111

بچوں کو روزانہ کچھ نیا سکھایا جائے یا کسی مختلف سرگرمی میں مصروف رکھا جائے تو بچے خوشی محسوس کرتے ہیں

پیر 10 اپریل 2023

شمع عنصر
عام طور پر گھر میں اکثر بچے اپنا وقت ٹی وی،کمپیوٹر،موبائل یا سو کر گزارتے ہیں تاہم رمضان میں یہ سب کچھ تبدیل ہو سکتا ہے جس کے لئے ماؤں کو خاص دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ذیل میں چند سرگرمیوں سے متعلق درج ہے ان سے یقینا بچے مستفید ہوں گے۔
دعائیں اور احادیث یاد کروائیں:
اگر بچے روزہ رکھنے کی عمر میں ہیں تو انہیں روزہ رکھوائیں۔
دن کا آغاز دعا سے کیجئے۔مسنون دعائیں مثلاً کھانے سے پہلے کی،دودھ پینے کی،کھانے کے بعد کی،سفر کی دعا اور واش روم سے باہر آنے کی دعا کے علاوہ دیگر دعائیں روزانہ بچوں کو دو تین مرتبہ پڑھائیں اور پھر یاد کرنے کی تلقین بھی کریں۔اسی طرح روزانہ ایک حدیث بھی سنائیں۔بچوں کو حدیث کا مفہوم سمجھائیں۔

(جاری ہے)

وہ حدیث،احادیث کے جس مجموعے سے لی گئی ہو اس کا نام بھی بتائیں۔

بچوں کو دعائیں یاد کرنے پر انعام بھی دیں۔
روزانہ ایک نئی سرگرمی:
بچوں کو روزانہ کچھ نیا سکھایا جائے یا کسی مختلف سرگرمی میں مصروف رکھا جائے تو بچے خوشی محسوس کرتے ہیں اس کیلئے آپ پہلے سے منصوبہ بندی کر لیں کہ کس دن کیا سکھانا ہے؟مثلاً ایک دن فومک شیٹ سے بننے والے پرس،پھول،موبائل پاؤچ وغیرہ سکھائیں۔دوسرے دن گفٹ پیکنگ سکھائیں کہ گفٹ کو کس طرح پیک کر کے ربن سے باندھ کر ربن کے پھولوں سے سجایا جاتا ہے اسی طرح دیگر دنوں میں پیپر بیگ بنانا،پلاک پرنٹ کرنا،فینسی لفافے بنانا،پینٹنگ کرنا،مختلف چاٹ بنانا،فیبرک پینٹنگ کرنا،سلاد بنانا،کاغذ سے مختلف اشیاء بنانا وغیرہ وغیرہ۔
اس کے علاوہ ان کو یہ بھی سمجھایا جا سکتا ہے کہ آپ اپنی بنائی اشیاء میں سے کچھ کسی غریب بچے کو تحفے میں ضرور دیں یا جو کھانے کی اشیاء آپ نے بنانی سیکھی ہیں ان کو بنا کر کسی دن افطار میں کسی غریب فیملی کو مدعو کر لیں۔اس سے آپ کو بے شمار دعائیں ملیں گی۔

Browse More Child Care & Baby Care Articles

Special Child Care & Baby Care Articles article for women, read "Ramzan Mein Bachon Ka Rakhain Ziada Khayal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.