4 Chote Chote Totkay - Article No. 2910

4 Chote Chote Totkay

4 چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے - تحریر نمبر 2910

بڑے کارآمد راز

بدھ 22 جون 2022

دن بھر میں مختلف معمولات کی انجام دہی کے دوران مختلف مسائل پیدا ہوتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنے طور پر ان مسائل کو حل کر لیں۔طبیعت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں مستند معالج ہی سے علاج کرانا مفید ہوتا ہے۔یہاں ہم آپ کو چند کارآمد ٹوٹکے بتا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ معمولی تکالیف کا ازالہ کر سکتے ہیں۔
سانس کی بو کیسے دور ہو سکتی ہے!
ملیٹھی قدیم دور ہی سے اپنی شفا بخش خصوصیات کی بدولت بہت اہمیت کی حامل رہی ہے۔
اسے آپ سانس کی بو دور کرنے کے لئے بھی چبا کے کھا سکتی ہیں۔یہ بوٹی نباتاتی جراثیموں کے خلاف بہت موٴثر ہے جو دانتوں کو گلاتے اور مسوڑھوں کی خرابی کی وجہ بنتے ہیں۔آج کل ٹوتھ پیسٹ میں بھی ملیٹھی شامل کی جانے لگی ہے۔

(جاری ہے)

ملیٹھی ہاضمے کی تکالیف دور کرتی ہے۔منہ کی بدبو بھی ہاضمے کے بگاڑ کی مدد سے پیدا ہوتی ہے۔اس کے استعمال سے ذہنی دباؤ بھی کم ہوتا ہے۔


زردی مائل دانت چمکانے کے لئے بیکنگ سوڈا استعمال کرکے پہلے دانتوں کی رنگت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔آج کل یہ ٹوتھ پیسٹ میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔چٹکی بھر بیکنگ سوڈا لے کر اس میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے پیسٹ بنا لی جائے اور اس سے پھر دانت صاف کئے جائیں۔خیال رہے کہ زیادہ مقدار میں بیکنگ سوڈا دانتوں پر ملنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔اس طرح مسوڑھے چھل بھی سکتے ہیں۔

متلی،قے میں آرام آئے ادرک سے
ادرک کی چائے نظام ہاضمہ کو درست کر دیتی ہے۔برسوں کے تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ادرک کیمو تھراپی،دستوں کے بعد پیدا ہونے والی جسمانی کمزوری اور ماں بننے والی خواتین میں ہونے والی کمزوری سمیت نظام ہاضمہ درست رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ادرک جسم کو فوری طور پر لحمیاتی خامرے تیار کرنے میں مدد دیتے ہیں جو خوراک ہضم کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔

سر درد کے لئے برف کا استعمال
گرمیوں میں ہونے والے سر درد کے لئے یہ مفید ٹوٹکا ہے۔برف کی ٹکڑیوں کو کپڑے میں لپیٹ کر پیشانی اور کنپٹیوں کی ٹکور کی جائے۔جدید تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گردن کے سامنے والے رخ (شہہ رگ پر) اگر ٹھنڈے پٹیاں رکھی جائیں تو اس عمل سے آدھے سر کے درد (Migraine) میں بھی افاقہ محسوس ہوتا ہے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "4 Chote Chote Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.