Chand Be Had Mufeed Gharelo Totkay - Article No. 1452

چند بے حد مفید گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 1452
کچرے کے ڈبے میں پرانا اخبار بچھا دیں۔ اس طرح اخبار، چھلکوں وغیرہ سے نکلنے والا پانی جذب کر لے گا اور ڈسٹ بن خشک رہے گا۔
منگل 19 اپریل 2016
کیلے لاکر رکھے جائیں تو یہ بڑی جلدی کالے ہوجاتے ہیں اور پھر بچے انہیں کھانا پسند نہیں کرتے۔ انہیں گچھوں کی شکل میں نہ رکھیں کیونکہ اس طرح یہ بہت جلد پک جاتے ہیں۔ اس کے بجائے انہیں علیحدہ علیحدہ کرکے رکھیں۔
اپنا میٹریس صاف کرنے کیلئے ایک کھانے کاچمچہ بھرکر فیبرک سوفٹنر لیکر اس میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ملائیں اور پورے جراثیم بھی ختم ہوجائیں گے اور میٹریس ایک دم چمک جائے گا۔
مچھر کے کاٹنے سے خارش آئے اور نشان بن جائے تو اس پر خشک صابن کی ٹکیارگڑلیں۔ فوری آرام آجائے گا۔
کیک کاٹنے کے بعد رکھ دیاجائے تو اس کا وہ حصہ سخت ہوجاتا ہے جہاں سے اسے کاٹا گیا ہو۔
(جاری ہے)
موبائل فون کے اسکرین پربن جانے والی خراشیں مٹانے کیلئے ان پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور نرم کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں۔
کمپیوٹر کاکی بورڈ صاف کرنا خاصا دشوار کام ہے۔ اسے صاف کرنے کیلئے اپنا پرانا مسکارا برش استعمال کریں۔اس برش کی مدد سے کی بورڈ کی باریک جگہوں کی مٹی بھی آسانی سے صاف ہوجائے گی۔
چہرے پر اچانک کوئی دانہ یامہاسانکل آئے تو اسے فوری ٹھیک کرنے کے لئے اسٹیل کاچمچہ گرم کرکے دانے پرلگائیں ،د انہ جلد ٹھیک ہوجائے گا۔
کچن کاؤنٹر پر پڑے ہوئے پرانے اور گہرے داغ مٹانے کیلئے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ میں آٹا ملا کرپیسٹ بنائیں اور داغوں پر رگڑیں، پھر گیلے کپڑے یااسفنج سے صاف کرلیں۔
استعمال شدہ ٹی بیگزکوخشک کرکے انہیں جوتوں میں رکھ دیں۔ اس سے جوتوں کی بدبودور ہوجائے گی۔
موسم ابرآلود ہواور ایسے میں کپڑے جلدی خشک کرنے ہوں تو گیلے کپڑوں کو واشنگ مشین کے ڈرائر میں ڈالیں اور ان کے ساتھ ایک خشک تولیہ بھی شامل کردیں۔ کپڑے بالکل سوکھے ہوئے نکلیں گے۔
گوشت کی بسانددور کرنے کا حل: گوشت میں ا گر ہلکی سی خاص قسم کی بساند محسوس ہوتو ایک کھانے کا چمچہ آٹے کی بھوسی چھڑک دیں اور دس منٹ بعد دھولیں۔
Browse More Gharelu Totkay

بے رونق و بے جان جلد کو بخشیں تر و تازگی
Be Ronaq O Be Jaan Jild Ko Bakhshain Tar O Tazgi

عید کے بعد فریج کی صفائی ہے بہت ضروری
Eid Ke Baad Fridge Ki Safai Hai Bahut Zaroori

اپنے ہاتھوں پیروں کی حفاظت خود کریں
Apne Hathon Pairon Ki Hifazat Khud Karen

کینو کے چھلکے بے کار نہیں
Kinnow Ke Chilke Bekar Nahi

بالوں کی خوبصورتی اور چمک کے لئے مفید ٹوٹکے
Balon Ki Khubsurti Aur Chamak Ke Liye Mufeed Totke

ٹوٹکے
Totkay

الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں
Almari Ki Safai Aasan Nahi To Mushkil Bhi Nahi

موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج
Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj

بالوں کی حفاظت کے لئے مفید ٹوٹکے
Balon Ki Hifazat Ke Liye Mufeed Totkay

کارپٹ صاف تو گھر صاف
Carpet Saaf To Ghar Saaf

کچن بھی بیوٹی بکس بھی
Kitchen Bhi Beauty Box Bhi

ٹوٹکے
Totkay