Family Totkay - Article No. 3032

Family Totkay

فیملی ٹوٹکے - تحریر نمبر 3032

چھوٹے موٹے گھریلو مسائل کا آسان حل

ہفتہ 17 دسمبر 2022

سعدیہ نواز
باورچی خانے کے ریک اور الماریوں پر عموماً اخبار یا خاکی کاغذ بچھا دیا جاتا ہے۔یہ دونوں جلدی میلے اور شکن آلود ہو جاتے ہیں۔اس سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ بازار سے پھولدار پلاسٹک لا کر ریک کے سائز کا کاٹ لیں اور انہیں بچھا دیں۔یہ کاغذ کی نسبت بہت زیادہ دیرپا ثابت ہوں گے۔ان میں شکنیں بھی نہیں پڑیں گی،دیگر ان کو واشنگ پاؤڈر یا صابن سے دھویا بھی جا سکتا ہے۔
پلاسٹک کے بجائے کاغذ وغیرہ بچھانے سے کاکروچ پیدا ہو جاتے ہیں جو بہرحال باورچی خانے کے حوالے سے نقصان دہ ہیں۔

(جاری ہے)


چکنائی بیماریوں کا باعث بنتی ہے،عموماً لوگ سالن کو چٹ پٹا اور مزے دار بنانے کے لئے زیادہ مرچیں اور گرم مصالحے کی مقدار میں اضافہ کر دیتے ہیں۔اس سے سالن تو مزے کا اور چٹ پٹا بن جاتا ہے لیکن زیادہ مرچیں اور گرم مصالحہ پیٹ کی بیماریوں،جلن اور بدہضمی کے مسائل پیدا کر دیتے ہیں۔

چکنائی موٹاپے سمیت بیشتر بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔اس لئے چکنائی سے بچنا چاہئے۔
خالص دیسی گھی کا پراٹھا بنانے کے بجائے روٹی پر ڈال کر جتنا کھا سکتے ہیں کھائیں۔اس طرح گھی توے پر ضائع نہیں ہو گا ساتھ ہی پراٹھوں کا زیادہ استعمال معدے کی خرابی کا سبب بنتا ہے اس لئے پراٹھوں سے زیادہ تر پرہیز ہی کریں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Family Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.