Ghar Ko Jarasimon Se Mehfooz Rakhne Ke Ehem Totkay - Article No. 3034

Ghar Ko Jarasimon Se Mehfooz Rakhne Ke Ehem Totkay

گھر کو جراثیموں سے محفوظ رکھنے کے اہم ٹوٹکے - تحریر نمبر 3034

چند احتیاطی تدابیر کی جائیں تو ان کے حملوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے

بدھ 21 دسمبر 2022

آمنہ ماہم
الرجی اور وائرل بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم ہمیں دکھائی نہیں دیتے اور نہ ہی انہیں پوری طرح ختم کیا جا سکتا ہے لیکن اگر چند احتیاطی تدابیر کی جائیں تو ان کے حملوں سے محفوظ رہیں گے ساتھ ہی بلاوجہ کی ڈاکٹروں کی فیس اور ادویات کا خرچہ بھی بچا سکیں گے۔
مندرجہ ذیل تراکیب ہمیں اور ہمارے بچوں کے لئے ماحول کو صحت مند بنانے میں ہمارے مددگار ہوں گے۔

(جاری ہے)


گھر کے دروازوں پر خاص طور پر مین داخلی دروازوں پر وہ ڈور میٹ ایک اندر کی طرف اور ایک باہر کی طرف استعمال کریں تاکہ جوتوں کے ساتھ گھر میں داخل ہونے والی پولن اور دوسرے جراثیم کا داخلہ بند ہو سکے گھر میں چلنے پھرنے کے لئے الگ جوتا رکھیں۔
الرجی اور جراثیم ہوا کے ذریعے ہمیں متاثر کرتے ہیں جبکہ پودے ہوا کو صاف کرتے ہیں گھر کے باہر اور اندر گملوں میں پودے لگائیں اس طرح پودے گھر کو خوبصورت بھی بنائیں گے اور ہوا کی صفائی بھی کریں گے ہوا کو صاف کرنے والے ان ڈور پلانٹس پودے نرسری سے عام مل جاتے ہیں اس کے علاوہ ایئر پیوریفائر گھر کے بیڈ رومز اور لیونگ رومز میں ضرور استعمال کریں یہ تھوڑا مہنگا تو ہے لیکن یہ آپ کو وائرل انفیکشنز اور الرجی انفیکشنز سے بچاتا ہے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Ghar Ko Jarasimon Se Mehfooz Rakhne Ke Ehem Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.