Gharelu Totkay - Article No. 2785

Gharelu Totkay

گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 2785

چھوٹے موٹے گھریلو مسائل کا نہایت آسان حل

جمعرات 13 جنوری 2022

خوش ذائقہ بھنڈیاں
بھنڈیاں پکاتے وقت اگر اس میں ایک چمچ لیموں کا رس ڈال دیا جائے تو اس سے ناصرف ان کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے بلکہ بھنڈیوں کا لیس بھی کم ہو جاتا ہے۔
کیلے محفوظ
کیلوں کے سروں کو پلاسٹک کی تھیلی سے ڈھک کر رکھا جائے تو وہ جلدی خراب نہیں ہوتے۔
تازہ مچھلی فریز کرنا
مچھلی کو اگر زیادہ دیر تک کے لئے فریز کرنا ہو تو پہلے اس پر ہلدی اور نمک لگا دیا جائے۔

پھولا ہوا آملیٹ
آملیٹ کا ذائقہ بڑھانے اور اسے پھولا ہوا بنانے کے لئے اس میں اگر ایک چمچ دودھ ڈال دیا جائے تو وہ زیادہ ذائقے دار اور پھولا ہوا بنتا ہے۔
پیاز کی تیزی سے محفوظ رہیں
پیاز کو چھیل کر تھوڑی دیر کے لئے ٹھنڈے پانی میں رکھ دیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اس کو کاٹیں،اس طرح پیاز کاٹنے کے دوران آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے۔


قیمہ کی چربی
قیمہ پکاتے وقت اگر اس میں چربی زیادہ نظر آ رہی ہے تو اس میں چھوٹی سی ایک گاجر ڈال دیں۔جب قیمہ پک کر تیار ہو جائے تو اس گاجر کو نکال لیں۔اس طرح قیمے میں زیادہ چربی محسوس نہیں ہو گی۔
گرم تیل کے چھینٹیں
فرائنگ پین میں موجود تیل اگر کوئی چیز تلتے وقت اُچھل رہا ہے تو اس میں تھوڑا سا نمک ڈال دیں،تیل اُچھلنا بند ہو جائے گا۔

نرم چپاتیاں
چپاتیاں پکانے کے بعد اگر ان کے درمیان ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا رکھ دیا جائے تو وہ کافی دیر تک نرم رہتی ہیں۔
سبزیوں اور پھلوں کے اجزاء
سبزیاں اور پھل کاٹنے سے پہلے دھوئیں۔کاٹنے کے بعد دھونے سے اس کے اندر موجود بعض ضروری غذائی اجزاء ضائع ہو جاتے ہیں۔
چاول کے دانے الگ الگ
چاول بوائل کرتے وقت اگر اس میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ڈال دیا جائے تو چاول کے دانے الگ الگ اور نکھرے ہوئے دکھائی دیں گے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Gharelu Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.