Gharelu Totkay - Article No. 2877

Gharelu Totkay

گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 2877

چھوٹے موٹے گھریلو مسائل کا بہت ہی آسان حل

ہفتہ 14 مئی 2022

چاولوں کو کیڑا لگنے سے بچائیں
چاولوں کو کیڑا لگنے سے بچانے کے لئے چاولوں کے ڈبے میں نیم کی سوکھی پتیاں ڈال دیں۔کیڑے مکوڑے ڈبے (کنستر وغیرہ) میں داخل نہیں ہوں گے۔
گلدان کے پھول تازہ رکھنا
اکثر گلدان میں بڑے نایاب پھولوں کا گلدستہ سجا ہوتا ہے مگر پھول کوئی سے ہوں جلد مرجھا جاتے ہیں۔
پھولوں کو کافی دنوں تک تازہ رکھنے کے لئے آسان ٹوٹکا یہ ہے کہ ایک چمچ کیکر کا گوند لے کر پانی میں ڈال دیں اور خوب مکس کر لیں۔اس پانی میں گلدان کے پھولوں کو ڈبو دیں اور چند منٹ بعد نکال لیں۔پھول لمبے عرصے کے لئے تازہ رہیں گے۔
لکڑی کی دراڑیں بھرنا
لکڑی کے درازوں میں اکثر دراڑیں پڑ جاتی ہیں جن سے آرپار نظر آتا ہے۔

(جاری ہے)

ان دراڑوں کو بند کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ السی کے تیل میں زنک پاؤڈر ملا کر پیسٹ ”پوٹین“ بنا کر ان دراڑوں میں بھر دیں۔اوپر سے رنگ کی تہہ لگا دیں اور خشک ہونے دیں۔
جلی میلی استری
استری کا پیندہ میلا یا جل گیا ہو تو روئی گیلی کرکے اس پر نمک ڈال لیں۔اسے استری کے پیندے پر ملیں وہ چمک اُٹھے گا۔اسی طرح کسی کاغذ،اخبار یا المونیم فوئل پر بھی نمک چھڑک کر اس پر استری رگڑنے سے پیندہ چمک جائے گا۔

فاؤنٹین پین کی نب
فاؤنٹین پین (قلم) کی نب کو آلو کے گودے میں چبھو کر رکھیں تو اسے زنگ نہیں لگے گا۔
فریج نہیں ہے
اگر فریج نہیں ہے تو ڈبل روٹی کے ڈبے میں آلو کے دھلے ہوئے ٹکڑے ڈال دیں۔ڈبل روٹی تازہ رہے گی۔
کیک اور بریڈ
ایک ہی ڈبے میں کیک اور بریڈ مت رکھیں ورنہ بریڈ کیک کی نمی جذب کر لے گی اور کیک سوکھ جائے گا۔

سوکھی بریڈ
سوکھی بریڈ گرم اوون میں تھوڑی دیر کے لئے رکھ دی جائے تو وہ فریش ہو جاتی ہے۔
تازہ پھل
ایک پیالے میں پانی بھر کر رکھ لیں اور اس میں فروٹ سلاد کاٹ کر ڈالتی جائیں۔اس سے پھلوں کی رنگت خراب نہیں ہو گی۔
چمڑے کے جوتے
چمڑے کے جوتوں کو صاف کرکے ان پر ہفتے میں ایک مرتبہ گلیسرین مل کر دھوپ میں سوکھ لیں۔
چمڑا نرم اور چمکدار رہے گا۔
مکسچر بلینڈر کی صفائی
مکسچر بلینڈر کو استعمال کرنے کے بعد اس کو صاف کرنے کے لئے اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ اس کے بلیڈز پانی کے اندر ہوں پھر اس میں صابن یا واشنگ پاؤڈر ڈال کر اس کو چلا دیں۔ایک منٹ کے بعد سارا پانی نکال کر اس کو دھو لیں اور خشک کر لیں۔
سوکھے لیموں کا رس نکالنا
لیموں کا رس نچوڑنے سے ایک گھنٹہ قبل اس کو پانی میں بھگو لیں۔
اس سے لیموں نرم ہو جائے گا اور اس کا رس آسانی سے نکل آئے گا۔
مچھلی کی بُو سے نجات
مچھلی صاف کرنے کے بعد ہاتھوں میں آنے والی بُو سے نجات پانے کے لئے اپنے ہاتھوں پر دھیرے دھیرے پودینے کے پتے ملتے رہیں۔
واش بیسن کی صفائی
واش بیسن کو صاف کرنے کے لئے سنک میں پیپر نیپکن کی ایک تہہ بچھا لیں اور پھر اس پر گھر میں استعمال ہونے والا بلیچ ڈال دیں۔بلیچ اس طرح ڈالیں کہ نیپکن اچھی طرح بھیگ جائے۔اس کو آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔اس کے بعد نیپکن اُتار دیں اور بیسن کو ڈٹرجنٹ پاؤڈر سے صاف کرکے دھو لیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Gharelu Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.