Kapron Ki Dekh Bhaal Ke Liye Karamad Totkay - Article No. 2767

Kapron Ki Dekh Bhaal Ke Liye Karamad Totkay

کپڑوں کی دیکھ بھال کے لئے کارآمد ٹوٹکے - تحریر نمبر 2767

پرانے کپڑوں میں بھی بہت سے ایسے کپڑے ہوں گے جن کو ذرا سی توجہ کے بعد دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے

بدھ 22 دسمبر 2021

زینب مغل
اگر آپ نے اپنے کپڑوں کا ذخیرہ ضائع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو ذرا ٹھہر جائیے،پہلے بازار میں کپڑوں کی قیمتوں کا جائزہ لے لیں۔اس کے بعد ہی اگلا قدم اُٹھائیں۔ان پرانے کپڑوں میں بھی بہت سے ایسے کپڑے ہوں گے جن کو ذرا سی توجہ کے بعد دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔پہننے والی چیزوں پر کبھی کبھار برش کرتے رہیں۔
آپ اپنے کپڑوں کا جائزہ لیں اور ان میں سے جو کپڑے آپ کو پہننے کے قابل لگیں،ان کو الگ کر لیں،اب آپ ان کو ڈرائی کلین کروا کر دوبارہ استعما ل کے قابل بنا سکتی ہیں۔ہاں صرف کپڑے دھلوانے سے ہی بات نہیں بنے گی بلکہ کچھ دوسری باتوں کا بھی خیال رکھنا پڑے گا۔ذیل میں چند مشوروں پر عمل کریں۔
کپڑوں کو صرف اسی وقت دھوئیں جب واقعی ان کی ضرورت ہو۔

(جاری ہے)


اپنے سویٹر اور جیکٹس پر لگے ہوئے لیبل پر دی گئی ہدایات غور سے پڑھیں،جن پر عموماً لکھا ہوتا ہے کہ کپڑے کو ٹھنڈے یا گرم پانی سے دھونا چاہیے اور دھونے کے بعد کتنی دیر خشک کرنا ہے وغیرہ وغیرہ۔
کپڑوں کی مختلف اقسام ہوتی ہیں،ہلکے،سخت اور چمکدار رنگوں والے کپڑوں کو علیحدہ علیحدہ دھوئیں۔بعض خواتین کپڑوں کے ساتھ تولیے بھی دھو لیتی ہیں،یہ طریقہ غلط ہے۔چمکدار رنگوں والے کپڑوں کو ٹھنڈے پانی میں دھونا زیادہ مناسب ہوتا ہے۔
کپڑوں کو زیادہ دھوپ میں نہ رکھیں،اس سے ان کے رنگ پیلے پڑ جاتے ہیں۔
کپڑوں کو سکھاتے وقت انہیں بہت زیادہ نچوڑنا نہیں چاہئے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Kapron Ki Dekh Bhaal Ke Liye Karamad Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.