Khawateen Ki Khoubsurti Mein Izafay Ke Gharelo Totkay - Article No. 1801

Khawateen Ki Khoubsurti Mein Izafay Ke Gharelo Totkay

خواتین کی خوبصورتی میں اضافے کے گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 1801

ہاتھ ،پاوٴں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کیلئے نہایت آسان گھریلو ٹوٹکے

جمعہ 11 مئی 2018

نرم پاؤں کیلئے
ایک چائے کا چمچ پٹرولیم جیلی میں تھوڑی سی لپ اسٹک مکس کریں ہتھیلی پر دونوں چیزیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور یہ مکسچر ایک پا ؤں پر لگائیں اور بہت اچھی طرح اتنا مساج کریں کہ پٹرولیم جیلی پا ؤں میں سب طرف اچھی طرح جذب ہو جائے پھر دوبارہ اتنی ہی مقدار میں دوسرے پاؤں پرا ستعما ل کریں مساج کے بعد کاٹن کی جرابیں پہن کر سو جائیں صبح آپ اپنے پاؤں دیکھ کر حیران رہ جائیں گے

ہاتھ پاؤ ں کی رنگت نکھارنے کے لئے
رات کو سونے سے قبل دو کھانے کے چمچ دودھ کی ملائی میں چند قطرے لیموں کا رس اور چند قطرے گلیسرین کے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔

اور اس مکسچر سے ہاتھ پاؤں کی اچھی طرح مالش کریں کچھ دن تک یہ عمل مسلسل کریں نہ صرف رنگت نکھر جائے گی۔

(جاری ہے)

بلکہ ہاتھ پاؤں بہت نرم و ملائم ہو جائیں گے جب ہاتھ پاؤں کھردرے خشک اور خراب محسوس ہوں فوراََ یہ عمل کر ڈالیں.

چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کےلئے
1.ملتانی مٹی میں تھوڑا سا عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگا کر 15منٹ بعد سادہ پانی سے دھو لیں ہفتے میں ایک مرتبہ یہ عمل ضرور کریں
2.خالص پسی ہوئی ہلدی میں تھوڑ ا سا بیسن اور دودھ ملا کر پیسٹ بنا لیں پھر منہ پر لگائیں پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں یہ ٴعمل ہفتے میں کم ازکم دو بار کریں داغ دھبے دور ہو جائیں گے

آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے
1.حلقوں کو دور کرنے کے لئے تازہ آلو کوٹ کر دو ٹکڑے آنکھوں پر پندرہ منٹ کے لئے حلقوں پر رکھیں ،خاطر خواہ فرق پڑے گا۔


2.تازہ گاجر کدو کش کریں اس میں انڈے کی زردی ملا کر آنکھو ں کے گرد حلقوں پر لگائیں پھر بیس منٹ بعد سادہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Khawateen Ki Khoubsurti Mein Izafay Ke Gharelo Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.