9 Tajaveez Layeen Jild Per Nikhar - Article No. 2432

9 Tajaveez Layeen Jild Per Nikhar

9 تجاویز لائیں جلد پر نکھار - تحریر نمبر 2432

خود آپ کو اپنے آپ پر پیار آئے گا

جمعرات 1 اکتوبر 2020

جس طرح گھر کو آراستہ رکھنے کے لئے ہر دوسرے یا تیسرے برس ہم دیواروں کا پلستر دیکھتے ہیں اور رنگ و روغن کرتے ہیں روزانہ کی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کاعمل دہراتے ہیں تاکہ حفظان صحت کے مطابق اور آلودگی سے ممکنہ حد تک پاک صاف رہن سہن اپنا سکیں اسی طرح نوجوان بچیوں اور خواتین کو بھی اپنی جلد کے نکھار اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے کچھ تدابیر اختیار کرنا چاہئیں۔
ذیل میں ہم ایسی ہی چند تدابیر کا ذکر کر رہے ہیں۔
مہنگی اور برانڈڈ کاسمیٹکس اسی وقت کار آمد ہوتی ہیں جب آپ کی جلد صحت مند،چمکدار اور صاف ستھری ہو۔ جلد کے کوئی مسائل نہ ہوں، تو آئیے جلد کو خوبصورت بنالیں۔
رات کو سونے سے آدھے پونے گھنٹے پہلے چھوٹے سے ٹکڑے کا ادرک لیں اور اس کا قہوہ بنا لیں ۔

(جاری ہے)

چھان کر ٹھنڈا کرکے یا نیم گرم حالت میں پی لیں ۔

جسم کی بادی جاتی رہے گی۔ کھایا پیا بھی ہضم ہو گا اور آنکھوں کے حلقے بھی رفتہ رفتہ دور ہوں گے۔
صندل کا پاؤڈر، پسا ہوا بادام اور دہی ایک چائے کا چمچ کے برابر لے کر لیموں کے چند قطرے ملائیں اور 15منٹ کے لئے چہرے گردن اور ہاتھوں پر لگا رہنے دیں۔ کسی تقریب میں جانے سے ایک گھنٹہ پہلے بھی یہ ٹوٹکا آزما لیں تو جلد پر نکھار آجائے گا اور آپ خود محسوس کریں گی کہ آپ کا میک اپ بہت اچھا ہوا ہے ۔
چہرہ دھونے کے لئے سادہ پانی استعمال کریں کبھی گرم پانی سے چہرہ نہ دھوئیں۔
پپیتے کا پیسٹ دو چائے کے چمچ، شہد حسب ضرورت اور پورے ایک لیموں کا رس باہم ملائیں اور 15منٹ تک اسے چہرے ،گردن اور ہاتھوں پر لگا رہنے دیں ۔اس کے بعد پانی سے دھولیں فوری طور پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کر لیں ۔یہ بغیر کسی کیمیائی جزو کے محفوظ ترین وائٹننگ ماسک ہے۔

کدو کے بیج مٹھی بھر لے لیں ،ایک عدد بڑی الائچی اور کینو یا مالٹے کے چھلکے سوکھے ہوئے حسب ضرورت لے لیں ،کیمسٹ سے وٹامن Eکے کیپسول لے کر اسے توڑ کر ،اس میں ایک چمچ دہی یا تازہ دودھ ملا کر بلینڈ کر لیں ۔استعمال کریں اس طرح 15منٹ یا اس سے زائد وقت کے لئے چہرے پر لگا رہنے دیں۔ پیر بد نما ہو رہے ہوں تو پیروں پر بھی لگا سکتی ہیں ۔آپ کی جلد نہ صرف نکھرے گی بلکہ اگر Pigmentationکی شکایت ہوتو بھی جاتی رہے گی۔

آج کل چارکول ماسک بھی جلد کی حفاظت اور نکھار کے لئے کی جانے والی کوششوں میں معروف ہو رہا ہے ۔خاص طور پر کیل مہاسوں والے چہرے کی حامل بچیاں یہ ٹوٹکا کر سکتی ہیں ۔چارکول پاؤڈر ایک چائے کا چمچ لے کر دودھ ملائیں اس کا گاڑھا پیسٹ بنا کر پورے چہرے اور گردن پر لگا لیں اور 25منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔فوری طور پر کسی فیس واش کی ضرورت نہیں سادہ پانی ہی سے چہرہ دھوئیں۔
آپ خود فرق محسوس کریں گی۔
جو کا آٹا،کوکونٹ ملک دو دو چائے کے چمچ لے لیں ،ایلو ویرا کا جیل بھی چائے کا ایک چمچ لے کر عرق گلاب ملا لیں اور اس پیسٹ کو نرم انگلیوں کی مدد سے پورے چہرے پر دائرے کی شکل میں لگائیں یہ Exploitکے لئے بھی عمدہ ہے اور پھر سوکھنے کے بعد سادہ پانی سے چہرہ دھو لیں۔
پانی میں گلاب کی پتیاں پیس کر تھوڑا سا نمک بھی ملا لیں ۔
کسی گہرے برتن میں اس پانی میں لیموں کے چند قطرے ملا کر ہاتھوں کو ڈبوئے رکھیں اور نرم ہاتھوں سے باری باری دونوں ہاتھوں کا مساج کریں ۔اس طرح چہرے اور ہاتھوں کی رنگت یکساں نظر آئے گی۔
حسن یوسف،صندل پاؤڈر،چند گلاب کی پتیاں(مسل کر)پیسٹ بنا لیں۔ سردیوں میں تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی اور ٹی ٹری آئل کے چند قطرے بھی ملائے جا سکتے ہیں ۔اس پیسٹ سے ہاتھوں کی جلد بھی نکھرتی ہے اور کیوٹیکل بھی Removeہوتے ہیں۔

خشک دودھ ایک چائے کا چمچ،چند گلاب کی پتیاں اور ٹی ٹری آئل کے چند قطرے ملا کر ماسک تیار کریں اور ہاتھوں پیروں پر 15منٹ تک لگا رہنے دیں جلد نرم و ملائم بھی ہو گی اور نکھر بھی جائے گی۔
اگر آپ ان تجاویز پر ہر دوسرے دن عمل کریں اور جلد کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ہفتے میں دو ایک بار بھی انہیں اختیار کر لیں گی تو پھر اچانک ملنے والی کسی دعوت یا تقریب کے لئے میک اپ کرنا نہایت خوشگوار اور دلچسپ تجربہ ہو گا۔ ہم ایک بار پھر بتا دیں کہ مہنگی کاسمیٹکس جلد کے خلیوں کی گہرائی تک صفائی چاہتی ہیں ۔آپ روزانہ کلینزنگکریں گی تو جلد توانا بھی رہے گی ۔کاسمیٹکس کا اپنا نکھار بھی واضح ہو گا اور خود آپ کو اپنے آپ پر پیار آئے گا۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "9 Tajaveez Layeen Jild Per Nikhar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.