Garmiyon Mein Jild Ki Safai Ka Khas Khayal Rakhain - Article No. 3245

Garmiyon Mein Jild Ki Safai Ka Khas Khayal Rakhain

گرمیوں میں جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں - تحریر نمبر 3245

موسمِ سرما میں جلد کو سرد و خشک ہوا کی سختیوں سے بچانے کے لئے اسے بھرپور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایسی ہی توجہ و خصوصی نگہداشت کی ضرورت موسمِ گرما میں بھی جلد کو ہوتی ہے

جمعرات 15 فروری 2024

اکثر افراد اس غلط فہمی میں مبتلا نظر آتے ہیں کہ محض سردیوں کے موسم ہی میں جلد کو خصوصی توجہ اور نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ایسا نہیں ہے‘ہاں یہ درست بات ہے کہ موسمِ سرما میں جلد کو سرد و خشک ہوا کی سختیوں سے بچانے کے لئے اسے بھرپور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایسی ہی توجہ و خصوصی نگہداشت کی ضرورت موسمِ گرما میں بھی جلد کو ہوتی ہے۔
کیونکہ دھوپ کی تمازت سے اکثر افراد کو سوختگی شمس (Sunburn) کے ساتھ جلدی مسامات (Skin Pores) کے کھل جانے اور جلد کی اندرونی تہہ میں موجود چربیلے/شحمی غدود (Sebaceous Glands) کے حد درجہ متحرک ہو جانے کی وجہ سے کی مہاسوں (Acne & Pimples) کے نکلنے اور بار بار چہرہ دھونے کے بعد بھی جلد کے مسلسل چکنائی سے پُر نظر آنے جیسی عمومی شکایات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ان شکایات کے ازالے کے لئے موسمِ گرما میں بھی اپنی جلد کی ناز برداریوں کی جانب سے کوتاہی ہر گز نہ برتئے۔

اپنی جلد کی ساخت کے حساب سے فیس واش کا انتخاب کیجیے اور اسے باقاعدگی سے استعمال کیجیے۔رات کو سونے سے قبل کسی مستند و معیاری کمپنی کی تیار کردہ کلینزنگ کریم/لوشن سے اپنی جلد کی کلینزنگ کیجیے۔عرقِ گلاب‘کھیرے کے رس اور لیموں کے رس کو ہم وزن مقدار میں لے کر صاف بوتل میں بھر کر فریج میں رکھیں اور کلینزنگ کرنے کے بعد اس مکسچر کو روئی کے پھائے کی مدد سے اپنی جلد پر ملاحت سے لگائیں۔اس کے علاوہ ملتانی مٹی اور دہی کا ماسک بھی ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور استعمال کریں۔پابندی کے ساتھ اس سنگھاری روٹین کو اپنا کر آپ جلد کو دلاویز رُخ عطا کر سکتی ہیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Garmiyon Mein Jild Ki Safai Ka Khas Khayal Rakhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.