Acne - Article No. 3251

Acne

ایکنی - تحریر نمبر 3251

جلد کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ غذائی طور پر اختیار برتنا بھی ایکنی کے خاتمے اور اسے دوبارہ پیدا ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے

پیر 4 مارچ 2024

ایکنی سے ہر عمر کے افراد یہاں تک کہ چند ماہ کے بچے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔اس کی وجوہات میں موروثی رجحان (Hereditary Predisposition) اور مردانہ ہارمون کی زیادتی جو سیبم (Sebum) کے بننے کی رفتار میں اضافہ کرتی ہے، وغیرہ شامل ہیں۔ان وجوہات کے ساتھ ساتھ بعض اوقات غیر ضرر رساں بیکٹیریاز کے جلد پر موجود بالوں کی غدودی جڑوں میں گہرائی میں پہنچ کر جم جانا بھی ہے جن کی تیزی سے افزائش جلد پر پیپ دار دانے پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔

(جاری ہے)


جلد کی باقاعدگی سے صفائی ستھرائی اور اس سلسلے میں ہربل بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال بھی جلد کی سطح پر موجود سیبم (Sebum) اور ایکنی پیدا کرنے والے بیکٹیریاز کے خاتمے میں معاونت کرتی ہے۔جلد کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ غذائی طور پر اختیار برتنا بھی ایکنی کے خاتمے اور اسے دوبارہ پیدا ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔اس سلسلے میں چکنائی (Fats) اور نشاستہ (Carbohydrates) سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کم کر کے زیادہ سے زیادہ تازے پھل‘سبزیاں اور لحمیات (Protein) سے بھرپور غذائیں استعمال کرنے کی کوشش کریں۔چاکلیٹ‘ڈرائی فروٹس اور ہر قسم کی میٹھی اشیاء مصالحہ دار غذائیں (Junk Foods) Iodides اور Bromide پر مشتمل غذاؤں کا استعمال ترک کر دیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Acne" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.