Tomato Laye Dilkashi Aur Kare Sehat Bahal Bhi - Article No. 3162

ٹماٹر لائے دلکشی اور کرے صحت بحال بھی - تحریر نمبر 3162
وٹامن C اور نمکیات جلد کو رکھیں توانا
ہفتہ 24 جون 2023
ٹماٹر جلد کی حفاظت میں اپنی ٹھنڈک اور سیکٹرنے والی خوبیوں کی بدولت اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس میں موجود وٹامن C واضح دھبوں اور کیل مہاسوں کے نشانات دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔یہ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جو جلد کے خلاف کام کرنے والے جراثیم سے مقابلہ کرتے ہیں۔
ٹماٹر اور لیموں
تازہ ٹماٹر کے ایک چمچ جوس میں دو سے چار قطرے تازہ لیموں کا رس شامل کر لیں۔اب اس مکسچر کو ایک کاٹن کی بال کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔15 منٹ بعد سادہ پانی سے چہرہ دھو لیں اور عرق گلاب کی پھوار لے لیں یا موئسچرائزر لگا لیں۔
(جاری ہے)
کیل مہاسوں کے لئے
ایک نرم،تازہ اور اچھی حالت والے ٹماٹر کا گودا نکال لیں۔ایک گھنٹے تک اسی گودے کو چہرے پر لگا رہنے دیں سوکھ جائے تو سادہ پانی سے ہلکا سا رگڑ کر چہرہ دھو لیں۔کم از کم ایک ہفتے تک روزانہ یہ عمل جاری رکھیں۔
ٹماٹر اور ایوا کاڈو کا ماسک
یہ ماسک ملی جلی جلد والوں کے لئے بہترین ہے کیونکہ اس میں چیزوں کو سیکٹرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔اس ماسک میں وٹامن A,C اور E ہوتے ہیں اور یہ سکون و فرحت کا احساس دیتے ہیں۔اس ماسک کو بنانے کے لئے ایک چھوٹا ٹماٹر اور چھوٹا ایوا کاڈو لے کر گرائنڈ کر لیں اور اس گودے کو 20 سے 30 منٹ تک چہرے،گردن،جسم کے دیگر کھلے حصوں ں پر لگائیں۔پیروں پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔30 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔فرق صاف ظاہر ہو گا۔
ٹماٹر فیشل کیا جا سکتا ہے
ایک ٹماٹر کو آدھا کاٹ لیں۔معمول کی کلینزنگ کر لیں اس کے بعد کچھ دیر ٹھہریں اور ٹماٹر کو چہرے پر مل لیں اور متاثرہ حصوں پر بار بار لگائیں اور سوکھنے کے بعد تھوڑی دیر اور نم کریں۔اس کے بعد سادہ پانی سے چہرہ دھو کر نرم ٹشو پیپر سے صاف کر لیں۔روغنی جلد والوں کے لئے یہ سادہ سا فیشل قدرتی شادابی لوٹائے گا اور اضافی چکناہٹ بھی دور ہو جائے گی۔
ٹماٹر کا Astringent
قدرتی اسٹرنجنٹ تیار کرنے کے لئے ٹماٹر کا جوس نکال لیں پھر اس میں کش کیا ہوا کھیرا ملا لیں اور کچھ قتلے بڑے رکھ لیں۔کھیرے کے ان قتلوں کو ٹماٹر کے جوس میں ڈبو کر چہرے پر رگڑ لیں۔کچھ دیر بعد سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔روزانہ کریں اور بہتر نتائج پائیں۔
ٹماٹر اور دہی کا ماسک
آدھا ٹماٹر کاٹ کر دو کھانے کے چمچ دہی میں ملا لیں۔ٹماٹر کچل لیں اور اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں۔30 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔یہ سادہ سا ماسک چہرے کی دلکشی اور رعنائی کو حیرت انگیز طور پر بڑھا دے گا۔
ٹماٹر سے کلینزنگ
ٹماٹر اور دودھ کے تیار کردہ اس کلینزنگ سے جلد کی بہترین صفائی ہوتی ہے۔دودھ میں شامل Lectic Acid اور ٹماٹر میں شامل فروٹ ایسڈ کا امتزاج نرمی سے عمل کرتا ہے۔ٹماٹر کو بلینڈ کر کے چھان لیا جائے اور چھانے ہوئے رس میں برابر مقدار میں دودھ ملا لیں۔اب اسے چہرے اور گردن پر لگائیں۔10 منٹ تک سوکھنے دیں پھر سادے پانی سے دھو لیں۔اسی طرح ٹماٹر کے گودے کو ہلدی یا ملتانی مٹی سے ملا کر بھی ماسک بنایا جا سکتا ہے جسے مسلسل استعمال کرنے سے جلد کی گہرائی تک صفائی بھی ہوتی ہے اور جلد کی بے رونقی بھی ختم ہوتی ہے۔
Browse More Skin Care

گہرے سیاہ حلقوں کو چھپانے کے طریقے
Gehre Siyah Halkon Ko Chupane Ke Tarike

ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask

موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki

دورانِ حمل جلد کی حفاظت کریں
Doran E Hamal Jild Ki Hifazat Karen

حاملہ خواتین اور جلد کی سیاہی
Hamla Khawateen Aur Jild Ki Siyahi

قدرتی اجزاء پر مشتمل اسکن ٹونر گھر پر تیار کریں
Qudrati Ajza Par Mushtamil Skin Toner Ghar Par Tayar Karen

ناکارہ کاسمیٹکس کر دیں گی جلد خراب
Nakara Cosmetics Kar Dein Gi Jild Kharab

مہاسے
Muhase

گھر میں بنائیں اپنا Spa
Ghar Mein Banaye Apna Spa

بھاپ لینا کیوں ضروری ہے
Bhap Lena Kyun Zaroori Hai

عید آ رہی ہے جلد کی حفاظت کیجئے
Eid Aa Rahi Hai Jild Ki Hifazat Kijiye

آکسیجن فیشل تر و تازہ اور زندگی سے بھرپور جلد کے لئے
Oxygen Facial Tar O Taza Aur Zindagi Se Bharpoor Jild Ke Liye