Gehre Siyah Halkon Ko Chupane Ke Tarike - Article No. 3214

Gehre Siyah Halkon Ko Chupane Ke Tarike

گہرے سیاہ حلقوں کو چھپانے کے طریقے - تحریر نمبر 3214

آنکھوں کے گرد ان سیاہ حلقوں کی موجودگی کی ایک سے زائد وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم بعض تراکیب پر عمل کر کے ان سیاہ بدصورت حلقوں سے جان چھڑائی جا سکتی ہے

پیر 20 نومبر 2023

سیاہ حلقے آپ کی کمزور جسمانی صحت کے عکاس ہوتے ہیں۔انہیں دیکھ کر اکثر یوں لگتا ہے گویا کئی راتوں سے نیند نہ آئی ہو۔حسین انسان کے چہرے پر سیاہ حلقے اور بھی برے لگتے ہیں میک اپ کے ذریعے چھپانے کی کوشش میں سیاہ حلقے اور نمایاں ہو جاتے ہیں۔آنکھوں کے گرد ان سیاہ حلقوں کی موجودگی کی ایک سے زائد وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم بعض تراکیب پر عمل کر کے ان سیاہ بدصورت حلقوں سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

موزوں کنسیلر کا انتخاب
دو طرح کے کنسیلر دستیاب ہیں گرین ٹون سرخی کم کرتا ہے جبکہ پیلا ٹون گہرے رنگ کے حلقے چھپاتا ہے۔اگر آپ نارمل ٹون والا کنسیلر لے رہی ہیں تو اپنی جلد کی رنگت سے ہلکے رنگ کا انتخاب کریں۔کیک نما کنسیلر منتخب نہ کریں یہ چہرے کو خشک کر دیں گے۔

(جاری ہے)

کریمی ٹیکسچر مناسب رہے گا۔اس کنسیلر کو حلقوں پر لگا کر ہاتھ کی مدد سے متاثرہ جگہ پر پھیلا دیں تاکہ جھریاں پہ لائنیں نظر نہ آئیں۔

درست جگہ پر کنسیلر لگائیں۔پوری آنکھ کے نیچے کنسیلر لگانے کے بجائے صرف سیاہ حلقے والے مقام پر ہی کنسیلر اچھی طرح لگا دیں۔اس ضمن میں ہلکے ہاتھ کا استعمال کریں۔درست انداز سے حلقے چھپائیں کنسیلر کو آنکھ کے نیچے نکتوں کی صورت میں یا برش کی مدد سے لگا لیں پھر اسے اچھی طرح آنکھ کے بقیہ حصے پر لگا کر بلینڈ کریں۔اس مقصد کے لئے اسفنج استعمال کریں۔آخر میں شفاف پاؤڈر لگا دیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Gehre Siyah Halkon Ko Chupane Ke Tarike" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.