Qudrati Ajza Par Mushtamil Skin Toner Ghar Par Tayar Karen - Article No. 3159

Qudrati Ajza Par Mushtamil Skin Toner Ghar Par Tayar Karen

قدرتی اجزاء پر مشتمل اسکن ٹونر گھر پر تیار کریں - تحریر نمبر 3159

اچھے اسکن ٹونر کی پہچان یہ ہوتی ہے کہ اس کے استعمال کے بعد جب چہرہ دھویا جائے تو جلد صاف‘شفاف اور نرم و ملائم نظر آئے

منگل 20 جون 2023

اچھے اسکن ٹونر کی پہچان یہ ہوتی ہے کہ اس کے استعمال کے بعد جب چہرہ دھویا جائے تو جلد صاف‘شفاف اور نرم و ملائم نظر آئے۔کم عمر لڑکیوں کی جلد کے لئے کچے ٹماٹر کا رس بہت بہترین اسکن ٹونر ہے اس کے علاوہ کدوکش کیے ہوئے سیب کا رس سب سے مفید ہے۔

(جاری ہے)


گرمیوں کے دنوں میں سیب کا رس نکال کر ٹھنڈا کر لیں اور روئی کے پھائے کی مدد سے چہرے پر لگائیں‘لیکن 20 منٹ کے بعد چہرے کو صاف پانی سے ضرور دھو لیں اور اگر آپ ٹونر کے استعمال کے بعد اپنا چہرہ دھونا نہیں چاہتی ہیں تو پھر رات کے اوقات میں عرقِ گلاب لگانے کے بعد سو جائیں اور صبح چہرہ دھو لیں۔

ان قدرتی اجزاء سے تیار کردہ ٹونرز آپ کی جلد کے لئے بازار میں دستیاب سخت کیمیکلز پر مشتمل ٹونرز کے مقابلے میں زیادہ نرم اور فائدہ مند ثابت ہوں گے۔کم عمر لڑکیوں کی جلد کے لئے ان ہی ٹونر کا استعمال زیادہ سود مند ثابت ہوتا ہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Qudrati Ajza Par Mushtamil Skin Toner Ghar Par Tayar Karen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.