
Aloe Vera - Skin Care
ایلوویرا - جلد کی حفاظت
جمعہ 3 مارچ 2017

ماہم جاوید :
ایلویرایا کنوار گندل ایک ایسا پودا ہے جواپنے اندر بے شمار طبی فوائد کا خزانہ لئے ہوئے ہے ۔ یورپ میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق اس کے گودے میں بے شمار طبی خواص پائے جاتے ہیں ۔ یہ جلدی امراض معدے کی خرابی ‘ دانت کا دردبال جھڑنے یا کسی خشکی جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف ‘ آرائش حسن اور دیگر کئی مقاصد کیلئے استعمال کیاجاتا ہے ۔
اگر آپ کسی خاتون سے پوچھیں کہ ہاتھوں کو کیسے نرم وملائم بنایاجائے تو 60سے 70 فیصد خواتین آپ کو ایلوویرا کا مشورہ دیں گی ۔ ایلوویرا اپنی موئسچرائزنگ خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے ۔
(جاری ہے)
یہ ہاتھوں کی پھٹی جلد اور خشکی ختم کرنے میں انتہائی مدد گار ہے ۔
ایلوویرا جلد پر ایک حفاظتی جھلی بنادیتا ہے جو جلد کو دھول ’ مٹی‘ گردوغبار اوردیگر موسمی اثرات سے محفوظ رکھتی ہے ۔ طریقہ : تازہ ایلوویرا کے جیل لیکر اپنے ہاتھوں پر لگائیں اور دس منٹ تک لگارہنے دیں ‘ دس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں یہ عمل روزانہ ہرائیں فائدہ ہوگا ایلوویرا کی افادیت سے ماہرین ہزاروں سال قبل بھی آگاہ تھے ۔ ایلوویرا نظر کو طاقتور بنانے میں نہایت مفید ہے ۔ اس کیلئے ایلوویرا کاایک ٹکٹ لیکر اس میں سے ایک بڑا چمچہ گودا نکال کراسے نگل لیں روزانہ صبح وشام خالی پیٹ تو اتردو مہینے استعمال کریں ۔مغربی خواتین اپنے چہرے کی تازگی ‘ بالوں کی چمک ناخنوں کی مضبوطی کیلئے مختلف قسم کے آرائشی سامان اور کریموں کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس کی ٹبلیٹس بھی لیتی ہیں ۔ جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ان اشیا کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔
چہرے کے کیل داغ مہاسوں پرروزانہ چند ہفتوں تک اس کاگودا نکال کر لگایا جائے تو کچھ ہی عرصے میں کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں ۔ چہر خوبصورت اور جلد صاف شفاف ہوجاتی ہے ۔
خواتین سے متعلق نئے مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے
-
رم جھم ساون آیا ہے
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.