Anartons Se Chehre Ki Jild Ki Safai - Article No. 2475

Anartons Se Chehre Ki Jild Ki Safai

انارٹونز سے چہرے کی جلد کی صفائی - تحریر نمبر 2475

چہرے کی رنگت اور حفاظت کیلئے سب سے مفید چیز انار کا پھل ہے

ہفتہ 28 نومبر 2020

آمنہ ماہم
خواتین اپنے چہرے کی رنگت اور جلد کے بارے میں اکثر فکر مند رہتی ہیں اس کیلئے وہ گھر میں موجود اشیاء بھی استعمال کرتی ہیں۔ چہرے کی رنگت اور حفاظت کیلئے سب سے مفید چیز انار کا پھل ہے۔ اس میں موجود اجزاء آپ کی جلد کو دوبارہ سے تروتازہ اور ملائم کر دیتا ہے۔ اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے اور اسی طرح بڑھاپے سے لڑنے والے اجزاء بھی ہیں۔
اگر آپ اپنی چہرے کی جلد کے بارے میں پریشان ہیں تو انار کے بارے میں کسی تردد میں مت رہیں۔ ہم ذیل میں اس طریقہ استعمال اور فوائد پر روشنی ڈالتے ہیں۔
خوبصورتی کے لئے انار ٹونر کے فوائد:
انار ٹونر سے آپ کی جلد کی کئی مشکلات حل ہو سکتی ہیں جیسے داغ،دھبے،گہرے نشانات وغیرہ۔

(جاری ہے)

انار ٹونر میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو جلد کی بیماریوں کو ختم اور اسے نرم و ملائم کر دیتے ہیں۔

اس کے استعمال سے جلد سے بڑھاپے کے آثار بھی کم ہو جاتے ہیں۔ یہ فطرتی طریقے سے چہرے کی صفائی کے کام آتا ہے،جلد کے ماہرین اس طریقے کو بہترین مانتے ہیں۔ یہ فلاونائڈز اور پنک ایسڈ سے مالا مال ہوتا ہے۔ انار ٹونر چہرے کی جلد کی گہرائی میں کام کرتا ہے اور اسے تروتازہ کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ چہرے پر موجود داغ وغیرہ بھی مٹا دیتا ہے۔ اسے چہرے کی حفاطت کیلئے روزانہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس سے چہرے کے جملہ مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔
انار ٹونر تیار کرنے کے مراحل:
انار تیار کرنے کا طریقہ نہایت سادہ اور آسان ہے۔ ایک گلاس پانی گرم کر لیں اس میں ایک عدد چائے کا چمچ ڈال دیں پھر پانی کو ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔ ایک چمچ عرق گلاب کا ملا لیں اس کے بعد انار کا جوس اس میں شامل کر لیں۔ اسے اب کسی ڈبے میں ڈال لیں آپ کا ٹونر تیار ہے۔ اسے روزانہ چہرے پر ہلکے طریقے سے ملیں۔ اس کے نتائج آپ کو حیران کر دیں گے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Anartons Se Chehre Ki Jild Ki Safai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.