Apni Jild Ko Naraaz Karna Chor Dain - Article No. 1916

Apni Jild Ko Naraaz Karna Chor Dain

اپنی جلد کو ناراض کرنا چھوڑ دیں - تحریر نمبر 1916

فضا میں بتدریج کم ہوتی نمی کا اثر سب سے پہلے اور سب سے زیادہ ہماری جلد کے ان حصوں پرپڑتا ہے‘جو عمومی طور پر کھلے رہتے ہیں جیسے کہ

پیر 12 نومبر 2018

فضا میں بتدریج کم ہوتی نمی کا اثر سب سے پہلے اور سب سے زیادہ ہماری جلد کے ان حصوں پرپڑتا ہے‘جو عمومی طور پر کھلے رہتے ہیں جیسے کہ ہمارے ہاتھوں پیروں گردن اور چہرے کی جلد لہٰذا موسم کے رنگ تبدیل ہونے یعنی گرمیوں کے اختتام سے موسم سر ما کی شروعات کے درمیان اپنے طرزِ عمل میں درج ذیل تبدیلیاں لانے کی کوشش کریں۔
بوتل میں منہ نہ لگائیں :
جی ہاں پانی پینے کے لیے بوتل براہِ راست منہ لگانے سے گریز کریں کیونکہ منہ لگا کر پانی پینے سے پانی ہونٹوں کے اطرافی حصوں پہ لازماً چھلک کر ان حصوں کر ترکر دیتا ہے اور انہیں فوراً پونچھ کر اگر صاف نہ کر لیا جائے تو یہ ہونٹوں کے اِردگرد کی جلد کوروکھا خشک اور بے جان بنا دیتے ہیں اس لیے پانی ہمیشہ بوتل سے گلاس میں نکال کر پیجئے تا کہ آپ کی جلد پریشانیوں سے بچ سکے ۔

(جاری ہے)


آرام دہ ملبوسات کا استعمال
اسٹائل اینڈ ٹرینڈ آپ لاکھ فالو کریں ‘مگر ایسے میٹریل کے ملبوسات ہر گز زیب تن نہ کریں جو پولیسٹرول (Polyster)یاسیتھٹک (Synthetic)کاٹن /وول سے تیار کیے گئے ہوں کیونکہ ایسے ملبوسات جلدی حسیت یا اسکن الرجی پیدا کرکے حساس جلد کو خارش وسورش زدہ کا باعث بن سکتے ہیں ۔
سن اسکرین کو نظر انداز مت کریں :
موسم چاہے گرمیوں کا ہو یا سردیوں کا صبح یا دو پہر میں گھر سے باہر نکلنے سے قبل اپنی جلد کو (خاص طور پر جلد کے کھلے حصوں کا )عمدہ کو الٹی کے حامل سن اسکرین لوشن /کریم سے تحفظ فراہم کرنا مت بھولیں ۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Apni Jild Ko Naraaz Karna Chor Dain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.