Bahali E Husn K Liye Dorr Kiyon Jayeen - Article No. 2443

Bahali E Husn K Liye Dorr Kiyon Jayeen

بحالئی حسن کے لئے دور کیوں جائیں - تحریر نمبر 2443

لاک ڈاؤن میں احتیاط برتیں، کچن میں جائیں

بدھ 14 اکتوبر 2020

یہ پرانے وقتوں کی آزمائیں ہوئی باتیں ہیں جنہیں آج ٹوٹکے کہہ کر کچھ نوجوان بچیاں نظر انداز بھی کر دیتی ہیں۔نئے زمانے اور ترقی کے اس دور میں روایتی ابٹن ہو یا ملتانی مٹی سب کیمیائی عناصر کے ساتھ باہم ملا کر حسن بحال رکھنے کی تراکیب آزمائی جاتی ہیں۔کچن میں کھانا تیار کرتے وقت کئی چیزوں پر دھیان جاتا ہے۔مثلاً لیموں،ناریل،ٹماٹر،زیتون کا تیل اور آووکاڈو جو اکثر استعمال میں رہتے ہیں۔
اگر آپ کے گھر ہر ان چیزوں میں سے کوئی ایک چیز نہ ہو تو آئندہ کی خریداری لسٹ میں اسے شامل کر لیں بقیہ اشیاء سے کامیابی کے ہدف پورے کر لیں۔ذیل میں ہم نے انہی غذاؤں کے ساتھ افزائش حسن کی تدابیر کے طریقے شائع کئے ہیں ملاحظہ کر لیں۔
آووکاڈو
اس پھل میں اینٹی آکسیڈیٹس اجزاء یعنی مانع تکسیدی عناصر پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ضروری اومیگا 3چکنائیاں اور وٹامن Eجلد کو گہرائی تک نم رکھنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے خشک جلد والی خواتین کے لئے تریاق ہے اور بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ساتھ جلد کے کولاجن میں تبدیلی کے اثرات زائل کرنے کے لئے بھی معاون ہے۔

اسے کھائے بھی اور جسم کے کھلے حصوں پر لگائے بھی پھر دیکھئے جلدکی تابنا کی اور نرمی کے ساتھ نکھری ہوئی رنگت بھی آپ کا دل خوش ہو جائے گا۔
ٹماٹر
جب ہنڈیا کے لئے ٹماٹر کاٹتی ہیں تو ذرا گہرائی تک ایک حصہ کاٹ کر علیحدہ رکھا کریں۔یہ آپ کے حسن کو دو چند کر سکتاہے۔ٹماٹر قدرتی طور پر Acidicعنصر،وٹامنCاور پوٹا شیئم پائے جاتے ہیں۔
آپ نے کچھ نہیں کرنا ٹماٹر کے کئے ہوئے ننھے سے ٹکڑے کو چہرے،گردن کے سامنے والے حصے پچھلے حصے اور ممکن ہو تو ہاتھوں کی جلد پر بھی اسے ملنا ہے۔روٹنی جلد کی حاملی خواتین کے لئے یہ نہایت اکسیر سبزی ہے۔ جلد کی اضافی نمی اور چکنائی زائل کرکے اسے معتدل بھی کرتا ہے اور تروتازگی کا تاثر بھی بحال رکھتا ہے۔
ناریل اور اس کا تیل
اسے تازہ حالت میں کھانے اور اس کا تیل بالوں میں لگانے سے بال گھنے،مضبوط،چمکیلے اور خوبصورت نظر آتے ہیں۔
اس کی دونوں صورتوں میں ضروری فیٹی ایسڈز موجود ہیں جو بالوں کی بڑھوتری کے لئے مفید سمجھے جاتے ہیں آپ روئی کی مدد سے تھوڑا سا کوکونٹ آئل (خاص کر موسم سرما میں)چہرے،گردن،پیروں اور جسم کے خشک حصوں پر لگا کر نم کر سکتی ہیں اور ایسا نہانے کے بعد بھی کیا جا سکتا ہے۔اگر چالیس برس کی عمر میں جلد اور جسم کے اعضاء خشکی کا شکار ہونے لگیں اور موئسچرائزر سے کام نہ چلتا ہو تو ناریل کا تیل قدرتی غذا آزمائیں آپ کی جلد تابناک بھی ہو گی اور توانا بھی یہ تیل باڈے بٹر کا خوبصورت ترین متبادل ہے۔

زیتون کا تیل
یہ وہ پھل ہے جس کا قرآن شریف میں بھی ذکر آیا ہے بالکل جیسے انجیر اور دوسری غذاؤں کا آیا ہے یقینا اللہ تبارک و تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی خیر اور صحت کے لئے ان غذاؤں کو اتارا ہے۔زیتون ایسا ہی بابرکت پھل ہے۔زیتون کا تیل اعلیٰ درجے کا مانع تکسیدی اجزاء پر مشتمل ہے اور یہی نہیں بلکہ متعدد وٹامنز کا خزانہ بھی ہے۔
اگر آپ نہانے کے بعد چٹکی بھر زیتون کو جسم کے سیاہ پڑتے ہوئے اعضاء یا خشکی پر مائل ہونے والی جلد پر اس کا مساج کر لیں تو افاقہ ہوتا ہے۔زیتون کھانے اور اس کا تیل میں تیار ہونے والے کھانوں کی بدولت دل کی بند شریانیں کشادہ ہوتی ہیں اور ان کی تنگی دور ہو کر خون رواں دواں ہوتا ہے اسی لئے زیتون کو دل کا دوست بھی کہا جاتا ہے۔
لیموں
لیموں وٹامن Cاور اسٹروک ایسڈ پر مشتمل ہے اسے پانی میں نچوڑ کر پئیں تو جسم میں پانی اور نمکیات کی ضرورت پوری ہوتی ہے ۔
سیاہی مائل یا دھوپ میں سنولائی ہوئی جلد کے نکھار کے لئے لیموں میں چند دانے موٹی شکر کے ملا کر ابٹن کی مانند ملا جائے تو جلد کے مردہ خلیئے ضائع ہوتے ہیں۔یہ عمل کہنیوں،پیروں کی انگیوں کے گرد کی سیاہی،گھٹنوں کی ساہی اور ٹخنوں کی رنگت بہتر بنانے کے لئے کیا جا سکتا ہے۔آپ تیل لگے بالوں کو شیمپو کی مدد سے صاف کرنے کے بعد آدھا لیموں ایک گلاس کے برابر پانی میں ملا کر بالوں پر چھڑکاؤ کر لیں تو بالوں میں چمک اور مضبوطی پیدا ہو جاتی ہے۔
اس طرح آپ کے بال Dullنہیں لگتے۔
شہد
یہ بھی اپنی نوعیت کی خاص الخاص قدرتی معجزاتی غذا ہے۔شہد کھائیے،جسم پر لگائیے اور دو منٹوں میں اس کے جادوئی اثرات ملاحظہ کیجئے۔ اگر شہد کی ایک چائے کے چمچ کے بار مقدار میں چار پانچ قطرے زیتون کے تیل اور چندقطرے لیموں کے ملا کر 15منٹ تک جسم کے کھلے حصوں مثلاً چہرے،گردن،بازوؤں،ہاتھوں اور پیروں پر لگا لیا جائے تو جلد چمکدار ،صاف شفاف اور خوبصورت نظر آئے گی۔یہی ماسک اگر بے رونق بالوں پر لگایا جائے تو بال بھی توانا اور دلکش ہو جاتے ہیں۔غرضیکہ مہنگی کاسمیٹکس تو ایک طرف،قدرت نے غذاؤں میں کئی سو گنا زیادہ فوائد رکھے ہیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Bahali E Husn K Liye Dorr Kiyon Jayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.