Barsaat Main Jild Ki Hifazat - Article No. 1286

Barsaat Main Jild Ki Hifazat

برسات میں جلد کی حفاظت - تحریر نمبر 1286

موسم گرما میں آپ کا آئی شیڈو پیوٹوں پر پگھل کر گریس بن جاتا ہے آپ کے بال خشک اور کھر درے ہوجاتے ہیں اور رنگت بہت خراب نظر آنے لگتی ہے اور آپ پریشان ہوکر پارلر کا رخ کرتی ہیں ۔ اس موسم میں اگر آپ بالوں کی کٹنگ کروالیں

پیر 17 اگست 2015

موسم گرما میں آپ کا آئی شیڈو پیوٹوں پر پگھل کر گریس بن جاتا ہے آپ کے بال خشک اور کھر درے ہوجاتے ہیں اور رنگت بہت خراب نظر آنے لگتی ہے اور آپ پریشان ہوکر پارلر کا رخ کرتی ہیں ۔ اس موسم میں اگر آپ بالوں کی کٹنگ کروالیں تو بہت ہوگا کیونکہ گرمی میں سب سے زیادہ پریشانی لمبے بالوں کی ہوتی ہے ۔ اس حبس زدہ موسم میں بالوں میں چپ چپ شروع ہوجاتی ہے ، اگر تیل لگایا جائے تو اس سے بھی بال خراب ہوتے ہیں اس لئے اس موسم میں بال چھوٹے ہی اچھے رہتے ہیں ۔

اگر آپ میک اپ کے بغیر باہر نہیں نکلنا چاہتیں اور فاؤنڈیشن کے بغیر زندگی کو بے مقصد سمجھتی ہیں تو آپ اس سیزن میں فاؤنڈیشن کو بھول جائیں اور اور ٹنٹیڈ موئسچرائزر کا استعمال کریں اگر آپ ایک بار اس کا استعمال کرلیں تو اس گرمی کے موسم میں آپ فاؤنڈیشن کو بالکل بھول جائیں گی اور اسی موئسچرائزکو ترجیح دیں گی کیونکہ یہ فاؤنڈیشن سے ہلکا ہوتا ہے مگر اس کے باوجود یہ جلد کی خامیوں کو چھپا دیتا ہے اور آپ کو ایسے نہیں لگتا کہ آپ نے چہرے پر کیک لگارکھا ہے ۔

(جاری ہے)


فاؤنڈیشن وقت گزرنے کے ساتھ پگھلنے لگتا ہے جبکہ موئسچرائز کے ساتھ ایسا نہیں ہے اس میں ایس پی ایف کو بطور جزواستعمال کیا گیا ہے ۔ اگر آپ اس موسم میں اپنے ناخنوں کی نمائش کرنا چاہتی ہیں تو ناخنوں پر برائٹ کلر لگائیں اس گرم موسم میں برائٹ پنک کلر بہت زبردست رہتا ہے اور یہ ناخنوں پر خوب جچتا ہے خاص کر اگر جلد کی رنگت برعکس ہوتو اور بھی روشن نظر آئے گا ۔

سکِن فیئر کمپلیکشن ٹپس
جلد اپنی حفاظت خو دکرتی ہے ۔ سب سے باہر والی جلد کے اندورنی حصہ میں موجود خلیے رنگت کیلئے ایک Pigmentپیدا کرتے ہیں ۔ یہی جلد کی رنگت کا باعث بنتے ہیں اور اس Pigment کا نام ہے میلانن ، اور میلانن ہی جلد کو سورج کی تپش سے محفوظ رکھتا ہے ۔ لیکن جب میلانن کا عمل زیادہ ہوجاتا ہے تو ا کے باعث جلد کا رنگ گہرا ہوجاتا ہے ۔
میلانن پیداہونے کی بڑی وجہ دھوپ ہے اور جلد کو دھوپ سے بچانے کے لیے سن سکرین کا استعمال کرنا چاہئے ۔ سن سکرین جلد کی نمی کو بچاتی ہے ، مضوعی سکرین کی بجائے قدرتی سن سکرین شہد اور صندل سے بنالیا جائے ۔ جلد کی قدرتی حفاظت کیلئے ماسک استعمال کیے جائیں ۔ گھریلو طور پر تیار کردہ ماسک جلد کی حفاظت کیلئے بہت ضروری ہے ۔ ماسک جلد کے مردہ خلیوں کو صاف کرکے جلد کو تروتازہ کر دیتا ہے اور جلد کی رنگت کو گورا بنادیتا ہے ۔
جلد کی اچھی اور صاف رنگت کیلئے موئسچرائزراستعمال کریں ۔ صابن کا استعمال کم سے کم کریں ، ہلدی اور لیموں سے بنی جل چہرہ دھونے سے پہلے لگائیں کیونکہ ہلدی جلد کو گورا کرتی ہے ۔ جلد کو صحت مند اور گوراکرتی ہے ۔ جلد زیادہ پانی کا استعمال کریں ۔ اپنے آپ کو دھوپ سے بچانے کیلئے چھتری کا استعمال کریں ۔ اپنی جلد کی حفاظت کیلئے اپنے چہرے کا فیشل کروائیں ۔ میک اپ کو ہمیشہ اچھی طرح صاف کریں ۔
میک اپ صاف کرنے کے بعد اچھی قسم کا موئسچرائز استعمال کریں ۔ گوری نگت کیلئے بھر پور نیند لیں اور بہت ساپانی پئیں بازار کے کھانے نہ کھائیں اورکبھی بھی گٹھیا قسم کا میک اپ استعمال نہ کریں ۔ تازہ پھل اور تازہ سبزیاں استعمال کریں ۔ فاسٹ فوڈ اور فزی ڈرنکس سے پرہیز کریں ۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Barsaat Main Jild Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.