Chehray Par Ik Aur Chehra Sajaiye - Article No. 2779

Chehray Par Ik Aur Chehra Sajaiye

چہرے پر اک اور چہرہ سجایئے - تحریر نمبر 2779

ماسک شیٹس ․․․ جلد کی حفاظت کا وعدہ کرتے ہیں

جمعرات 6 جنوری 2022

ماہرین حسن اور جلدی امراض کے ماہرین ان ماسک شیٹس کے فوائد اور اہمیت کے سوال پر ایک صفحے پر ہیں۔ان دونوں کی پیشہ ورانہ رائے کے مطابق یہ شیٹس چہروں کی خصوصی نگہداشت کر سکتے ہیں۔یہ چہرے کے خدوخال کے مطابق یعنی چہرے کے زاویئے سے تراشے اور بنائے گئے ہیں۔جن میں چہرے کے مسائل سے نبٹنے کے لئے،جلد کی صفائی،نکھار اور توانا رکھنے کے لئے مختلف اجزاء شامل کئے جاتے ہیں۔
اس طرح چند منٹوں کے لئے آپ اپنے چہرے پر ایک اور چہرہ سجا لیں جس میں توانائی کا خزانہ چھپا ہے۔جو آپ کے لئے مفید بھی ہے۔
عام طور پر شیٹس کاغذ،فائبر یا جل سے بنے ہوئے ہیں اور آپ معمول کے مطابق جلد کی کلینزنگ کرنے کے بعد ان شیٹس میں سے اپنے لئے موزوں اجزاء پر مشتمل ایک شیٹ کھول کر چہرے پر چسپاں کر دیں۔

(جاری ہے)

ان شیٹس میں Serum آپ کے چہرے کے کئی مسئلوں کو سلجھا سکتا ہے جیسے جیسے Serum جلد میں جذب ہو گا جلد کو اندرونی تہوں تک غذا ملے گی اور بظاہر موجود بدنما داغ دھبے رفع ہونا شروع ہوں گے۔


یہ فل نہیں فیشئل ماسکس جاپان اور کوریا کی مصنوعات ہیں جو کم وقت میں دستیاب ہونے والی ایسی جامع تکنیک کے ساتھ ایک پیکیج کی شکل میں ہیں جن سے فوری طور پر فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کو پورے دن میں کسی بیوٹی پارلر جانے اور فیشئل کرانے کا وقت نہیں مل رہا تو آپ گھر پر ان Sheets کی مدد سے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں اپنا فیشئل خود کر سکتی ہیں۔

ان Sheets میں روغنی،خشک نیم روغنی غرضیکہ ہر قسم کی جلد کے مسائل رکھنے والی خاتون مستفیض ہو سکتی ہیں۔اگر آپ کو کھیرے،لیموں، ایلوویرا،گولڈ رائل جیلی،چارکول،ایکوا،جڑی بوٹیوں،پرل یا Q10 میں سے کسی بھی قسم کی Sheets درکار ہو پاکستان میں کاسمیٹکس کے دکاندار آپ کی مدد کرتے ہیں۔
ان Sheets کے فوائد
یہ جلد میں نمی لاتے ہیں اور خشک موسم کے لئے بہترین ہیں۔

یہ روغنی جلد پر چپکتی نہیں۔
جلد کے نشانات روانی سے دور کرتی ہیں۔
ان میں وٹامن E اور کورجن جیسے عمدہ اجزاء موجود ہے جو چہرے پر طاری تھکن اور اضمحلال اور پژمردگی کو دور کرتے ہیں۔
پھلوں میں پپیتے کے ماسک کی Sheet بھی موجود ہے جو چہرے کو صاف بھی کرتی ہے اور نم بھی رکھتی ہے۔اس Sheet میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہیں جو جلد کے مردہ خلیوں کو ضائع کرکے جلد کو نمی پہنچاتے ہیں۔

آواکادو کے ساتھ تیار کی جانے والی Sheet جلد کو نمی پہنچانے،مسامات کی گہرائی تک صفائی کرنے اور انہیں بند کرنے اور اگر کیل مہاسے ہوں تو انہیں اپنے معدنی ذرات کی طاقت سے مندمل کرتی ہیں۔
روغنی جلد کے لئے ٹماٹو لیکنی فائنگ پیپر ماسک بہتر تصور کئے جاتے ہیں۔اسی طرح چارکول ماسک بھی اچھے رہتے ہیں۔یہ گرین ٹی سیرم کے اضافی اجزاء سے مزید موثر ہو جاتے ہیں۔
یہ چہرے کی روغنیات کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
ان فیس شیٹ ماسکس میں وٹامن C اور K کے علاوہ Hyaluronic Acid اور اینٹی آکسیڈنٹس کے علاوہ Biocellulose فائٹرز موجود ہیں جو دھوپ کی شدت یا درجہ حرارت زندہ ہونے والے چہرے کو پہنچنے والے نقصان سے ریلیف دیتا ہے۔
غرضیکہ بیوٹی انڈسٹری کی اس منفرد مصنوع کو ان فوائد کی روشنی میں کارآمد سمجھنا غلط نہ ہو گا۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Chehray Par Ik Aur Chehra Sajaiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.