
Chehre Ki Rangar Nikharne K Liye Doodh Se Tiyar Karda Mask - Skin Care
چہرے کی رنگت کو نکھارنے کے لئے دودھ سے تیار کردہ ماسک - جلد کی حفاظت
منگل 26 مئی 2015

(جاری ہے)
آپﷺ نے فرمایا:
”اللہ نے ہر بیماری کیلئے دوا نازل فرمائی ہے ۔
گرمیوں میں جلد کی حفاظت کی چند تدابیر مندرجہ ذیل ہیں۔
نمبر1:
ٹماٹر وٹامن A,B,C اور معدنیات مثلاََ پوٹاشیم، میگنیشیم وغیرہ کا خزانہ ہے جسے لائیکو پین کہتے ہیں۔اور دودھ میں شامل لیکٹیک ایسڈ تمام جراثیم کوختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس لئے اس نسخہ میں اعلیٰ درجے کی حسن بخش غیر ضرر رساں تیزابی خصوصیات والے اجزاء شامل ہیں جو جلد کی صفائی کو بہترین طریقے سے سر انجام دیتے ہیں۔ اس میں لیکٹیک ایسڈ اور فروٹ ایسڈ کا امتزاج موجود ہے ۔ جو اس کلینزر کو ایک بہترین صفائی کرنے والا عامل ثابت کرے گا۔ مفید پہلو یہ ہے کہ یہ جلد پر نہایت نرمی سے عمل کرتا ہے یہ پیسٹ نارمل اور چکنی جلد کے لئے بہترین ہے۔
اجزاء:
ٹماٹر ایک عدد۔ دودھ 150ملی لیٹر۔ پانی حسب ضرورت۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
ٹماٹر کو بلینڈ کر کے چھان لیں۔ چھانے ہوئے رس میں برابر مقدار میں دودھ ملا لیں۔ اب اسے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ ۱۰ منٹ بعد حسب ضرورت پانی سے چہرہ اچھی طرح دھولیں۔
نمبر2:
دودھ ایک چوتھائی گلاس۔ کھانے کا سوڈا ایک چٹکی۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
وتھائی گلاس دودھ لیں اور اس میں ایک چٹکی کھانے کا سوڈا ملا لیں۔ ایک روئی کے ٹکڑے کو اس محلول میں بھگو کر چہرے کو تھپتھپائیں چہرے کا دھوپ کی وجہ سے جھلساپن تپش دور ہو جائے گی۔
نمبر3 :
دودھ آدھا گلاس۔ لیموں ایک عدد لیموں کا رس نچور لیں۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
آدھے گلاس دودھ میں ایک لیموں کا عرق ملالیں۔ رات کو سونے سے پہلے اس محلول سے چہرہ دھوئیں۔ جلد تروتازہ اور رنگ صاف ہو جائے گی۔
نمبر4:
دودھ دو چائے کے چمچ۔شہد ایک کھانے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
خشک جلد کے لئے دودھ اور شہد کا محلول بنا کر اس میں پسے ہوئے بادام شامل کر کے لیپ تیار کریں۔ یہ لیپ چہرے پر آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں۔ ا س لیپ سے جلد چکنی اور نرم وملائم ہو جاتی ہے۔
نمبر5:
بیسن دوچائے کے چمچ۔ دودھ چار چائے کے چمچ۔ شہد ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
دو چائے کے چمچ بیسن۔ چار چائے کے چمچ دودھ اور ایک چائے ایک چمچ شہد ملائیں تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں اور چہرے ار گردن پر لگائیں ۲۰ منٹ کے بعد منہ دھولیں۔ آپ کے چہرے پر تازگی آجائے گئی ۔ ہفتہ میں دوبارہ استعمال کریں۔
نمبر6:
کھیرا آدھا۔انڈے کی سفیدی پیسٹ میں حسب ضرورت۔ لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ۔ دودھ ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب اور طریقہ استعمال:
آدھے کھیرے کی پیسٹ بنا کر اس میں انڈے کی سفیدی،ایک کھانے کا چمچ لیمن جوس، اور ایک چائے کا چمچ دودھ مکس کر کے ۱۰ منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں۔
دودھ میں خمیر ملالیں۔ اس کا لیپ روغنی جلد کے لئے فائدہ مندہے۔ گرمی ہو یا سردی، کسی بھی موسم کی شدت ہر قسم کی جلد پر اپنے اثرات مرتب کرتی ہے۔ آج کل چونکہ گرمیاں آہستہ آہستہ اپنی شدت پکڑتی جا رہی ہیں۔ تو آپ کو بھی چاہیے کہ اپنے چہرے کی جلد کی حفاظت کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کریں۔گرمیوں میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ کیونکہ یہ جلد کی چمک دھمک اور تروتازگی کے لئے بہت فائدہ مندہے۔
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے
-
رم جھم ساون آیا ہے
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.