
Dahi Se Jild Shadab Baal Khubsoorat - Skin Care
دہی سے جِلد شاداب،بال خوب صورت - جلد کی حفاظت
ہفتہ 6 مئی 2017

(جاری ہے)
اگر آپ دُبلا پتلااور پُھرتیلا بننے کا شوق ہے تو گھنٹوں جمنازیم میں زور آزمائی کرنے کی بجائے پابندی سے دہی کھا کر چھریرے جسم کا مالک بنا جا سکتا ہے۔
دہی میں حیاتین(وٹامنز)،لحمیات(پروٹینز)،کیلشیئم،پوتاشیئم،فاسفورس اور جست ہوتا ہے۔چناں چہ اسے اپنی غذا میں ضرور شامل کیجئے۔ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے
عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہم کم زور ہوتے جاتے ہیں۔ان کم زوریوں میں سب سے زیادہ خطرناک ہڈیوں کی کم زوری ہے،جو مردوں اور عورتوں دونوں میں ہوتی ہے۔دہی ہڈیوں کی کم زوریاں دور کرنے کے لیے مفید ہے،کیوں کہ اس میں حیاتین (وٹامن ڈی) اور کیلسیئم ہوتا ہے۔چناں چہ اگر آپ کی ہڈیوں میں سختی اور کھچاؤ یا کم زوری محسوس ہو تو پابندی سے دہی کھایئے۔
بلڈ پریشر کا قابو میں رکھتا ہے
آپ کا بلڈپریشر کم زیادہ ہوتا رہتا ہے اور آپ اس کی سے پریشان رہتے ہیں۔چناں چہ آپ خود کو صحت مند نہیں سمجھتے۔معالجین کہتے ہیں کہ بلڈپریشر کو معمول پر رکھنے کے لیے دہی کھانا بہت مناسب ہے۔نمک زیادہ کھانے سے دل کی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں،مثلاََ گردے متاثر ہوجاتے ہیں یا بلڈ پریشر بڑھ جاتاہے۔نمک کی اضافی مقدار جو ہمارے جسم میں ہوتی ہے،اسے ختم کرنے کے لیے پوٹاشیئم کی مناسب مقدار کھانی ضروری ہے۔تقریباََ ۸ اونس دہی سے ہمیں۶۰۰ ملی گرام پوٹاشیئم حاصل ہوجاتا ہے، جس سے درج بالا بیماریاں لاحق نہیں ہوتیں۔
جلد کو خوب صورت بناتا ہے
وہ خواتین جو چہرے کی جلد کو دیدہ زیب رکھنا چاہتی ہیں،وہ مختلف لوشن اور کریمیں لگاتی ہیں،انھیں چاہیے کہ وہ دہی کا ماسک لگائیں۔اس کی ترکیب یہ ہے کہ چار چمچے دہی میں تین قطرے بادام یا زیتون کا تیل لا لیں۔پھر اس میں ایک چمچہ شہد ملا کر اچھی طرح سے پھینٹ لیں اور اس کے بعد اس آمیزے کو چہرے پر پندرہ منٹ کے لیے لگالیں۔اس کے بعد چہرے کو دھوڈالیں۔چہرہ شاداب ہوجائے گا اور چکناہٹ جاتی رہے گی۔اس کے علاوہ آپ کے چہرے کی جھریاں بھی ختم ہوجائیں گی۔
ہاضمے کو درست رکھتا ہے
دہی کھانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کا معدہ درست رہتا ہے۔دہی میں ایک خاص جزو پایا جاتا ہے،جسے معاون حیوی ( PROBIOTIC) کہتے ہیں۔یہ جزو غذا کو ہضم کرتا ہے اور آپ کو صحت مند رکھتا ہے۔
بھوک کم کرتاہے
واشنگٹن یونی ورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق دہی بھوک کوکم کرتا ہے۔بھوک زیادہ لگنے پر ہم ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے وزن بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے۔دہی زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کردیتا ہے۔دہی کھانے سے سستی دور ہوجاتی ہے اور آپ چاق چوبند رہتے ہیں۔
مدافعتی قوت میں اضافہ کرتا ہے
ویانایونی ورسٹی میں ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دہی کھانے سے مدافعتی قوت (IMMUNITY) میں اضافہ ہوجاتا ہے خواتین کے ”ٹی“ نامی خلیات (T-CELLS) کو طاقت دیتا ہے،جو سفید خلیات کی طرح ہوتے۔”ٹی“ خلیات بیماریوں اور تعدیے (انفیکشن)سے مزاحمت کرتے ہیں۔
بالوں کو نرم و ملائم کرتا ہے
دہی بالوں کے لیے بھی مفید ہے۔یہ بالوں کی خشکی اور سر میں ہونے والی چبھن کو دور کرتا ہے۔یہ بالوں کو نرم وملائم اور چمک دار بناتا ہے۔بالوں کے لیے دہی سے آمیزہ بنایا جاتا ہے۔ چار چمچے دہی،ایک چمچہ ناریل کا تیل اور آدھا انڈا ملا کر پھینٹ لیں۔ پھر اسے بالوں پر لگالیں۔تیس منٹ کے بعد سردھوڈالیں۔آپ کے بال نرم وملائم اور چمک دار ہوجائیں گے۔دہی کتنی مفید غذا ہے۔اس کا اندازہ آپ کو اس کے فائدے پڑھ کر ہوچکا ہوگا،لہذا دہی دیکھ کر آپ یہ نہ کہیں کہ میں نہیں کھاتا،بلکہ خوشی خوشی کھا لیجئے۔ اس کی طرف سے منھ موڑنے پر آپ خسارے میں رہیں گے۔
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے
-
رم جھم ساون آیا ہے
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.