Dilkash O Sehatt Mand Jild Husn Ka Qudrati Zewar - Article No. 1930
دلکش وصحت مند جلد حُسن کا قدرتی زیور - تحریر نمبر 1930
خشک وٹھنڈا ماحول‘سردہوائیں اور ہیٹنگ سسٹم جلد کو تیزی سے خشک وپژ مردہ کرکے قدرتی دلکشی چرالیتے ہیں
پیر 3 دسمبر 2018
سردیوں میں صابن جلد کو مزید خشک کرکے سوزش کا باعث بن سکتا ہے اس لیے آئل بیسڈ کلینزنگ پروڈکٹس کا استعمال خشک وسرد موسم میں جلد کی دلکشی کا ضامن ہے
آج یہ کہا جا سکتا ہے کہ صحت مند اور اچھی جلد حسن کا قدرتی زیور ہے ۔جلد ‘جسم کے دیگر نازک اور اہم نوعیت کے اعضاء جیسے کہ دل یا دماغ کی مانند حیات کا سرچشمہ تو نہیں ہے لیکن ایک صحتمند اور صاف ستھری رنگت اور نازک وکومل جلد بلاشبہ ایک ایسا اثاثہ ہے جس کی ہر ایک خواہش ہوتی ہے ۔
آپ کی جلد جس ٹائپ کی ہے وہ وہی جلد ہے جو آپ کے پیدائش کے وقت آپ کے جسم کے ساتھ آئی تھی اور بلاشبہ آپ اسے تبدیل نہیں کرسکتیں ۔
(جاری ہے)
البتہ اردگرد کی فضا ‘ماحولیاتی عوامل اور وقت اس پر ضرور اثر انداز ہوتے ہیں اس لیے اپنی جلد کی حفاظت کرنا بے حد ضروری ہے خاص طور پر تندوتیز حالات میں ۔
اگر آپ مناسب طریقے سے اپنی جلد کی دیکھ بھال کریں تو آپ اس میں غیر معمولی طور پر بہتری لاسکتی ہیں ۔موسم سرما کا آپ کی جلد پر ناموافق اثر ہوتا ہے ۔ٹھنڈک ‘سرد ہوائیں اور ہیٹنگ سسٹم تمام کے تمام آپ کی جلد کو خشک کرنے پر مائل ہوتے ہیں۔آپ کی جلد عام طور پر بہت کم ہی آرام دہ رہتی ہے۔لہٰذا آب وہوا جلد کی حفاظت کے بنیادی اصولوں کو متعین کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے ۔جلد کی حفاظت کے کسی بھی طریقہ میں اولین اصول یہی رہا ہے کہ آپ اپنی جلد کی کار کردگی کے روٹین کو اس حد سے زیادہ اپ سیٹ نہ کریں جتنا کہ آپ کر سکتی ہیں ۔
اپنی جلد کو پہچانئے
جلد ہمارے جسم کا ایک بڑا عضو ہے اور یہ کئی تہوں پر مشتمل ہوتی ہے ۔اس کی اوپری سطح جو ہمیں دکھائی دیتی ہے خارجی جلد یا ایپی ڈرمس(Epidermis) کہلاتی ہے ۔یہ مکمل طور پر مردہ خلیوں پر مرکب ہوتی ہے ۔خارجی جلد کا مقصد ان زندہ نوجوان خلیوں کی حفاظت کرنا ہوتا ہے جو کہ اس کے نیچے اساسی سطح میں موجود ہوتے ہیں ۔
اصل جلد (Dermis)وہ تہ ہوتی ہے جو کہ خارجی جلد کے نیچے ہوتی ہے اور جس میں پسینے کے اوپر چربی والے گلینڈ ر (غدود )ہوتے ہیں ۔یہ غدود جلد کو نم اور چکنائی رکھتے ہیں اصل جلد سخت ‘رابط ٹشوز پر مرکب ہوتی ہے ۔جس کی غذائیت اس خون سے ہوتی ہے جو کہ چھوٹی وریدوں میں گردش کرتا ہے ۔
آخر میں جلد کی وہ تہ ہوتی ہے جو چکنائی پر مشتمل ہوتی ہے اور جس سے جلد کی بافت اسفنج کی مانند ہوتی ہے ۔جلد کے نیچے کی چکنائی جسم کے لئے توانائی کے مخزن کا کام کرتی ہے اور نازک اعضا کے لئے شاک آبزوربر کے طورپر عمل کرتی ہے ۔
جلد کے خلیوں کو اصل جلد سے سفر کرتے ہوئے نئی خارجی جلد بنانے میں تقریباً28 دن لگتے ہیں لیکن یہ مدت مختلف عوامل کی بنا پر تبدیل بھی ہوسکتی ہے جیسے کہ دھوپ ‘عمر اور جلدی امراض یہ تمام عوامل اس عمل کو تیز رفتار یاسست کرسکتے ہیں بالغوں کی جلد اندازاً 18000مربع سینٹی میٹر رقبے کا احاطہ کرتی ہے اور اس کا وزن مردوں میں لگ بھگ4.8 کلو گرام اور خواتین میں3.2 کلو گرام ہوتا ہے ۔
جلد کی اقسام
اپنی جلد کے ساتھ صحیح ٹریٹمنٹ کرنے کے لئے آپ کو اپنی جلد کی ساخت کے بارے میں بھی علم ہونا چاہئے۔یہ اس لئے ضروری ہے کہ جلد کی مختلف قسمیں ہوتی ہیں اور ہر انفرادی قسم کی جلد کا علیحدہ ٹریٹمنٹ ہے ۔جلد کی انتہائی عام قسمیں مندرجہ ذیل ہیں ۔
چکنی جلد(Oily Skin)
کلینزنگ کے بعد چکنی جلد ایک گھنٹہ یا اس سے زیادہ دیر تک چمکتی ہے ۔چکنی دکھائی دیتی ہے اور دھبوں کی جانب مائل رہتی ہے ۔چند گھنٹوں بعد اس پر سے میک اپ اترنا شروع ہوجاتا ہے ۔
خشک جلد(Dry Skin)
خشک جلد پھیکی اور بے چمک لگتی ہے اور دھونے پر کھنچی کھنچی محسوس ہوتی ہے ۔یہ با آسانی پھٹ جاتی ہے ‘اس پر پپڑیاں جم جاتی ہیں اور اس کی پرتیں اترنے لگتی ہے ۔اس قسم کی جلد کے لیے سردیوں میں اضافی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ۔
حسا س جلد (Sensitive Skin)
آب وہوا کی تبدیلی اور اکثر نامناسب کا سمیٹکس کا استعمال حساس جلد میں سوزشی ردعمل ظاہر کردیتا ہے ۔یہ جلد عام طور پر صاف رنگ کی ہوتی ہے اور با آسانی سرخ یا پیلی ہوجاتی ہے ۔اس نوعیت کی جلد کیلئے کا سمیٹکس کا انتخاب کرنے میں اضافی احتیاط کرنی چاہئے۔
نارمل جلد(Normal Skin)
نارمل جلد عام طور پر صرف نو عمر بچوں میں اور چند ایک خوش قسمت بالغوں ہی میں دیکھی جاتی ہے ۔یہ عام طور پر صاف ‘ملائم ‘نرم‘لچکدار ہوتی ہے ۔یہ نہ زیادہ چکنی نہ بہت زیادہ خشک اور نہ ہی کا سمیٹکس یا آب وہوا کی تبدیلی سے حساسیت کا شکار ہوتی ہے ۔
سردیوں کے مہینے جلد کیلئے بڑے سخت ہوتے ہیں ۔باہر اور اندر کے ماحول میں درجہ حرارت تبدیل ہوتا ہے اور گھر میں ہیٹرز کا مستقل چلنا جلد کیلئے خشک کرنے والے عامل کا کردار ادا کرتا ہے اس تپش سے خشکی کے اثرات کو زائل کرنے کیلئے ریڈی ایٹر کے قریب پانی کا ایک پیالہ رکھ دینا چاہئے۔یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ فضا میں نمی کا اضافہ کرنے کیلئے گھر یلو پودے رکھنے چاہئیں ۔اس سے کمرے میں گردش کرنے والی حدت نم آلودہ ہوگی جوکہ خشک حدت کے مقابلے میں آپ کی جلد کیلئے زیادہ آرام دہ رہتی ہے ۔
اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو آپ گرم پانی اور تیز قسم کے اسٹر نجینٹس (Astringents)(قابض وحابس اشیاء )سے گریز کریں جو کہ چربی پیدا کرنے والے غدودوں کو متحرک کر سکتے ہیں ۔واٹر بیسڈ موئسچر ائزرز صرف اس وقت استعمال کئے جائیں جب ضرورت ہو ‘دوسری جانب خشک جلد مستقل موئسچرائز نگ کی طلب گار رہتی ہے خاص طور پر ٹھنڈے موسم ہیں ۔ایک عام اصول کے طور پر ‘فضا میں جتنی خشکی ہو گی ‘موئسچرائز ر کو اتنا ہی چکنا ہونا چاہئے۔سردیوں میں عام صابن آپ کی جلد کو مزید خشک اور اس میں سوزش پیدا کر سکتا ہے ۔لہٰذا صابن سے آزاد واشنگ کریم یا جیل استعمال کرنا چاہئے۔
پپڑیوں سے بچاؤ کیلئے سوپ فری کلینرز استعمال کریں ۔جن خواتین کی جلد حساس ہے انہیں چاہئے کہ کم سے کم پروڈکٹ استعمال کریں ۔انہیں زیادہ تر ہائپو الرجک رینج والی پروڈکٹس استعمال کرنی چاہئیں تمام قسم کی جلدوں کو روز مرہ اور ہفتہ وار اسکن کےئر کی خوراک ‘ورزش اور غذائی علاج سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
سردیوں میں اپنے میک اپ کے لئے کا سمیٹکس کے انتخاب میں بہت محتاط رہنا چاہئے۔کسی اسٹر نجینٹ کی بجائے اسکن فریشنر(Skin Freshner)استعمال کریں ۔
اسٹر نجینٹ آپ کی جلد کو خشک کردے گا ۔سردیوں میں ہونٹوں پر مخالفانہ اثر ہوتا ہے ۔ہو نٹوں کے پھٹنے کو لپ بام کے استعمال سے روکا جا سکتا ہے جس میں سفید پیٹرولیم جیلی شامل ہوتی ہے ۔پیٹرولیم جیلی ہونٹوں پر ایک تہ جما دیتی ہے جو کہ ہونٹوں کو خشک ہونے سے روکتی ہے ۔
جلد کو خشک ہونے سے بچانے کے لئے بار بار موئسچرائزر استعمال کریں ۔ہاتھوں کو جلد کو پھٹنے سے بچانے کے لئے ہینڈ کریم کا استعمال کریں ۔
ہم سے بیشتر اپنے جسم کے صرف ان حصوں پر زیادہ دھیان دیتے ہیں جیسے کہ ہاتھ اور چہرہ اور اپنے بقیہ جسم کو نظر انداز کردیتے ہیں اور اس کا افسوس ہمیں اس وقت ہوتا ہے جب ہم موسم گرما کی آمد پر اپنے موسم سرما کے لبادے اتارنا شروع کرتے ہیں ۔
آپ کو حقیقت میں اپنے جسم پروہ بھر پور توجہ ضرور دینا چاہئے جو اسے سال بھر در کار ہوتی ہے ۔
جسمانی جلد زیادہ خشک ہوجاتی ہے اس لئے باتھ آئل استعمال کرنا چاہئے۔غسل کے دوران باڈی اسکرب کے ذریعے جلد کو ملائم بنائیں خاص طور پر گھٹنوں اور کہنیوں پر توجہ ضرور دینی چاہئے۔نہانے یا شاور لینے کے بعد رچ باڈی لوشن سے جلد کو موئسچرائز کرنا بھی ضروری ہے ۔
تمام موسموں اور خاص طور پر سردی کے موسم میں مساج نہ صرف آپ کی جلد بلکہ آپ کے پورے جسم کے لئے عمدہ رہتا ہے ۔ایک دن میں 5منٹ کا وقت باڈی مساج کے لئے وقف کرنے سے آپ کو اس کا انعام ایک دلکش ‘صحت مند ‘ملائم اور چمکدار جھریوں سے پاک جلد کی صورت میں ملے گا ۔مساج سے دوران خون کو تحریک ملتی ہے اور یہ خلیوں کو زیادہ اہلیت سے غذائیت فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے چھوٹی چھوٹی رگوں میں کھنچاؤ کے ختم ہونے اور جسمانی درد کے احساس کو مٹانے میں مدد ملتی ہے۔ البتہ وہ لوگ جن کی جلد پر کسی قسم کا انفیکشن ہویا جلد جل گئی ہو ‘انہیں مساج سے گریز کرنا چاہئے۔
تمبا کو نوشی کا بھی جلد پر مضر اثر ہوتا ہے ۔خاص طور پر سردیوں کے موسم میں ۔خواتین میں تمبا کو نوشی کرنے سے گردش کرنے والے ہارمونز آسٹر اجن کی سطح میں کمی آجاتی ہے ۔اس کے نتیجہ میں جلد خشکی اور ٹوٹ پھوٹ کے عمل کا شکار ہوجاتی ہے ۔جلدی امراض میں مبتلا افراد کے لئے موسم سرما خاص طور پر مشکل ثابت ہوتا ہے ۔سردیوں کے مہینوں میں بہت سی جلدی بیماریاں حقیقت میں پھوٹ پڑتی ہیں ۔اگر آپ کسی جلدی بیماری میں مبتلا ہیں تو آپ کو خصوصی احتیاط کی ضروری ہے ۔
یاد رکھئے ! جلدی حفاظت کے معمولات معجزہ نہیں دکھا سکتے ۔آپ کے ہارمونز ‘طرز زندگی اور غذائی عادات آپ کی جلد کی حالت کے بارے میں بڑی حد تک شریک ہوتے ہیں البتہ جلد کی معمول کے مطابق حفاظت خاص طور پر موسم سرما میں یقینی طور پر آپ کے لئے سود مند ثابت ہوتی ہے ۔
سردیوں کے ٹپس
اپنے ملبوسات کے نیچے تہ لگالیا کریں تا کہ پسینہ کم سے کم آئے کیونکہ پسینہ بہت سے جلدی امراض میں بطور عمل انگیز(Catalyst)کام کرتا ہے ۔
ہمیشہ نیم گرم پانی سے نہائیں ۔
صابن ہمیشہ صرف اہم جسمانی حصوں جیسے کہ بغل‘جانگھ اور کولہوں پر لگائیں ۔ہلکے صابن جیسے کہ گلیسرین سوپ کا استعمال جلد کو ضرورت سے زیادہ خشک ہونے سے روکتا ہے ۔
اگر آپ کی جلد بے حد حساس ہے (سرد موسم کی یخ بستہ اور تندوتیز ہواؤں سے )تو پھر اپنی جلد اور تیز سرد ہواؤں کے درمیان پیٹرولیم جیلی یازنک آکسائیڈ کی باڑھ قائم کرنے کے بارے میں سوچئے۔
موئسچرائزر اپنی جلد کی قسم کے لحاظ سے لگائیں ۔سردیوں میں ہر کسی کو اس کی ضرورت ہوتی ہے ۔خاص طور پر خشک جلد والوں کو ۔جب آپ بستر پر لیٹنے کے لیے جائیں تو نائٹ کریم سے استفادہ کرسکتی ہیں چکنی جلد کیلئے آئل فری نائٹ کریم کا انتخاب کیجئے ۔آنکھوں اور ہونٹوں کو چھوڑ کر اس کا چہرے اور گردن پر مساج کیجئے اور پھر 10منٹ تک آرام سے لیٹی رہیں تا کہ اسے اپنا کام کرنے کا بھر پور موقع مل جائے۔
مردہ جلد کو پرت اتارنے والے اسکرب کی مدد سے ہٹادیں۔حرکت دائرے کی شکل میں کریں اور توجہ پیشانی ناک کے اطراف اور تھوڑی پر دیں ۔گیلے کاٹن وول کی مدد سے اپنے جسم کو اچھی طرح پانی سے دھولیں ۔
Browse More Skin Care
مردہ خلیات کی پرتیں
Murda Khuliyat Ki Partain
پکنک پہ دھوپ سے جل جانے والی رنگت
Picnic Pe Dhoop Se Jal Jane Wali Rangat
ملتانی مٹی قدرت کا انمول تحفہ
Multani Mitti Qudrat Ka Anmol Tohfa
چہرے کے دھبے جڑ سے غائب کرنے کا گھریلو نسخہ
Chehre Ke Dhabbe Jar Se Ghaib Karne Ka Gharelu Nuskha
کیل مہاسے اور سفید کیلوں سے نجات حاصل کریں
Keel Muhase Aur Safed Keel Se Nijat Hasil Karen
ایکنی
Acne
ٹین ایج میں جلد کی حفاظت
Teenage Mein Jild Ki Hifazat
گرمیوں میں جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں
Garmiyon Mein Jild Ki Safai Ka Khas Khayal Rakhain
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
گہرے سیاہ حلقوں کو چھپانے کے طریقے
Gehre Siyah Halkon Ko Chupane Ke Tarike
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask