Din Aur Raat Ke Auqaat Ke Liye Alag Alag Moisturizer - Article No. 2835

Din Aur Raat Ke Auqaat Ke Liye Alag Alag Moisturizer

دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر - تحریر نمبر 2835

رات کو استعمال کیا جانے والا موئسچرائزر کبھی بھی دن کے اوقات میں کارآمد ثابت نہیں ہو گا

منگل 15 مارچ 2022

جس طرح موسمی تبدیلی کے لحاظ سے ہمارے کپڑوں کی ضرورت بدلتی ہے‘اسی طرح ہماری جلدی ضرورتیں اور دیکھ بھال میں بھی تبدیلی آتی ہے‘لیکن یہ تبدیلی صرف موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری نہیں ہے بلکہ دن اور رات کے اوقات میں بھی ہماری جلد کی ضرورتیں تبدیلی کی متقاضی ہیں۔موئسچرائزر کے حوالے سے بھی یہ ضرورت اور تبدیلی بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)


دن کے اوقات میں آپ اپنی جلد کے لئے ایسے موئسچرائزر کا انتخاب کریں‘جو آپ کی نازک جلد کو سورج کی تیز اور سخت شعاعوں سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو‘جبکہ رات کے وقت ایسے موئسچرائزر کی ضرورت ہے‘جو آپ کی جلد کو دن بھر میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کر سکے ہاں اگر آپ بالکل نوجوان اور کم عمر ہیں اور آپ کی جلد کسی بھی قسم کے نقصانات اور نشانات سے پاک ہے تو پھر آپ دن کے اوقات میں استعمال کیے جانے والے موئسچرائزر رات کو بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

لیکن یہ یاد رکھیں کہ رات کو استعمال کیا جانے والا موئسچرائزر کبھی بھی دن کے اوقات میں کارآمد ثابت نہیں ہو گا۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Din Aur Raat Ke Auqaat Ke Liye Alag Alag Moisturizer" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.