Ghar Ke Sath Apni Jild Ka Bhi Khayal Rakhain - Article No. 2636

گھر کے ساتھ اپنی جلد کا بھی خیال رکھیں - تحریر نمبر 2636
عید آرہی ہے
ہفتہ 10 جولائی 2021
عید آنے والی ہے اور موسم گرما بھی عروج پر ہے ایسے میں گھر کے ساتھ ساتھ جلد کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے تو آئیں اس آرٹیکل میں آپ کو جلد کو صحت مند رکھنے والے وٹامنز کے بارے میں بتاتے ہیں۔قدرت نے انسان کی جلد کو نرم و نازک اور بہت حساس بنایا ہے۔ خوبصورت نظر آنے کے لئے صرف میک اپ ہی نہیں بلکہ جلد کی مناسب دیکھ بھال بھی ضروری ہوتی ہے۔جلد کی خوبصورتی کے لئے کریم اور لوشن سے زیادہ اہم مناسب غذا کا حصول ہے۔اپنی من پسند غذا سے لطف اندوز ہونا ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے،تاہم جلد کے ماہرین کہتے ہیں کہ ”جو لوگ متوازن غذا کا استعمال نہیں کرتے،وہ جلد سے متعلق مسائل سے دوچار رہتے ہیں“۔
جلد انسانی جسم کا سب سے اہم حصہ ہے۔
(جاری ہے)
ہر لمحہ ہماری جلد کا واسطہ نقصان دہ اشیاء سے پڑتا رہتا ہے،جو جسم میں ایسے غیر مستحکم ایٹمی ذرات اور نقصان دہ مادے کی ترسیل کو ممکن بنا دیتے ہیں،جو جلد کے علاوہ پورے جسم کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
وٹامنز آپ کی جلد کو خوبصورت اور صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وٹامن اے:
وٹامن اے جلد کی تازگی کے لئے بہت ضروری ہے۔وٹامن اے جلد کی خشکی اور تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔اس کی کمی سے جلد خشک ہو جاتی ہے اور خشکی سے جلد میں پپڑیاں جمنے لگتی ہیں۔وٹامن اے بڑھتی عمر کی وجہ سے پیدا ہونے والے جلدی مسائل کی روک تھام کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جلد کو کیل مہاسوں،چھائیوں اور جھریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔وٹامن اے سب سے زیادہ دودھ،گاجروں اور مچھلی میں پایا جاتا ہے۔تربوز میں بھی وٹامن اے پایا جاتا ہے۔اس میں موجود وٹامن اے جلد کے کھلے مسام کو بند کرنے اور چربی پیدا کرنے والے گلینڈز کی رفتار کم کر دیتا ہے جبکہ اس کو جلد پر رگڑنے سے یہ کلینزر کا کام دیتا ہے۔
وٹامن بی:
وٹامن بی آپ کی رنگت کو خوبصورت بناتا ہے۔وٹامن بی کمپلیکس جلد کو ضروری تیل فراہم کرتا ہے۔یہ جلد کو ہمیشہ جوان رکھتا ہے۔وٹامن بی کی کمی جلد پر دھبوں،خشکی،جھریوں اور ہونٹ پھٹنے کا سبب بنتی ہے۔
وٹامن سی:
وٹامن سی جلد میں جراثیم کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔یہ کولیجن فائبر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور جلد کو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔وٹامن سی جلد میں متعدد جراثیم کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔جلدی صحت کے لئے وٹامن سی کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ اسٹرابیری ہے۔اس میں موجود وٹامن سی جسم میں کولیجن کی سطح بڑھانے کے لئے بھی اہمیت رکھتا ہے،جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔عمر بڑھنے کے ساتھ کولیجن کی سطح میں کمی آتی ہے تاہم وٹامن سی سے بھرپور غذا کے استعمال سے جلد کو صحت مند اور جوان بنانے میں مدد ملتی ہے۔وٹامن سی کے ساتھ ساتھ اسٹرابیری میں موجود Acidellagic بھی کولیجن کے خاتمے اور ورم کے ردعمل کو روکتا ہے،یہ دونوں عوامل جھریوں کا باعث بنتے ہیں۔اس لئے ہمیشہ جواں نظر آنے اور اپنی جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اسٹرابیریز خوب کھائیں۔اس کے علاوہ سکنجبین کا استعمال کریں،جو وٹامن سی کے حصول کا ایک بہترین اور آسان ذریعہ ہے۔
وٹامن ڈی:
سورج کی روشنی کے بعد وٹامن ڈی سب سے زیادہ دودھ میں پایا جاتا ہے،یہی وجہ ہے کہ روزانہ ایک گلاس دودھ پینے والے افراد کی ہڈیاں،عضلات اور دانت مضبوط جبکہ جلد روشن اور چمکدار رہتی ہے۔وٹامن ڈی جلد کے لئے ضروری وٹامنز میں سرفہرست ہے۔اس کی کمی جلد کی خرابی کا سبب بنتی ہے۔
وٹامن ای:
وٹامن ای زخم،سوزش اور جلد کی سرخی اور جلن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ حل پذیر ہونے والا وٹامن ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔یہ جلد میں پیدا ہونے والے فری ریڈیکلز کے خلاف مضبوط قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔جلد کی خوبصورتی کے لئے تیار کردہ مصنوعات میں وٹامن ای لازمی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔ایسی کریمز،جن میں وٹامن ای شامل ہو،جلد پر لگانا مفید ثابت ہوتا ہے۔
صحت مند رہنے کے لئے مردوں کو روزانہ وٹامن ای کے 15 یونٹس اور خواتین کو 12 یونٹس لینا ضروری ہیں۔وٹامن ای کی وافر مقدار گندم، کیلے،سورج مکھی کے بیج،گری دار میوے،نباتاتی تیل،پالک وغیرہ میں موجود ہوتی ہے۔
چہرے کے تروتازہ اور جوان نظر آنے کا ایک راز اور بھی ہے۔وہ یہ کہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا اور جسم کو ہائیڈریٹڈ یا آبیدہ رکھنا۔خوب پانی پینے سے چہرہ تروتازہ رہتا ہے۔زیادہ تر ماہرین کا کہنا ہے کہ،صحت مند جلد کے لئے وٹامن،منرلز،پروٹین اور امینو ایسڈ کا استعمال بہت ضروری ہے۔
Browse More Skin Care

عرقِ گلاب آپ کے حُسن کا محافظ
Arq E Gulab Aap Ke Husn Ka Muhafiz

بدلتی رتوں میں جلد کی شگفتگی برقرار رکھیں
Badalti Ruton Mein Jild Ki Shaguftagi Barqarar Rakhain

صحت مند جلد،روشن آنکھوں اور لمبے بالوں کا راز
Sehatmand Jild Roshan Ankhoon Aur Lambe Baalon Ka Raaz

نکھری شاداب جلد
Nikhri Shadab Jild

اپنی کوملتا باداموں سے بڑھائیے
Apni Komalta Badamon Se Barhaiye

خوبصورت و شاداب جلد کے لئے
Khubsurat O Shadab Jild Ke Liye

Peel Off Wax حسن کے منفرد پہلو
Peel Off Wax - Husn Ke Munfarid Pehlu

H20 موئسچرائزر ہو تو اچھا ہے
H2O Moisturizer Ho To Acha Hai

اب باری ہے ملک تھراپی کی
Ab Bari Hai Milk Therapy Ki

جلد کی شادابی اور نکھار کے لئے دہی کے نسخے
Jild Ki Shadabi Aur Nikhar Ke Liye Dahi Ke Nuskhe

حسن افزا قدرتی نسخے
Husn Afza Qudrati Nuskhe

کیل مہاسوں سے کیسے نجات پائیں
Keel Muhase Se Kaise Nijat Payen