
Jari Botiyan Qudrat Ka Tohfa - Skin Care
جڑی بوٹیاں قدرت کا تحفہ - جلد کی حفاظت
منگل 15 ستمبر 2015

پودینہ۔
صدیوں سے پودینہ اپنے ذائقہ، خوشبو اور شفابخش خوبیوں کی وجہ سے استعمال ہو رہا ہے پودینے کا رس چہرے کی صفائی کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
یہ جلد سے مردہ خلیات کو ختم کرکے نرم و نازک احساس دیتا ہے۔
تین کھانے کے چمچ تازہ پودینے کے پتے، دو کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ، ایک کپ ابلا پانی اچھی طرح مکس کرکے تین دن پڑا رہنے دیں پھر چھان کے بوتل میں رکھ لیں روئی اس میں بھگو کے دن میں دو مرتبہ چہرے پر لگائیں۔ منہ کی ناخوشگوار بو دور کرنی ہو تو پودینے کے پتے چبائیں یا پانی میں ابال کے غرارے کرئیں۔مہندی۔
مہندی قدرت کا انمول عطیہ ہے خوبصورت اور مضبوط بالوں کا اہم راز مہندی میں پوشیدہ ہے یہ ایک بہترین کنڈیشنر کا کام بھی دیتی ہے۔ بالوں کو خوبصورت رنگ دینا ہو جس سے نقصان بھی نہ ہو اس ضمن میں قدرتی اشیاء سے استفادہ کریں۔ پچاس گرام مہندی، پچاس گرام آملہ پاوڈر، پچاس گرام میتھی دانہ ،ایک چمچ کافی کو پانی کے ساتھ مکس کرکے کچھ دیر رکھ دیں ہفتہ میں دو مرتبہ دو گھنٹہ کیلئے بالوں پر لگائیں۔ اگر آپ کے بال سفید ہو رہے ہیں تو اس کیلئے 250 گرام مسٹرڈ آئل میں 100 گرام مہندی کے پتے اْبالیں پھر چھان کے بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ یہ بالوں کو سفید ہونے سے روکنے کے ساتھ ان کو مضبوط کرتے ہیں۔
دارچینی۔
چہرے سے بلیک ہیڈ اور وائیٹ ہیڈ ختم کر نے کیلئے تین چمچ شہد، ایک چمچ دار چینی پاوٴڈر کا پیسٹ بنا کے ہر روز رات کے کو یہ فیس پیک لگائیں اور صبح چہرہ نیم گرم پانی سے دھو لیں دو ہفتے لگا تار لگانے سے یہ ختم ہو جائیں گے۔ تخقیق سے ثابت ہوا یے کہ اگر آدھا چا ئے کا چمچ دار چینی کو روزانہ خوراک میں شامل کیا جائے تو یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
صندل۔
اکثر خواتین کے چہرے پر کیل، مہاسوں اور دانوں کے نشانات رہ جاتے ہیں جو ذہنی آزار کا باعث بنتے ہیں چہرے کو ان نشانات سے صاف کرنے کیلئے صندل کے پاوٴڈر سے استفادہ کریں۔ صندل پاوٴڈر کو عرق گلاب میں مکس کرکے چہرے پر رات کو سونے سے پہلے لگائیں اور صبح منہ دھو لیں اگر آپ کو محسوس ہو کہ اس کے لگانے سے جلد خْشک ہو رہی یے تو چند گھنٹے لگانے کے بعد دھو لیں۔ چہرے کے کْھلے مسامات کیلئے صندل پاوٴڈر اور دال مسور کی پانی یا عرق گلاب کی آمزش سے بنی پیسٹ چہرے پر ساری رات کیلئے لگائیں اور صبح دھو لیں۔ یہ مسامات کو بند کرنے کی آسان ترکیب ہے۔
لیونڈر۔
ایک اسٹرابیری، دو چمچ دہی، آدھا چمچ مْلتانی مٹی، آدھا چمچ لیونڈر مکس کرکے چہرے اور گردن پرلگائیں اور خشک ہونے پر دھو کے عرق گلاب لگالیں۔ یہ اجزاء جلد کو نرم وملائم بناتے ہیں۔ پیپر منٹ، لیونڈر اور روزمیری کی برابر مقدار کو مکس کریں، اس خشک آمیزے کا ایک چمچ ایک کپ ابلتے پانی میں ڈالیں اور پندرہ منٹ ڈھانپنے کے بعد چھان کے ماوٴتھ واش کے طور پر استعمال کریں۔
ہلدی۔
ہلدی جراثیم کْش خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے چہر ے پر پھنسی، دانے وغیرہ ساری شخصیت کو بْری طرح متاثر کرتے ہیں ان سے نجات کیلئے ہلدی اور نیم کے پتوں سے پیسٹ بنا کے پھنسی اور دانوں پر لگانے سے یہ آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں۔ سکن کی چمک کیلئے کوکونٹ آئل میں ہلدی مِلا کر نہانے سے پہلے مساج کریں۔
روز میری۔
پسینے کی بُو کے ناگوار تاثر سے نجات حاصل کرنے کیلئے ثابت دھنیا، دارچینی، روزمیری، زیرہ اور سونف ململ کے رومال میں باندھ لیں اور اسے غسل والے پانی میں ڈال دیں ان چیزوں کی خوشبو پسینے کی بْو دور کرکے آپ کو مہکتا ہوا احساس دے گی۔
میتھی دانہ۔
میتھی دانہ کے بارے کہا جاتا ہے کہ میتھی دانہ کو شہد اور لیموں کے رس کے ساتھ کھایا جائے تو یہ بخار کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
آملہ، ریٹھہ، سکاکائی۔
بالوں کی افزائش کا صدیوں پرانا نسخہ ہے جو اب تک بہترین سمجھا جاتا ہے۔ ان تینوں کی برابر مقدار کو پیس کے ایک لیٹر پانی میں رات بھر بھگو دیں صبح اس پانی کو اْبالیں جب چوتھائی حصہ رہ جائے اسے چھان کے بال دھولیں۔ آملہ، ریٹھہ، سکاکائی کا تیل بھی بالوں کیلئے بہترین ہے۔ ثابت آملہ، ریٹھہ، سکاکائی برابر مقدار میں ایک سے ڈیڑھ جگ پانی میں دو دن بھگو کے اتنا ابالیں کہ ان کے چھلکے اتر جائیں، چھان کے ایک پاوٴ سرسوں کا تیل ڈال کے دوبارہ ابالیں تیل اوپر آ جائے تو تیل کو الگ کرکے بوتل میں محفوظ کر لیں۔ نہانے سے پہلے بالوں کی جھڑوں میں مساج کریں۔
سونف۔
امراض معدہ اور قبض میں سونف بہت مفید ہے۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا چمچ سونف ڈالیں اور اسے سونے سے قبل کچھ دن لگاتار پیئے۔ دو چائے کے چمچ سونف پاوٴڈر کو آدھا کپ پانی میں اْبالیں، اْبال آنے پر اتار لیں اور آدھے لیموں کا رس ڈال کے پندرہ منٹ ڈھانپ کے رکھیں ٹھنڈا کرکے فیس کلنزر کے طور پر استعمال کریں جراثیم کْش ہونے کی وجہ سے سونف جلد کی صفائی کیلئے بہترین ہے۔
السی۔
السی کے بے شمار فائدے ہیں اس میں موجود فائبر اور اومیگا تھری قیٹی ایسڈز ذیابیطس، دل کے امراض، قبض، وزن کم کرنے، ڈپریشن اور خوبصورت جلد میں مددگار ہے۔ السی کو پیس کے فریج میں رکھ لیں روزانہ ایک سے دو چمچ کھائیں اور بعد میں پانی پی لیں۔
تھائم۔
سینے کے امراض حل کرنے میں تھائم کی چائے شہد کے ساتھ سْود مند ہے ایک کپ چائے کا پی کے لیٹ جائیں آپ پندرہ منٹ میں ہی چسٹ کو ہلکا ہوتا محسوس کریں گے۔
نوٹ۔
کوئی بھی نئی چیز استعمال سے پہلے کلائی پر کچھ دیر لگا کے دیکھیں اگرچُبھن نہ ہو پھر چہرے پر لگائیں۔
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے
-
رم جھم ساون آیا ہے
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.